Thu, 25 Aug 2022 11:36:31
ام آدمی پارٹی کے لیڈرشہر کے سابق پولیس کمشنر بھاسکر راؤ نے ریاست کی بی جے پی حکومت کے بڑے لیڈروں کے بارے میں ایک کھلا بیان دیا ہے کہ بی جے پی لیڈروں اور وزراء نے ان سے کہا تھا کہ وظیفہ یابی کے بعد وہ عام آدمی پارٹی کے بدلے اگر بی جے پی میں شامل ہوگئے تو انہیں پریشان نہیں کیا جائیگا۔
View more
Thu, 25 Aug 2022 10:57:23
صدر جمعیۃ علما ہند اور صدر المدرسین دار العلوم دیوبند مولانا سید ارشد مدنی کی طبیعت ناساز ہے اور وہ دہلی کے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ قومی راجدھانی کے فورٹس (ایسکورٹز) اسپتال میں طبی ماہرین کی ایک ٹیم مولانا ارشد مدنی کی دیکھ بھال کے لئے ہمہ وقت مصروف ہے۔
View more
Thu, 25 Aug 2022 10:47:57
ایک طرف جب بہار میں مہاگٹھ بندھن حکومت فلور ٹیسٹ کے لیے تیار تھی، تبھی آر جے ڈی کو ایک بڑی خوشخبری ملی۔ سول کورٹ حاجی پور نے آر جے ڈی صدر لالو پرساد کو سات سال پرانے ایک معاملے میں آج بری کر دیا۔
View more
Thu, 25 Aug 2022 10:43:51
جموں و کشمیر میں ابھی اسمبلی انتخاب سے متعلق کچھ بھی اعلان نہیں ہوا ہے، لیکن نیشنل کانفرنس نے بدھ کے روز واضح طور پر اعلان کر دیا ہے کہ وہ سبھی 90 اسمبلی سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑا کرے گا۔ ساتھ ہی نیشنل کانفرنس نے ’گپکار الائنس‘ سے خود کو الگ کرنے کا بھی واضح اشارہ دے دیا ہے۔
View more
Thu, 25 Aug 2022 10:39:48
گجرات اسمبلی انتخاب کا وقت قریب آنے کے ساتھ ہی کانگریس نے ریاست کی برسراقتدار بی جے پی پر حملہ تیز کر دیا ہے۔ 2017 کے انتخاب میں بہت معمولی فرق سے شکست کھانے والی کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست میں لگاتار ڈرگس اور دیگر نشیلی اشیاء کی برآمدگی کو لے کر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
View more
Thu, 25 Aug 2022 10:36:40
سال 2002 کے گجرات فسادات میں ظلم و زیادتی کا شکار ہونے والی بلقیس بانو سے متعلق معاملہ کے 11 مجرموں کی سزا معافی اور جیل سے رہائی کے خلاف دائر کی گئی عرضی پر سپریم کورٹ آج سماعت کرنے جا رہا ہے۔
View more
Wed, 24 Aug 2022 21:50:40
تلنگانہ پولیس نے بدھ کے روز معطل بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کے خلاف پیغمبر محمد پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے لیے تین مزید مجرمانہ معاملے درج کیے۔ جاری احتجاجی مظاہروں کے درمیان حیدر آباد کے نامپلی اور ملکپیٹ پولیس تھانوں میں یہ نئےمعاملے درج کیے گئے ہیں۔
View more
Wed, 24 Aug 2022 21:37:50
سپریم کورٹ نے بدھ کو مرکزی حکومت سے سوال کیا ہے کہ وہ ووٹرس کو متاثر کرنے کے لیے سیاسی پارٹیوں کے ذریعہ دیئے جانے والے مفت تحائف کے اثرات کی جانچ کے لیے ایک کمیٹی کیوں نہیں بنا سکتی ہے؟ اس کے ساتھ ہی عدالت عظمیٰ نے کہا کہ حکومت معاملے کی جانچ کے لیے کل جماعتی میٹنگ بھی طلب کر سکتی ہے۔
View more
Wed, 24 Aug 2022 20:47:32
مہاراشٹر میں ایکناتھ شندے اور دیویندر فڈنویس کی حکومت بننے کے بعد سے ہی ادھو دھڑے اور شندے دھڑے میں کشیدگی برقرار ہے۔ مہاراشٹر اسمبلی میں آج دونوں دھڑے ایک دوسرے سے متصادم ہو گئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy