Sat, 18 Jun 2022 11:56:28
فوج کی نئی بھرتی اسکیم `اگنی پتھ کے خلاف طلبہ کےمظاہروں کا سلسلہ تیسرے دن بھی جاری ہے۔ احتجاج کی یہ آگ مزید ریاستوں تک پھیل گئی ہے۔ کل تک جہاں بہار اور یوپی میں مظاہرے ہو رہے تھے اب بہار اور یوپی کے ساتھ ساتھ آسام ، ہریانہ ، راجستھان ، ہماچل اور مغربی بنگال میں بھی مظاہرے ہورہے ہیں۔
View more
Sat, 18 Jun 2022 11:52:14
فوج میں بھرتی کی نئی ”اگنی پتھ اسکیم“کی مخالفت جمعہ کو بھی جاری ہے- صبح ہی یوپی-بہار میں کئی ٹرینوں کو پھونک دیا گیا - اب مظاہرے کی آگ دہلی، جموں و کشمیر،حیدرآباد، راجستھان اور اتراکھنڈ تک پہنچ چکی ہے- دوسری طرف سیاسی جماعتوں نے بھی مرکزی حکومت کے اس نئے منصوبے کی مخالفت شروع کر دی ہے- تشدد کی گرمی12ریاستوں تک پہنچ چکی ہے-
View more
Fri, 17 Jun 2022 23:24:35
کر ناٹک پری یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ نے کرناٹک کا پی یو سی سال دوم نتیجہ 2022 کی تاریخ جاری کر دیا ہے ۔ کرناٹک کلاس 12 کے نتائج کا اعلان آج 18 جون 2022 کو کیا جائے گا۔ وہ امید وار جنہوں نے پی یو سی دوم کے امتحان میں شرکت کی ہے وہkarresults.nic.in پر نتائج دیکھ سکتے ہیں۔ سائنس ، کامرس اور آرٹس اسٹریم کے نتائج کا اعلان ایک ساتھ کیا جاۓ گا۔
View more
Fri, 17 Jun 2022 22:58:10
کرناٹک کی کوئمپو یونیورسٹی میں بیک وقت میں دو یوم تاسیس یعنی کانوکیشن کا انعقا دکرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کرنے جارہی ہے۔اس موقع پر کرناٹک کے گورنر تھاور چند گہلوت نے کانوکیشن کی صدارت سنبھالی ۔
View more
Fri, 17 Jun 2022 22:48:39
کاسر کوڈ میں متنازع تجارتی بندرگاہ کی تعمیرات سے متعلق سرگرمیاں شروع ہونے پر ماہی گیروں نے پھر سے ہنگامہ کھڑا کیا اور ایک بہت بڑی اور بھاری مشین سے لدے ٹرک کو بیچ راستہ میں روک کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
View more
Fri, 17 Jun 2022 22:44:36
اب تک جھار کھنڈ، بہار ، یوپی ، دہلی جیسی ریاستوں کے دوردراز مقامات سے جعلسازوں کی سرگرمیوں اور سائبر کرائم کی کہانیاں عام تھیں ، لیکن اب ضلع شمالی کینرا کے انکولہ جیسے چھوٹے شہر سے بھی دھوکہ دہی کیے جانے کی خبر سامنے آئی ہے ۔
View more
Fri, 17 Jun 2022 22:37:19
دہشت گردانہ سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے قائم شدہ سینٹر فار کاونٹر ٹیررازم (سی سی ٹی) نے شہر کے پولیس گراونڈ پر ایک مشقی مظاہرہ کیا۔
View more
Fri, 17 Jun 2022 22:26:40
صدرجمعیۃ علماء ہند مولانا ارشد مدنی نے پٹیشن پر سپریم کورٹ کی فوری مداخلت اور عدالت کے ذریعہ اتر پردیش سرکار کو تین دن کے اندر حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کا یہ عبوری حکم خوش آئند ہے۔
View more
Fri, 17 Jun 2022 22:17:57
سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں بلڈوزر روکنے کے لیے جمعیة علماء ہند اور دیگر کی عرضیوں پر اتر پردیش حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات ہٹانے کے لیے پورے طریقہ کار اور اصول پر عمل کیا جائے۔ عدالت نے یوپی حکومت کو تین دن کے اندر جواب داخل کرنے کا حکم دیا۔ کیس کی اگلی سماعت 21 جون کو ہوگی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy