Mon, 29 Aug 2022 12:03:56
کرناٹک میں حجاب پہننے پر پابندی کو لے کر سپریم کورٹ میں آج سے سماعت شروع ہوگئی ہے۔ آج پیر کو جسٹس ہیمنت گپتا اور سدھانشو دھولیا کی بنچ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے تعلق سے دائر کی گئ عرضی کا جواب دینے کرناٹک کی بی جے پی حکومت کو نوٹس جاری کی ہے۔
View more
Mon, 29 Aug 2022 11:54:52
اتر پردیش کے سون بھدرا ضلع کے پیپرکھنڈ علاقے میں بس اور ٹرک میں زبردست ٹکر ہوگئی۔ اس حادثے میں کم از کم 24 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے سات کی حالت نازک ہے اور انہیں ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے، جب کہ باقی کا علاج کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں کیا جا رہا ہے۔
View more
Mon, 29 Aug 2022 11:51:46
اتراکھنڈ کے دہرادون میں اتوار سے وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کی وجہ سے پیر کی صبح ایک مکان منہدم ہونے سے ایک معصوم بچہ سمیت تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ مکان گرنے کی اطلاع ملتے ہی بچاؤ عملہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور ملبے سے تین لاشیں نکالی گئیں۔ علاقائی ایم ایل اے اور کابینہ وزیر گنیش جوشی، ڈسٹرکٹ آفیسر (ڈی ایم) دونوں موقع پر موجود ہیں۔
View more
Mon, 29 Aug 2022 11:46:02
کرناٹک میں برسراقتدار بی جے پی اور ہندوتوا طاقتیں ساورکر کو ہیرو بنانے کے مشن پر ہیں حالانکہ بعض جماعتوں بشمول کانگریس اور دیگر گروپس کی طرف سے اس کی سخت مخالفت ہورہی ہے۔
View more
Mon, 29 Aug 2022 11:43:12
کرناٹک کی بی جے پی حکومت نے یہ اندازہ لگاتے ہوئے کہ وقف بورڈ سپریم کورٹ سے رجوع ہوگا، بنگلورو کے عیدگاہ میدان میں گنیش کی مورتیوں کی تنصیب کی اجازت دینے سے قبل 30 اگست تک انتظار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Mon, 29 Aug 2022 11:35:29
بنگلور شہر میں گزشتہ دنوں ہو ئی موسلا دھار بارش کی وجہ سے اودی پالیہ،تلگھٹ پورہ تالابوں کی کو ڈی ٹوٹ کر بھاری مقدار میں پانی کگلی پورہ سرکاری اسپتال میں گھس جانے سے30لاکھ سے زیادہ مالیت کے طبی ساز وسامان تباہ ہو گئے۔
View more
Mon, 29 Aug 2022 11:23:35
آج بلائے گئے دہلی قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں حکمراں عام آدمی پارٹی اور اپوزیشن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے درمیان ہنگامہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال اس اجلاس میں ایوان میں اعتماد کا ووٹ پیش کریں گے۔ اسمبلی میں عام آدمی پارٹی کی جو تعداد ہے اس سے صاف ظاہر ہےکہ حکومت اعتماد کا ووٹ حاصل کر لے گی۔
View more
Mon, 29 Aug 2022 11:18:43
نوئیڈا کے سیکٹر 93 اے میں واقع ٹوئن ٹاورز اتوار کے روز زمیں دوز کر دیئے گے۔ اس عمارت کو 3700 کلوگرام دھماکہ خیز مواد کی مدد سے صرف 9 سیکنڈ میں مہندم کیا گیا۔ جس کے زمیں دوز ہونے کے ساتھ ہی آسمان پر گردوغبار کے بادل چھا گئے اور عمارت ملبے میں تبدیل ہو گئی۔
View more
Mon, 29 Aug 2022 11:04:10
صدر دروپدی مرمو نے نو وکلاء کو کلکتہ ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر مقرر کیا ہے اتوار کو مرکزی وزارت قانون و انصاف کے محکمہ انصاف کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں تقرری کے حوالے سے یہ جانکاری دی گئی-
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy