Sun, 19 Jun 2022 13:09:51
مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف نوجوانوں کا شدید احتجاج لگاتار جاری ہے۔ کئی ریاستوں میں مسلسل تیسرے دن احتجاج پرتشدد شکل اختیار کر رہا ہے۔ حالات اس قدر ابتر ہونے کے باوجود حکومت کی طرف سے اب تک نوجوانوں کو کوئی ٹھوس یقین دہانی نہیں کرائی گئی ہے۔ دریں اثنا، کانگریس پارٹی ملک کے نوجوانوں کی حمایت میں کھڑی ہے اور آواز اٹھا رہی ہے۔
View more
Sun, 19 Jun 2022 13:02:11
مرکزی حکومت کی فوج میں بھرتی کی متنازع اسکیم اگنی پتھ کے خلاف احتجاج اور مظاہرے تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں کیوں کہ مرکز کی اس اسکیم کے خلاف نوجوانوں کا غصہ اور اشتعال قائم ہے جبکہ ملک میں جگہ جگہ احتجاج ہو رہا ہے۔ ہر چند کہ یہ احتجاج گزشتہ کچھ دنوں کی طرح پرتشدد نہیں ہے لیکن کچھ جگہوں سے توڑ پھوڑ اور آتشزنی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
View more
Sun, 19 Jun 2022 12:58:49
مودی حکومت کے لبھاونے وعدوں کے باوجود اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ہندوستان خصوصاًبہاراور یوپی کے نوجوان سراپااحتجاج ہیں، یوپی کے جونپور سے لے کر بہار کے جہان آباد اور دہلی تک احتجاجی طلبا نے آگ لگا دی اور توڑ پھوڑ کی۔
View more
Sun, 19 Jun 2022 12:38:01
ریاستی حکومت کی طرف سے تعلیمی نصاب میں تبدیلی کے مرحلہ میں ملک اورریاست کی ممتاز شخصیات کے تذکرے سے حذف کئے جانے اور اس نصاب کی ترتیب دینے والے روہت چکر ورتی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے شہر کے فریڈم پارک میں وشوا کرانتی کاری مہا کوی کویمپو ہوراٹا سمیٹی کی جانب سے بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا اور کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی صدر ڈی کے شیو کمار اور مخت
View more
Sun, 19 Jun 2022 12:33:18
کرناٹک کی مساجد میں اذان کے لئے لاؤڈ اسپیکروں کے استعمال کی اجازت دینے کے لئے جو لائسنس حکومت کی طرف سے دیا جا رہا ہے وہ مستقل نہیں بلکہ دوسال کی معیاد کے لئے دیا جا رہا ہے جس کے بعد ہر مسجد کو لائسنس کی تجدید کروانی ہو گی۔ یہ بات حکومت کرناٹک کی طرف سے کرناٹک ہائی کور ٹ کو بتائی گئی ہے۔
View more
Sun, 19 Jun 2022 12:26:32
کل بنگلورو شہر میں ہو ئی موسلا دھار بارش کی وجہ سے جہاں نقصانات پیش آئے ہیں وہیں 3افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔بارش کی وجہ سے شہر کی اکثر سڑکیں زیر آب آگئیں،جس کے سبب مسافروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،اور کئی مقامات پر املاک کو نقصان پہنچا ہے، نشیبی علاقوں کے کئی مکانوں میں پانی داخل ہو نے کی وجہ سے مکینوں کو رات جاگ کر گزارنی پڑی۔
View more
Sun, 19 Jun 2022 11:54:35
کرناٹک پی یوسی سال دوم کے امتحان کے نتائج پی یو سی بورڈ کی جانب سے ظاہر کر دیئے گئے ہیں۔امسال جملہ 683563 طلباء نے امتحان دیا تھا۔ جن میں 422966 طلباء کامیاب ہوئے ہیں۔ امتحان کا نتیجہ مجموعی طور پر 61.88 فیصد رہا۔
View more
Sat, 18 Jun 2022 21:02:39
اگنی پتھ منصوبہ پر حکومت کو لگاتار گھیرا جا رہا ہے۔ اپوزیشن پارٹیاں لگاتار اس منصوبہ کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
View more
Sat, 18 Jun 2022 20:58:30
قائد اپوزیشن راجیہ سبھا ملیکارجن کھرگے نے مسلح افواج میں بھرتی کے لئے اگنی پتھ اسکیم متعارف کرانے پر مرکزی حکومت کو نشانہ ئ تنقید بنایا اور کہا کہ ان کی پارٹی اتوار کے دن سے نئی دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج شروع کرے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy