Tue, 23 Aug 2022 11:03:00
شبھمن گل (130) کی سنچری کی بدولت ہندوستان نے پیر کو تیسرے ون ڈے میں زمبابوے کو 13 رن سے شکست دے دی۔ ہندوستان نے مقررہ 50 اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 289 رن بنائے تھے جس کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 276 رن بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ سکندر رضا نے 115 رن کی سنچری اننگز کھیلتے ہوئے زمبابوے کو فتح کے نزدیک پہنچایا، لیکن وہ جیت نہ دلا سکے اور ان کی ٹیم ہندوستان کے خلاف 12 سال بعد پہلی جیت درج کرنے سے محرو
View more
Tue, 23 Aug 2022 10:53:59
گجرات کے ولساڈ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی بھرت پٹیل کا ایک متنازعہ بیان سامنے آیا ہے۔ ولساڈ کے تیلتھ روڈ پر گنیش کا مجسمہ کو لے جاتے ہوئے پولیس اور رکن اسمبلی کے درمیان کہا سنی ہو گئی۔ دریں اثنا، معاملہ نے اتنا طول پکڑ لیا کہ رکن اسمبلی دھمکی دینے پر اتر آئے اور کہا کہ ’’میں جب چاہے دنگے کرا سکتا ہوں۔‘‘
View more
Tue, 23 Aug 2022 10:51:15
کے ایس آر ٹی سی بس نے آگے سے آکر ایک بائک کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں بائک سوار کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ حادثہ نیشنل ہائی وے 63 پر یلاپور کے میلن ہوٹل کے قریب پیش آیا
View more
Tue, 23 Aug 2022 10:49:14
جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے ووٹر لسٹ میں باہری لوگوں کو شامل کیے جانے کی کوشش پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اس عمل کو جموں و کشمیر کی شناخت کے لیے خطرہ بتایا اور کہا کہ اس کے خلاف سبھی سیاسی پارٹیاں مل کر لڑائی لڑیں گی۔ فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ اگر اس سلسلے میں سپریم کورٹ کا رخ کرنے کی ضرورت پڑی تو اس کے بھی امکانات تلاش کیے جائیں گے۔
View more
Tue, 23 Aug 2022 10:44:55
تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے. چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کویتا راؤ بی جے پی لیڈروں پر ہتک عزتی کا کیس کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس) کی رکن قانون ساز کونسل کویتا راؤ بی جے پی کے دو لیڈروں کے خلاف ہتک عزتی کا کیس فائل کرنے کی تیاری کر رہی ہیں اور وہ اس تعلق سے پرعزم ہیں۔ کویتا کا الزام ہے کہ بی جے پی ان کے کنبہ کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو ٹھیک نہیں۔
View more
Mon, 22 Aug 2022 23:13:13
کانگریس نے آج دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں اپنی مجوزہ ’بھارت جوڑو یاترا‘ کو لے کر سول سوسائٹی کے اہم اراکین کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں پوچھے گئے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ نفرت کرنے والوں اور ملک میں تقسیم پھیلانے والوں کو چھوڑ کر سبھی کا ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں استقبال ہے۔
View more
Mon, 22 Aug 2022 23:01:46
تیستا سیتلواڈ کی ضمانت عرضی پر سپریم کورٹ نے گجرات حکومت کو نوٹس جاری کر جواب مانگا ہے۔ 2002 کے گجرات فسادات کے لیے اس وقت کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کو پھنسانے کی سازش تیار کرنے اور اس کے لیے جھوٹے ثبوت تیار کرنے کے الزام میں گرفتار تیستا جیل میں بند ہیں اور اپنی ضمانت کے لیے عدالت میں عرضی داخل کی ہے۔
View more
Mon, 22 Aug 2022 22:57:52
گجرات دورے پر گئے دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عآپ لیڈر اروند کیجریوال نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ کیجریوال نے کہا کہ گجرات انتخاب ختم ہونے تک مرکزی ایجنسیاں منیش سسودیا اور یہاں تک کہ انھیں بھی گرفتار کر سکتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’ایک بار انتخاب ختم ہو جانے کے بعد یہ سب ٹھنڈے بستے میں ڈال دیا جائے گا۔‘‘
View more
Mon, 22 Aug 2022 22:39:41
میگھالیہ کے گورنر ستیہ پال ملک نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت پر ایک بڑا حملہ کیا ہے۔ انھوں نے اڈانی کو وزیر اعظم کا دوست بتاتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ انہی کی وجہ سے ملک میں ایم ایس پی نافذ نہیں ہو پا رہا ہے۔ گورنر ستیہ پال ملک کا یہ بیان کئی اخبارات کی سرخیاں بنی ہیں اور کانگریس کے سینئر لیڈر جئے رام رمیش نے ایک انگریزی اخبار کا تراشہ ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے ’’میگھالیہ کے گورنر
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy