ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    حکومت وقت پر فیصلے نہیں لے رہی ہے مرکزی وزیر نتن گڈکری کے تلخ تبصرے

    حکومت وقت پر فیصلے نہیں لے رہی ہے مرکزی وزیر نتن گڈکری کے تلخ تبصرے

    Wed, 24 Aug 2022 12:12:42 
    مرکزی وزیر نتن گڈکری، جن کے سیدھی بات کرنے کے انداز نے انہیں بی جے پی کے اعلیٰ فیصلہ ساز ادارے میں جگہ سے محروم کر دیا ہے، نے ایک بار پھر حکومت کے کام کاج پر سوال اٹھایا ہے- گڈکری نے اتوار کو ایک پروگرام میں کہا کہ حکومت وقت پر فیصلے نہیں لے رہی ہے اور یہ ایک مسئلہ ہے-
    کانگریس نے بلقیس بانو کو انصاف دلانے کا کیا عزم، گنہگاروں کے خلاف مہم شروع

    کانگریس نے بلقیس بانو کو انصاف دلانے کا کیا عزم، گنہگاروں کے خلاف مہم شروع

    Wed, 24 Aug 2022 12:04:40 
    کانگریس نے بلقیس بانو کو انصاف دلانے کے لیے مہم زور و شور سے شروع کر دی ہے۔ حال ہی میں بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری معاملے کے سبھی 11 قصورواروں کو رِہا کر دیا گیا، جس کے خلاف کانگریس نے آواز بلند کی ہے۔ کانگریس نے بلقیس کو انصاف دلانے کے لیے جو مہم شروع کی ہے، وہ ہندوستان کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش سے لے کر گجرات (جہاں اس سال اسمبلی انتخاب ہونا ہے) تک کا احاطہ کیے ہوئی ہے۔
    بہار: ’میں اسمبلی اسپیکر عہدہ سے استعفیٰ نہیں دوں گا‘، وجئے سنہا کے بیان سے نئی ہلچل

    بہار: ’میں اسمبلی اسپیکر عہدہ سے استعفیٰ نہیں دوں گا‘، وجئے سنہا کے بیان سے نئی ہلچل

    Wed, 24 Aug 2022 12:00:06 
    بہابہار کی سیاست میں اس وقت نئی ہلچل محسوس کی گئی جب بی جے پی لیڈر اور ریاستی اسمبلی میں اسپیکر وجئے کمار سنہا نے اسپیکر عہدہ سے استعفیٰ نہ دینے اعلان کر دیا۔ انھوں نے کہا ہے کہ انھیں جو نوٹس دیا گیا ہے وہ اصول و ضوابط کے خلاف ہے۔ استعفیٰ سے انکار کرنے کے بعد وجئے کمار سنہا نے کہا کہ ’’عدم اعتماد کی تجویز کے ذریعہ استعفیٰ دینے سے میری عزت نفس کو ٹھیس پہنچے گی۔‘‘
    کانگریس رکن اسمبلی نے پی ایم مودی سے کی پنجاب کو اسپیشل پیکیج دینے کی اپیل

    کانگریس رکن اسمبلی نے پی ایم مودی سے کی پنجاب کو اسپیشل پیکیج دینے کی اپیل

    Wed, 24 Aug 2022 11:55:01 
    کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر رانا گرجیت سنگھ نے منگل کے روز وزیر اعظم نریندر مودی سے پنجاب کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے اسپیشل پیکیج کا مطالبہ کیا۔ بدھ کے روز وزیر اعظم کے ریاستی دورہ کا استقبال کرتے ہوئے کپورتھلا کے رکن اسمبلی نے امید ظاہر کی کہ آٹھ ماہ پہلے کی طرح اس بار پنجاب مایوس نہیں ہوگا، جب وہ بدقسمتی سے فیروزپور میں پروگرام میں شامل نہیں ہو سکے تھے، جس سے ریاست کو نقصان ہوا تھا
    بہار میں اتحادی حکومت کا امتحان، اسمبلی میں ثابت کرنی ہوگی اکثریت

    بہار میں اتحادی حکومت کا امتحان، اسمبلی میں ثابت کرنی ہوگی اکثریت

    Wed, 24 Aug 2022 11:28:34 
    بہار آج عظیم اتحاد حکومت کے لیے اہم دن ہے۔ این ڈی اے سے علیحدگی کے بعد وزیر اعلی نتیش کمار کی قیادت میں بننے والی نئی حکومت کو آج اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنی ہے۔ خیال رہے کہ بہار قانون ساز اسمبلی کا ایک روزہ خصوصی اجلاس آج بدھ کے روز طلب کیا گیا ہے۔ جے ڈی یو-آر جے ڈی اتحاد کو آج اس خصوصی اجلاس کے دوران ایوان میں فلور ٹیسٹ میں اپنی اکثریت ثابت کرنی ہوگی۔
    بہار میں فلور ٹیسٹ سے پہلے آر جے ڈی لیڈروں پر ای ڈی اور سی بی آئی کے چھاپے

    بہار میں فلور ٹیسٹ سے پہلے آر جے ڈی لیڈروں پر ای ڈی اور سی بی آئی کے چھاپے

    Wed, 24 Aug 2022 11:22:58 
     نتیش کمار کی قیادت والی عظمی اتحاد کی حکومت کے فلور ٹیسٹ کا سامنا کرنے سے قبل مرکزی تفتیشی ایجنسیوں نے بہار میں چھاپہ ماری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بہار کے زمین کے عوض نوکری معاملہ میں سی بی آئی نے آر جے ڈی کے رکن اسمبلی سنیل سنگھ اور راجیہ سبھا کے رکن اشفاق کریم کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جھارکھنڈ میں بھی چھاپہ ماری کی گئی ہے۔
    پیغمبر اسلامؐ کی شان میں گستاخی، بی جے پی رکن اسمبلی پارٹی سے معطل

    پیغمبر اسلامؐ کی شان میں گستاخی، بی جے پی رکن اسمبلی پارٹی سے معطل

    Tue, 23 Aug 2022 21:30:08 
     تلنگانہ بی جے پی کے رکن اسمبلی راجا سنگھ کی جانب سے توہین رسالتؐ سے متعلق ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد راجدھانی حیدرآباد کے ساتھ ساتھ ریاست بھر میں مسلمانوں میں سخت غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ دریں اثنا، شدید برہمی، غم وغصہ اور بڑے پیمانہ پر احتجاج کے پیش نظر بی جے پی نے راجا سنگھ کو معطل کر دیا ہے۔
    جموں و کشمیر: چھ گھنٹے میں چار بار آیا زلزلہ، کوئی نقصان نہیں

    جموں و کشمیر: چھ گھنٹے میں چار بار آیا زلزلہ، کوئی نقصان نہیں

    Tue, 23 Aug 2022 21:24:41 
    جموں و کشمیر میں منگل کو 6 گھنٹوں کے دوران کم شدت والے 4 مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق جموں میں پیر اور منگل کی درمیانی شب میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس زلزلے کا مرکز کٹرہ علاقہ تھا اور اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
    بلقیس بانو کیس: مجرموں کی سزا میں رعایت کے خلاف عرضی دائر، سپریم کورٹ جلد سماعت پر رضامند

    بلقیس بانو کیس: مجرموں کی سزا میں رعایت کے خلاف عرضی دائر، سپریم کورٹ جلد سماعت پر رضامند

    Tue, 23 Aug 2022 21:21:07 
    کورٹ گجرات کے بلقیس بانو کیس میں قصورواروں کو سزا میں دی گئی چھوٹ کے خلاف سپریم کوڑت میں عرضی دائر کی گئی ہے۔ چیف جسٹس این وی رمنا کی سربراہی والی بنچ نے سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل اور ایڈوکیٹ اپرنا بھٹ کے 'خصوصی تذکرہ' کے دوران جلد سماعت کی درخواست پر منگل کو اتفاق کیا۔