Sat, 18 Jun 2022 13:16:20
بھٹکل کا سو سالہ قدیم سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گستاخ رسول نُپور شرما اور نوین جندال کو فوری گرفتار کیا جائے ، بصورت دیگر نہ صرف بھٹکل کی سطح پر بلکہ ضلعی سطح پر زبردست احتجاج کیا جائے گا۔
View more
Sat, 18 Jun 2022 13:03:40
فوج کی نئی بھرتی اسکیم ’اگنی ویر‘ کے خلاف ملک بھر میں جاری احتجاج کے درمیان کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم مودی کو نوجوانوں سے بات کرنا ہی ہوگی اور اس اسکیم کو واپس لینا ہوگا۔
View more
Sat, 18 Jun 2022 12:58:31
بہار میں فوج کی نئی بھرتی اسکیم ’اگنی پتھ‘ کے خلاف سڑکوں پر آگزنی اور ہنگامہ آرائی لگاتار جاری ہے اور ریاست بہار میں نوجوان شدید احتجاج کر رہے ہیں۔ بہار میں مسلسل تیسرے دن مظاہرے جاری ہیں اور نوجوان سڑکوں پر ہیں۔ اگنی پتھ کے خلاف بہار کی کچھ تنظیموں نے آج بند کا اعلان کیا ہے اور کچھ سیاسی جماعتوں نے بند کی حمایت کی ہے۔ بند کے پیش نظر حفاظت کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ دریں اثنا، ہفتہ کی صبح جہان
View more
Sat, 18 Jun 2022 12:53:13
حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ملک بھر میں تیز ہو رہے احتجاج کے درمیان ’اگنی ویروں‘ کو مرکزی مسلح پولیس فورسز (سی اے پی ایف) اور آسام رائفلز میں 10 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ امیدواروں کو عمر میں بھی راحت دینے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
View more
Sat, 18 Jun 2022 12:48:53
اب سب کی نظریں اتر پردیش میں اعظم گڑھ اور رام پور لوک سبھا سیٹوں کے ضمنی انتخابات پر ہیں۔ اعظم گڑھ سیٹ اکھلیش یادو اور رام پور سیٹ محمد اعظم خان کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھیں۔دونوں قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہو چکے ہیں۔ ایسے میں یہ دونوں پارلیمانی سیٹیں سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کی سیاست کے لیے بہت اہم سمجھی جاتی ہیں۔
View more
Sat, 18 Jun 2022 12:45:39
آسام میں خراب موسم سے بتاہکاریوں کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ ریاست کے کئی حصوں میں لگاتار بارش ہوئی، جس کے سبب کئی مقامات پر زمین کھسکنے کے واقعات پیش آئے۔ گوہاٹی میں بھاری بارشوں کے درمیان شہر کے کئی حصوں میں تازہ لینڈ سلائڈنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہے، اس کے سبب مختلف علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔
View more
Sat, 18 Jun 2022 12:36:53
جنوبی افریقہ اور ہندوستان کے درمیان تیسرے میچ میں ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو 82 رنوں سے شکست دی ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہندوستان نے سیریز میں 2-2 کی برابری کرلی ہے۔ اب اتوار کو پانچویں اور آخری مقابلے میں دونوں ٹیمیں سیریز جیتنے کے ارادے سے اتریں گی۔ اس سیریز کے پہلے دونوں میچ میں ہندوستانی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد ہندوستانی ٹیم نے سیریز میں واپسی کرتے ہوئے تیسرے اور چوتھے ٹی-20 م
View more
Sat, 18 Jun 2022 12:27:03
نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی)نے2002کے گجرات فسادات سے متعلق باب کو اپنی12ویں جماعت کی نصابی کتابوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے- اس کے علاوہ سرد جنگ اور مغل درباروں پر لکھے ابواب کو بھی ہٹا دیا گیا ہے- این سی ای آر ٹی کے مطابق فسادات کے ساتھ ساتھ کتاب سے نکسل تحریک کی تاریخ اور ایمرجنسی تنازعہ کو بھی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے-
View more
Sat, 18 Jun 2022 12:21:13
برہت بنگلورو مہانگرا پالیکے (بی بی ایم پی)کی طرف سے شہر کی چامراج پیٹ عید گاہ کی ملکیت کے متعلق جو دعویٰ پیش کیا گیا ہے، اس کے متعلق اس کے پاس کوئی دستاویز موجود نہیں، جبکہ اس کو وقف املاک قرار دیتے ہوئے جو دستاویزات ہیں وہ تمام جمعہ کے روز بی بی ایم پی کے چیف کمشنر تشار گری ناتھ کو سابق وزیر اور چامراج پیٹ کے رکن اسمبلی ضمیر احمد خان کی قیادت میں ایک وفد نے پیش کردئیے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy