Sat, 23 Jul 2022 21:29:44
آسام میں گزشتہ تین ہفتوں میں جاپانی انسفلائٹس سے کم از کم 38 لوگوں کی موت ہو گئی جب کہ 251 اس بیماری کی زد میں ہیں۔ مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے محکمہ صحت نے اس بیماری سے نمٹنے کے لیے کئی اہم اقدامات کیے ہیں۔ افسران نے جمعہ کے روز اس سلسلے میں تفصیلی جانکاری دی اور لوگوں کو بیدار کیا۔ جمعہ کے روز ہی وشوناتھ ضلع سے ایک تازہ موت کی خبر بھی موصول ہوئی۔
View more
Sat, 23 Jul 2022 21:12:48
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اساتذہ تقرری گھوٹالہ کے سلسلہ میں 27 گھنٹے تک پوچھ گچھ کرنے کے بعد ممتا بنرجی کے کابینہ کے سینئر وزیر پارتھو چٹرجی کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتاری کے بعد پارتھو چٹرجی کو معائنہ کے لئے اسپتال بھیجا گیا، جہاں سے دوپہر ایک بجے کے بعد انہیں واپس لایا گیا۔ بعد میں انہیں کلکتہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
View more
Sat, 23 Jul 2022 19:49:56
کانگریس قائد اور لیجسلیٹیو کاونسل میں حزب اختلاف کے لیڈر بی کے ہری پرساد نے ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت اپنے اوپر سوال اٹھانے اور مخالفت کرنے والے بااثر لیڈروں کو تفتیش کے نام پر نشانہ بنا رہی ہے ۔
View more
Sat, 23 Jul 2022 19:34:38
مقامی عوام کی طرف سے شکایت ملنے کے بعد بھٹکل تعلقہ کے مٹھلی میں سنسان جگہ پر واقع ایک کاجو کے گودام پر بھٹکل تحصیلدار ڈاکٹر سومنت ، ٹاون سرکل پولس انسپکٹر دیواکر اور مضافاتی پولس انسپکٹر مہابلیشور نائک کی قیادت میں چھاپہ مارا گیا ۔ پتہ چلا ہے کہ اس گودام میں غیر قانونی طور پر ذخیرہ کیے گئے راشن کارڈ پر تقسیم ہونے والے چاول کے 900 سے زائد تھیلے بر آمد ہوئے ہیں جنہیں ضبط کیا گیا ہے۔ چھاپہ ماری ک
View more
Sat, 23 Jul 2022 18:22:25
ضلع اُترکنڑا کے سرسی میں پیش آئے ایک ہٹ اینڈ رن معاملے میں اسکوٹر سوار کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جب ایک پرائیویٹ بس ۔ اسکوٹر سے ٹکرا کرموقع پر سے فرار ہوگئی۔مگر فرار ہونے والی بس کوبعد میں پولس نے پکڑ لیا اور ایک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ مگر پتہ چلا ہے کہ حادثہ کے وقت جو ڈرائیور بس چلارہا تھا، وہ فرار ہوگیا ہے۔ واردات سنیچر دوپہر کمٹہ۔ سرسی روڈ کے ہیپّن ہلّی کراس پر پیش آیا۔
View more
Sat, 23 Jul 2022 12:55:05
شمالی عراق کے صوبہ نینوے میں ترکی کے فوجی اڈے زلیکان پر راکٹ سے حملہ کیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق فوجی اڈے پر کم از کم تین راکٹ داغے گئے ہیں۔
View more
Sat, 23 Jul 2022 12:52:26
عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر لیڈر سنجے سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) - سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) ہزاروں کروڑ روپے لوٹ کر بھاگنے والے نیرو مودی، وجے مالیا، نتن سندیشرا کو نہیں پکڑ پاتی، جبکہ منیش سسودیا، ستیندر جین اور دہلی حکومت نظرآتی ہے، جنہوں نے ملک کو تعلیم اور صحت کا ماڈل دیا ہے۔
View more
Sat, 23 Jul 2022 12:46:14
سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت جو بدعنوانی اور جھوٹے پروپیگنڈے کی مدد سے اقتدار میں رہنا چاہتی تھی، اس نے مہنگائی کی وجہ سے عوام کی زندگیوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔
View more
Sat, 23 Jul 2022 12:43:14
کریملن کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور سعودی عرب کے عملا ً حکمراں ولی عہد محمد بن سلمان نے جمعرات کے روز ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماوں نے بین الاقوامی تیل مارکیٹ کی موجودہ صورت حال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ اور تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک پلس گروپ کے درمیان مزید تعاون کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy