Mon, 20 Jun 2022 22:15:44
آسام میں سیلاب کی صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے۔ اتوار کو تین بچوں سمیت مزید نو افراد کی موت ہو گئی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 71 ہو گئی۔ سیلاب کے باعث چھ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ تین افراد مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک ہو گئے۔ مٹی کے تودے گرنے سے ہونے والی تینوں اموات کیچار ضلع سے ہوئی ہیں۔
View more
Mon, 20 Jun 2022 22:11:40
اگنی پتھ اسکیم کو لے کر ملک بھر میں احتجاجی مظاہرہ کے درمیان آج بھارت بند کیا جا رہا ہے۔ اس دوران پولیس کی کارروائی کی زد میں تمام کوچنگ سنٹرس آ رہے ہیں۔ پولیس کا ماننا ہے کہ تشدد کوچنگ سنٹر کے واٹس ایپ گروپ میں آئے پیغامات کے بعد پھیلا ہے۔ پولیس اب کوچنگ سنٹر چلانے والوں کو پکڑ رہی ہے۔ علی گڑھ میں 9 کوچنگ سنٹر کے مالکان کو گرفتار کر جیل بھیج دیا گیا ہے۔
View more
Mon, 20 Jun 2022 22:08:37
فوج میں بھرتی کی نئی اسکیم اگنی پتھ کے خلاف نوجوان لگاتار سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں اور مختلف ریاستوں میں ہنگامہ آرائی جاری ہے۔ اسی ضمن میں کئی تنظیموں کی جانب سے آج ’بھارت بند‘ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ بند کا ملک بھر میں وسیع پیمانے پر اثر نظر آ رہا ہے۔
View more
Mon, 20 Jun 2022 22:05:55
سدھو موسیٰ والا قتل معاملے کو لے کر دہلی پولیس کو ایک بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے پیر کے روز پریس کانفرنس کر بتایا کہ سدھو موسیٰ والا قتل معاملے میں شامل دو اہم شوٹرس سمیت ان کے ماڈیول ہیڈ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
View more
Mon, 20 Jun 2022 22:00:29
مرکز کی طرف سے فوج میں بھرتی کے لیے لائی گئی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف آج ’بھارت بند‘ کی کال دی گئی ہے۔ اس ’بھارت بند‘ کو کانگریس کی حمایت بھی حاصل ہے۔ اس کا اثر ملک بھر میں نظر آیا۔
View more
Mon, 20 Jun 2022 19:35:52
مرکزی حکومت کی طرف سے مجوزہ 'اگنی پتھ' اسکیم کے خلاف یووا کانگریس کے کارکنان نے شہر کے کلاک ٹاور کے پاس راستہ روکو احتجاج کیا ۔
View more
Mon, 20 Jun 2022 19:04:23
ملک کی آزادی سے پہلے 1938 میں پنڈت جواہر لال نہرو اور دیگر کانگریسی لیڈران کی طرف سے قائم کیے گئے ایسو سی ایٹیڈ جرنلس لمیٹیڈ کے اثاثوں کو 2012 ینگ انڈیا لمیٹیڈ کے نام پر منتقل کیے جانے کے بعد جو تنازع کھڑا ہوا ہے اور اب منی لانڈرنگ (پیسوں کا غیر قانونی حصول و تبادلہ) کے الزام میں اینفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ (ای ڈی) کی طرف سے راہل گاندھی اور سونیا گاندھی کے خلاف کی جا رہی کارروائی پر پورے ملک میں کانگر
View more
Mon, 20 Jun 2022 18:59:39
ہمپن کٹّہ میں واقع منگلورو یونیورسٹی کالج کی پانچ طالبات نے حجاب کے ساتھ کلاس میں حاضری کی اجازت ممنوع قرار دئے جانے کے بعد کالج انتظامیہ سے اپنا ٹرانسفر سرٹیفکیٹ طلب کیا ہے۔
View more
Mon, 20 Jun 2022 12:55:14
نیشنل ہیرالڈ معاملہ میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو آج چوتھے دن ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا گیا ہے۔ ای ڈی کی جانب سے راہل گاندھی سے لگاتار تین دنوں کے دوران 30 گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کی جا چکی ہے۔ اس پر کانگریس لیڈر اجے ماکن نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت راہل گاندھی کو لگاتار پوچھ گچھ کے لئے طلب کر کے کانگریس کی شبیہ کو داغدار بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy