Mon, 29 Aug 2022 10:49:11
جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری نے اتوار کے روز کہا کہ دفعہ 370 کو منسوخ کرنے میں اگر کسی کا بالواسطہ یا بلاواسطہ رول رہا ہے تو وہ غلام نبی آزاد کا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والا مودی نہیں بلکہ غلام نبی آزاد ہے۔ اُن کے مطابق غلام نبی آزاد آج کہہ رہے ہیں کہ پانچ اگست کی پوزیشن واپس لاوں گا لیکن جب وہ راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر تھے اور دفعہ 370 کو م
View more
Mon, 29 Aug 2022 10:45:47
دہلی سے متصل نوئیڈا کے غیر قانونی سپرٹیک ٹوئن ٹاورز کے دونوں ٹاور ایپکس اور سیین اتوار کو نو سیکنڈ کے دھماکے کے بعد ملبے میں تبدیل ہو گئے۔ دھماکے کو انجام دینے والی ایڈفس انجینئرنگ ٹیم نے ملبے کا سروے شروع کر دیا ہے۔ ایڈفس انجینئرنگ، جیٹ ڈیمولیشن، سی بی آر آئی اور نوئیڈا کے حکام کی ٹیموں نے ملحقہ عمارتوں کا تجزیہ اور سروے شروع کر دیا ہے۔
View more
Mon, 29 Aug 2022 10:42:27
اترپردیش کے نوئیڈا میں سپرٹیک کے ٹوئن ٹاورس کی تعمیر میں بدعنوانی ثابت ہونے کے بعد سپریم کورٹ کی ہدایت پر اتوار کو دونوں عمارتوں کو زمیں دوز کئے جانے کے بعد ریاست کے اڈیشنل چیف سکریٹری (داخلہ) اونیش اوستھی نے کہا کہ ریاست میں بدعنوانی کے خلاف کارروائی چلتی رہے گی۔
View more
Mon, 29 Aug 2022 10:40:00
لو لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے قومی صدر اور ایم پی چراغ پاسوان نے آج کہا کہ بہار میں بہت جلد وسط مدتی انتخابات ہوں گے، جس کا بگل پھونکا جاچکا ہے۔ چراغ پاسوان اتوار کو بودھ گیا پہنچے، جہاں کارکنوں نے ان کا ہار پہنا کر استقبال کیا۔ اس دوران ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بہار میں بہت جلد وسط مدتی انتخابات ہوں گے اس کا بگل پھونکا جاچکا ہے۔
View more
Mon, 29 Aug 2022 10:29:40
دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں ہندوستان نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 147 رنز بنائے تھے۔ جواب میں ٹیم انڈیا نے آخری اوور میں صرف 5 وکٹوں کے نقصان پر جیت کا ہدف حاصل کر لیا۔ہاردک پانڈیا نے پہلے گیند سے کما ل کیا اور پھر بلے بازی میں چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 33 رنز بنائے۔ جب وہ بلے بازی کے لیے آئے تو ہندوستان نے 15ویں اوور میں صرف 89 ر
View more
Sun, 28 Aug 2022 20:40:56
نوئیڈا میں واقع جڑواں یعنی ٹوئن ٹاورز کو اتوار کی دوپہر 2.30 بجے منہدم کر دیا جائے گا۔ ٹوئن ٹاورز کو گرانے کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے اور کچھ ہی دیر میں 100 میٹر سے زیادہ اونچی کرپشن کی اس عمارت کو گرا دیا جائے گا۔
View more
Sun, 28 Aug 2022 20:38:04
کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں طلباء اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے ہفتہ کو یہاں فریڈم پارک میں بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری کیس کے 11 قصورواروں کو رہا کرنے کے گجرات حکومت کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔
View more
Sun, 28 Aug 2022 20:12:02
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر قومی پرچم میں چینی پولیسٹر (پلاسٹ نما کپڑا) کے استعمال کرنے پر نشانہ لگایا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ ہمیشہ کی طرح وزیر اعظم کے قول و فعل میں یکسانیت نہیں ہے۔ خیال رے کہ کانگریس سمیت حزب اختلاف کے متعدد لیڈران نے الزام عائد کیا ہے کہ ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کے لئے پرچم چین سے درآمد کئے گئے تھے۔ آزادی گورو یاترا نکالنے والے کانگریس کے لیڈر نانا پٹولے نے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy