Sat, 20 Aug 2022 23:10:43
جھارکھنڈ کے نصف درجن اضلاع میں 30 سے لے کر 48 گھنٹوں سے ہو رہی لگاتار زوردار بارش کے سبب جگہ جگہ تباہی اور آفت کا عالم ہے۔ بارش کے دوران الگ الگ حادثوں میں اب تک چار لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ جمشید پور، رانچی، مغربی سنگھ بھوم، رام گڑھ اور ہزاری باغ میں کم از کم 150 سے زائد درخت جڑ سے اکھڑ گئے ہیں۔
View more
Sat, 20 Aug 2022 20:17:58
شراب سے متعلق ایکسائز پالیسی میں مبنیہ گھوٹالہ کے معاملہ میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی طرف سے جمعہ کے روز کی گئی چھاپہ ماری کے بعد دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے ہفتہ کے روز صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید حملہ بولا۔
View more
Sat, 20 Aug 2022 20:14:35
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس این وی رمنا نے کہا ہے کہ عدلیہ پر اعتماد کھونا جمہوریت کی بقا کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے اے پی کے وجئے واڑہ میں نوتعمیر شدہ کورٹ کمپلیکس کا افتتاح انجام دیا۔
View more
Sat, 20 Aug 2022 20:11:26
کانگریس نے آج کہا کہ حکومت کی جانب سے بینکوں کی نجکاری کی وجہ سے پبلک سیکٹر کے بینکوں کی تعداد 27 سے گھٹ کر صرف 12 رہ گئی ہے اور ریزرو بینک نے بھی اس اقدام پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس کی ترجمان سپریا شرینیت نے ہفتہ کے روز پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ریزرو بینک نے اپنے اگست کے بلیٹن میں بینکوں کی نجکاری پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملک کو بڑا نق
View more
Sat, 20 Aug 2022 20:05:35
کرناٹک کے سابق چیف منسٹر اور کانگریس کے سینئر لیڈر سدارامیا نے سوال کیا کہ ”انہوں نے گاندھی کو مار ڈالا۔ کیا وہ مجھے بخشیں گے؟ سدارامیا نے چکمگلور میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ”انہوں نے گاندھی کا قتل کیا۔ گوڈسے نے گاندھی کو گولی مار دی۔ وہ اس کی تصویر کی پوجا کرتے ہیں۔‘‘
View more
Sat, 20 Aug 2022 20:00:01
بنگلورو پولیس نے ”اسٹانڈ اپ کامیڈین“ منور فاروقی کے ہفتہ کو ہونے والے پروگرام ’ڈونگری ٹو نو ویئر“ کے انعقاد کی اجازت دینے سے ایک بار پھر انکار کردیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ پروگرام کو منسوخ کردیا گیا ہے، کیوں کہ منتظمین نے شہر میں اس کے انعقاد کی اجازت نہیں لی تھی۔
View more
Sat, 20 Aug 2022 19:55:37
کرناٹک کی بی جے پی حکومت میں اس وقت ایک ہلچل کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کئی بار وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی کو ہٹائے جانے کے امکانات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔
View more
Sat, 20 Aug 2022 19:48:30
ضلع اور تعلقہ پنچایت الیکشن ملتوی کرنے اور بار بار اسے ٹالنے کے لئے حکومت اپنے طور پر ہر ممکنہ کوشش کر رہی ہے ۔ تازہ کوشش کے طور پر حکومت کی طرف سے آبادی کی بنیاد پر حلقے متعین کرنے کا آرڈیننس لانے کی تیاری کر رہی ہے ۔ اور اگر یہ آرڈیننس جاری ہوتا ہے تو پھر ضلع شمالی کینرا کے لئے ضلع پنچایت کی نشستیں 31 سے گھٹ کر 20 سے 28 تک محدود ہوجائیں گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy