Mon, 25 Jul 2022 11:43:34
گجرات، مہاراشٹر اور کرناٹک میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں مشنری سوچ والوں پر اعتماد کرنے کی نصیحت دیتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ ملک کے مختلف ریاستوں میں تبدیل اقتدار و سیاسی عدم استحکام کا ماحول ہے اور مال و زر اور طاقت کا گندا کھیل جاری ہے۔
View more
Mon, 25 Jul 2022 11:41:08
سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی (ایس بی ایس پی) صدر اوم پرکاش راج بھر نے کہا کہ سماج وادی پارٹی (ایس پی) اتحاد ٹوٹ چکا ہے۔ اکھلیش یادو اپنے چچا شیوپال اور بھابھی اپرنا یادو تک کو نہیں سنبھال پائے۔ اکھلیش اگر اپنے کنبے کو نہیں سنبھال پا رہے ہیں تو ہمیں کہاں سے سنبھالیں گے۔ وہ اپنے سامنے کسی کی نہیں سنتے ہیں۔
View more
Mon, 25 Jul 2022 11:34:16
عام آدمی پارٹی (عاپ) نے الزام لگایا کہ داغدار وزیر کے ایس ایشورپا کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کے لئے ریاستی بی جے پی نے پولیس پر دباؤ ڈال کر سنتوش پاٹل کی خودکشی، معاملہ میں ایشورپا کو کلین چٹ دیا ہے۔
View more
Mon, 25 Jul 2022 11:30:17
سابق ریاستی وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے واضح کیا ہے کہ شکاری پور اسمبلی حلقہ سے وجیندرا کے مقابلہ کے سلسلہ میں پارٹی ہائی کمان کا فیصلہ ہی حتمی ہوگا۔
View more
Mon, 25 Jul 2022 11:24:08
سپریم کورٹ نے باپ کی طرف سے بیٹی کو کفالت دینے کے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ بیٹیاں کسی پر بوجھ نہیں ہوتیں۔ جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور اے ایس بوپنا کی بنچ نے جمعہ کو یہ ریمارکس اس وقت دیا، جب والد کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل نے کہا کہ عورت ایک بوجھ ہے۔
View more
Mon, 25 Jul 2022 11:19:23
شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مظاہروں میں پیش پیش رہنےوالے دہلی کے معروف سماجی کارکن خالد سیفی جنہیں دہلی پولیس نے فسادات کا ملزم بنادیاہے اور جو گزشتہ کم وبیش ڈھائی برسوں سے جیل میں ہیں، کی اہلیہ نرگس سیفی نے سنیچر کو ایک ویڈیو جاری کرکے اطلاع دی کہ ان کے شوہر کی جیل میں طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔
View more
Mon, 25 Jul 2022 11:16:00
عام آدمی پارٹی نے اتوارکو مرکزی حکومت اور وزیراعظم مودی پر دہلی پولیس کی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے دہلی سرکار کے ایک پروگرام کو ’’ہائی جیک‘‘ کرلینےکا الزام لگایا۔
View more
Mon, 25 Jul 2022 00:28:28
کانگریس پارٹی نے بی جے پی کے ترجمان پریم شکلا کی طرف سے پارٹی صدر سونیا گاندھی کے تئیں قابل اعتراض زبان استعمال کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر جے پی نڈا سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Mon, 25 Jul 2022 00:26:28
اشیائے خورد و نوش پر جی ایس ٹی عائد کرنے کے بعد مودی حکومت حزب اختلاف کے نشانہ پر ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ پہلی ایسی حکومت ہے جس نے آٹا، دال، دہی اور دیگر گھریلوں اشیاء پر بھی ٹیکس عائد کر دیا ہے۔ وہیں، کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر پی چدمبرم نے سائنسی آلات پر جی ایس ٹی میں اضافہ کے حوالہ سے حکومت پر نکتہ چینی کی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy