Sun, 24 Jul 2022 11:30:31
ملک سے غداری کے ایک معاملے میں دہلی کی کڑکڑڈوما کورٹ نے دہلی تشدد کے ملزم شرجیل امام کی ضمانت عرضی خارج کر دی ہے۔ اس سے قبل عدالت نے ملک سے غداری معاملے میں شرجیل کی عبوری ضمانت کو لے کر فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ عدالت نے دہلی پولیس کو شرجیل امام کی عبوری ضمانت کی عرضی سے متعلق 30 مئی کو نوٹس جاری کیا تھا۔ دہلی ہائی کورٹ نے شرجیل امام کو ضمانت کے لیے ذیلی عدالت میں جانے کے لیے کہا تھا، جس کے بعد 2
View more
Sun, 24 Jul 2022 11:27:05
الیکشن کمیشن کی جانب سے شیو سینا کے ادھو ٹھاکرے دھڑے اور ایکناتھ شنڈے دھڑے کو پارٹی میں اکثریت کے ثبوت پیش کرنے کیلئے طلب کرنے پر سنجے راوت نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔
View more
Sun, 24 Jul 2022 11:18:59
الیکشن کمیشن نے ادھو ٹھاکرے اور ایکناتھ شنڈے کی قیادت والے شیو سینا کے دونوں گروپوں سے پارٹی کے انتخابی نشان پر ان کے دعوؤں کی حمایت میں آٹھ اگست تک اپنی دستاویز جمع کرانے کو کہا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ دونوں فریقوں سے دستاویز جمع کرانے کیلئے کہا گیا ہے، جن میں پارٹی کی قانون اور تنظیمی اکائیوں سے حمایتی خط اور مخالف گروپوں کے تحریری بیان شامل ہیں۔
View more
Sun, 24 Jul 2022 11:15:21
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)نے منکی پوکس کو عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دے دیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے یہ فیصلہ میٹنگ میں طویل بحث کے بعد کیا ہے۔
View more
Sun, 24 Jul 2022 11:10:53
صدارتی عہدے سے سبکدوش ہو رہے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو پارلیمنٹ کی جانب سے الوداعیہ پیش کیا گیا۔ الوداعی تقریب کا اہتمام راجیہ سبھا اور لوک سبھا کے دونوں ایوانوں نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔
View more
Sat, 23 Jul 2022 23:14:18
شہر بیدر میں نونہالان ملت کے لئے رینبو ہائٹس اسکول کا افتتاح ریٹائرڈ آئی پی ایس‘ایڈوائزر(کیابنیٹ رینک) حکومت تلنگانہ نے فتیہ کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ اسکول قائم کرنا آسان کام نہیں ہے۔ مگر مجھے اُمید ہے کہ جناب عبدالمجید صاحب اپنی بھر پور صلاحیتوں سے ملت کے نو نہالوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ دینی و اخلاقی تعلیم دلانے میں کامیاب ہوں گے
View more
Sat, 23 Jul 2022 21:51:08
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج اپنے ایک ٹوئٹ میں مرکز کی این ڈی اے حکومت پر شدید حملہ کرتے ہوئے ’این ڈی اے‘ کی ایک نئی تشریح لوگوں کے سامنے پیش کی۔
View more
Sat, 23 Jul 2022 21:49:10
چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا نے پھر ایک مرتبہ میڈیا کی غیر ذمہ دارانہ حرکتوں پر سوال اٹھاتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے میڈیا کوریج سے متعلق سنگین سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ میڈیا ’کنگارو عدالتیں‘ چلا رہے ہیں۔
View more
Sat, 23 Jul 2022 21:44:41
مہاراشٹر میں ایکناتھ شندے کی قیادت میں حکومت تشکیل پا چکی ہے، اس کے باوجود ریاست میں سیاسی ہلچل ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy