Fri, 22 Jul 2022 22:07:40
لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) کی طرف سے ایکسائز پالیسی کی سی بی آئی انکوائری کی سفارش پر اروند کیجریوال نے کہا کہ منیش سسودیا کو پھنسایا جا رہا ہے، یہ کیس سراسر جھوٹا ہے اور سسودیا ایک ایماندار اور محب وطن آدمی ہیں۔ انہوں نے کہا ’’میں آپ کو پہلے ہی بتا چکا ہوں کہ منیش جی گرفتار ہونے والے ہیں۔‘‘
View more
Fri, 22 Jul 2022 22:05:39
امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی شرح تبادلہ میں گراوٹ پر بحث کے درمیان ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر ڈاکٹر شکتی کانت داس نے جمعہ کو کہا کہ ہندوستانی کرنسی کی پوزیشن مختلف ترقی یافتہ اور ابھرتے بازاروں والی کرنسیوں کی نسبت اچھی حالت میں ہے۔
View more
Fri, 22 Jul 2022 21:59:43
کیرالہ میں جمعہ کو منکی پاکس کے تیسرے معاملہ کی تصدیق کی گئی۔ ملاپورم ضلع میں متحدہ عرب امارات سے لوٹنے والا ایک نوجوان اس بیماری سے متاثر پایا گیا ہے۔ یہ معلومات عہدیداران نے دی۔ نوجوان کو الگ تھلگ کر کے ضلع کے منجیری کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
View more
Fri, 22 Jul 2022 21:57:17
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بزرگ شہریوں کو ریل کرایہ میں دی جانے والی رعایت کو واپس لینے کے حکومت کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ دار دوستوں پر ملک کو لٹا رہی ہے اور پبلسٹی پر بے جا خرچ کر رہی ہے لیکن اس کے پاس بزرگ شہریوں کے لیے پیسے نہیں ہیں۔
View more
Fri, 22 Jul 2022 21:51:03
سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے یوپی حکومت کی درخواست پر اعظم خان کو رامپور جانے سے روکنے کا حکم دینے سے انکار کر دیا۔ سپریم کورٹ نے یوپی حکومت کو جوہر یونیورسٹی کے قریب کی اس زمین کو بھی فوری طور پر آزاد کرنے دینے کا حکم دیا، جسے سیل کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے اعظم خان کی مستقبل ضمانت کو بھی منظور کر لیا۔
View more
Fri, 22 Jul 2022 21:42:42
اتراکھنڈ حکومت میں کابینہ وزیر ریکھا آریہ اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے تنازعہ میں رہتی ہیں۔ اس بار ان کی کابینہ کے ذریعہ جاری کی گئی دو چٹھیوں نے تنازعہ پیدا کر دیا ہے۔ ایک چٹھی میں محکمہ کے ملازمین اور افسران سے آئندہ ماہ یوپی کے بریلی میں ہونے والے ایک مذہبی انعقاد میں حصہ لینے کی بات کہی گئی ہے۔ یہ تقریب کوئی اور نہیں بلکہ محکمہ کی وزیر ریکھا آریہ ہی کروا رہی ہیں۔
View more
Fri, 22 Jul 2022 21:39:54
اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ واقع لولو مال میں نماز تنازعہ کے بعد سے کسی بھی مشتبہ حرکت پر پولیس اہلکار سخت نظر رکھ رہے ہیں۔
View more
Fri, 22 Jul 2022 21:37:30
دہلی میں نئی ایکسائز پالیسی سوالوں کے گھیرے میں آ گئی ہے۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ نے کیجریوال حکومت کے خلاف سخت قدم اٹھایا ہے۔ انھوں نے دہلی ایکسائز پالیسی کے خلاف سی بی آئی جانچ کا حکم صادر کر دیا ہے۔
View more
Fri, 22 Jul 2022 21:34:48
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں جمعہ کو مسلسل پانچویں دن حزب اختلاف کی جانب سے اشیائے خورد و نوش پر عائد جی ایس ٹی اور مہنگائی کو لے کر ہنگامہ آرائی کی گئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy