Sat, 23 Jul 2022 12:21:04
رواں سال بنگلورو سے حج کمیٹی کے ذیعہ راست حج فلائٹوں کے ذریعے سفر حج پر جانے والے تمام حجاج کی بنگلورو واپسی کا سلسلہ ہفتہ کی صبح مکمل ہو جائے گا،جبکہ دو اضافی فلائٹوں کے ذریعے بعد میں جانے والے 200حجاج کرام کی واپسی بین الاقوامی فلائٹوں کے ذریعے ہونی باقی ہے۔
View more
Sat, 23 Jul 2022 12:11:57
سابق وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا ریاستی بی جے پی میں اب بھی اہم مقام رکھتے ہیں، اس کے باوجود انہوں نے اپنی بڑھتی عمر کو محسوس کرتے ہوئے اپنے دوسرے بیٹے بی وائی وجیندرا کو سرگرم سیاست میں لانے کافیصلہ کرلیا ہے۔
View more
Sat, 23 Jul 2022 12:03:23
مرکزی حکومت نے کہا کہ پورے ملک میں یونیفارم سیول کوڈ لانے کا ان کا فی الحال کوئی خیال نہیں ہے، لیکن ریاستی حکومتیں ایسا قانون لانے کیلئے آزاد ہیں۔ مرکزی حکومت کی طرف سے وزیر قانون کرن رجیجو نے جمعہ کو پارلیمنٹ میں ایک سوال کے جواب دیتے ہوئے یہ واضح کیا کہ مرکزی حکومت فی الحال پورے ملک میں یونیفارم سیول کوڈ لانے پر کوئی غور نہیں کر رہی ہے۔
View more
Sat, 23 Jul 2022 11:56:19
مغربی بنگال حکومت میں وزیر پارتھا چٹرجی کی قریبی ساتھی ارپیتا مکھرجی کے گھر پرای ڈی نے چھاپہ مارا ہے۔ کئی گھنٹوں تک جاری چھاپے میں، ای ڈی نے 20 کروڑ کے قریب نقدبرآمدکرلیاہے۔
View more
Sat, 23 Jul 2022 11:52:08
حکومت نے ہندوستان کی آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ”ہر گھر ترنگا“ مہم شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 13/ اگست سے 15/ اگست2022 کے درمیان اپنے اپنے گھروں میں قومی پرچم لہرائیں۔
View more
Sat, 23 Jul 2022 11:40:20
آدی باسی خاتون دروپدی مرمو ملک کی 15ویں صدر بن گئی ہیں۔ انہیں کل 64.03 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ان کے حق میں زبردست کراس ووٹنگ ہوئی ہے۔
View more
Sat, 23 Jul 2022 11:33:59
ملک میں نفرت انگیزی کےخلاف سپریم کورٹ میں داخل کی گئی جمعیۃ علمائے ہند کی پٹیشن پر شنوائی کرتےہوئے جمعرات کو عدالت نے مرکزاور ریاستی حکومتوں سے نفرت انگیز تقریروں کے خلاف کئے گئے ایکشن کی تفصیل طلب کی ہے۔
View more
Sat, 23 Jul 2022 11:22:22
نو منتخب صدر دروپدی مرمو پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سینٹرل ہال میں اپنے عہدے اور رازداری کا حلف لیں گی۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار اور الیکشن کمشنر انوپ چندر پانڈے نے جمعہ کو ملک کے اگلے صدر کے طور پر محترمہ مرمو کے انتخابی سرٹیفکیٹ پر مشترکہ طور پر دستخط کیے۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفیسر پی سی مودی سے انتخابی نتائج کے اعلان کی کاپی حاصل کی۔ مسٹرمودی راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل بھی ہیں۔
View more
Sat, 23 Jul 2022 11:16:35
شیرور ٹول گیٹ پر ایمبولینس سے ہوئے بھیانک حادثہ کے بعد ضلع شمالی کینرا میں ایک جدید اور تمام سہولتوں سے آراستہ ملٹی اسپیشالیٹی ہاسپٹل کی ضرورت پر سوشیل میڈیا میں پھر سے گرما گرم بحث شروع ہوگئی ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy