Sun, 24 Jul 2022 13:21:16
ضلع شمالی کینرا میں ملٹی اسپیشالٹی ہاسپٹل کی تعمیر کرنے کی ضرورت پر ہر طرف بحث و مباحثہ چل رہا ہے ۔ اس دوران بھٹکل ہوناور حلقہ کے رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے اعلان کیا ہے کہ اگر ریاستی حکومت اس منصوبے پر توجہ نہیں دیتی تو پھر وہ خود اپنے ذاتی خرچ سے ایسا ہاسپٹل تعمیر کرنے کے لئے تیار ہیں ۔
View more
Sun, 24 Jul 2022 12:29:33
رشی سوناک اور لز ٹرس پیر کے روز برطانیہ کی وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں براہ راست بحث کرنے جا رہے ہیں۔ یہ بحث ان کے پی ایم بننے کا فیصلہ کرے گی۔ اس کے بعد پوسٹل بیلٹ پر ووٹنگ ہوگی۔ اس سے قبل رشی سوناک نے ہفتے کے روز اپنے بیان میں کہا، 'اس میں کوئی شک نہیں کہ میں برطانیہ کی وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں انڈر ڈاگ (دوسروں سے کمزور اور ایسا شخص جس کی ہار متوقع ہو) ہوں۔
View more
Sun, 24 Jul 2022 12:26:11
اقوام متحدہ اور ترکی کی ثالثی میں کییف اور ماسکو نے جمعہ 22 جولائی کو ایک معاہدے پر دستخط کیے جس کے بعد یوکرین کے اناج ایکسپورٹ کرنے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوگئیں۔ یہ سمجھوتہ دونوں باہم متحارب ملکوں کے درمیان پہلا بڑا معاہدہ ہے اور اس سے فوڈ سکیورٹی کی بدتر ہوتی حالت میں بہتری کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔
View more
Sun, 24 Jul 2022 12:20:35
ایران کے جنوبی علاقے میں ہفتے کے روز شدید زلزلہ آیا ہے اوراس کے جھٹکے دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے ہیں۔
View more
Sun, 24 Jul 2022 12:17:19
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے فوج کی نئی بھرتی اسکیم ’اگنی ویر‘ کے حوالہ سے ایک مرتبہ پھر مودی حکومت اور وزیر اعظم کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ملک میں ہر سال فرائض سے سبکدوش ہونے والے ہزاروں فوجیوں میں سے چند ایک کو ہی سرکاری ملازمت حاصل ہو پاتی ہے، ایسے حالات میں ٹھیکے پر رکھے جا رہے اگنی ویروں کا کیا بنے گا؟
View more
Sun, 24 Jul 2022 12:13:59
ملک کی راجدھانی دہلی میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔ متاثرہ مریض کی عمر 34 سال ہے اور اس کی کوئی غیر ملکی سفر کی تاریخ نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں منکی پاکس کے مریضوں کی تعداد 4 ہوہ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص نے حال ہی میں ہماچل پردیش کے شہر منالی میں ایک اسٹیج پارٹی میں شرکت کی تھی۔
View more
Sun, 24 Jul 2022 12:09:10
ذات پات کو پلے کارڈ بنانے سے کسی کو بھی فائدہ نہیں ہوگا،فی الحال حاصل ہوئی سیٹوں کو بھی کھوناپڑسکتاہے۔یہ بات ریاستی وزیر برائے مالگذاری آر اشوک نے کہی۔
View more
Sun, 24 Jul 2022 11:54:22
بنگلورو میں محمد زبیر کی رہائش گاہ پر کل جشن کا ماحول رہا، کیوں کہ 23دنوں کی عدالتی حراست کے بعد جیل سے رہا ہو کر زبیر اپنے گھر پہنچے تھے۔ جمعہ کی صبح ان کے گھر پر ان کے اہل خانہ اور دوست واحباب ان سے ملنے کے لئے بڑی تعداد میں جمع تھے۔ سالار نیوز نے اس فیکٹ چیکر سے جو بات چیت کی اس کے اقتباسات کچھ اس طرح ہیں۔
View more
Sun, 24 Jul 2022 11:51:05
راجیہ سبھا کے اپوزیشن لیڈرملیکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے کامیاب ہونے سے پہلے ہی یہ دعویداری غلط ہے کہ وزیر اعلیٰ کس کو بننا چاہئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy