Tue, 30 Aug 2022 11:41:47
این سی پی صدر شرد پوار نے بی جےپی پر غیر بی جےپی ریاستوں میں ’’پارٹی توڑو ، حکومت کرو‘‘کی پالیسی پر عمل پیرا ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے پیر کو متنبہ کیا کہ یہ ملک کی جمہوریت کیلئے خطرناک ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے الزام لگایا کہ ۲۰۱۴ء میں اقتدار میں آنے کے بعد سے آج تک بی جےپی نے اپنا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ہے۔ وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کے گڑھ تھانے میں بی جےپی کو نشانہ بناتے ہوئے انہو
View more
Tue, 30 Aug 2022 11:29:20
کانگریس نے کہا ہے کہ اتراکھنڈ میں بدعنوانی اپنے عروج پر ہے اور اس کی تازہ مثال اتراکھنڈ سبورڈینیٹ اسٹاف سلیکشن کمیشن کے امتحان میں سامنے آئی ہے، جس میں اب تک 28 لوگوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ یہ فہرست جاری ہے اور بڑھ رہی ہے۔
View more
Tue, 30 Aug 2022 11:26:27
کانگریس کے سینئر لیڈر نیرج ڈانگی نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی غلط معاشی پالیسیاں ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کے لیے ذمہ دار ہیں۔ بھونیشور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈانگی نے کہا کہ ’’ایک وقت تھا جب پی ایم مودی نے ہندوستان کے لوگوں کے سامنے ایک خواب دیکھا تھا... مہنگائی اور بے روزگاری سے پاک مستقبل کا۔ اس کی جگہ مود
View more
Tue, 30 Aug 2022 11:21:37
کانگریس نے آئندہ 7 ستمبر سے شروع ہونے والی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے بارے میں امید ظاہر کی ہے کہ یہ تاریخی نوعیت کی ثابت ہوگی۔ پیر کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی ’بھارت جوڑو یاترا‘ سے خوفزدہ ہے، اور اس لیے وہ اس یاترا سے لوگوں کا دھیان بھٹکانے کی ترکیب اپنائے گی۔
View more
Tue, 30 Aug 2022 11:16:41
عراق میں جاری سیاسی تعطل کے درمیان قدآور شیعہ لیڈر مقتدیٰ الصدر کے سیاست چھوڑنے کے فیصلے کے بعد پیر کے روز سے بغداد میں جاری تشدد آمیز واقعات کو روکا نہیں جا سکا ہے۔ ان واقعات میں اب تک تقریباً 20 افراد ہلاک اور 350 زخمی ہو گئے ہیں۔
View more
Tue, 30 Aug 2022 11:13:14
گیان واپی مسجد کے بعد متھرا واقع شری کرشن جنم بھومی کا سروے کرائے جانے سے متعلق کیس پر اہم پیش رفت دکھائی دی ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس پیوش اگروال کی بنچ نے متھرا ضلع کورٹ میں سروے کو لے کر زیر التوا عرضی پر چار ماہ کے اندر فیصلہ سنانے کا حکم صادر کیا ہے۔
View more
Tue, 30 Aug 2022 11:05:48
کانگریس کے سینئر لیڈر رہے غلام نبی آزاد نے پیر کو ایک بار پھر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کے دیگر لیڈروں پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پارٹی چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔ آزاد نے پیر کو کہا کہ ”بیمار“ کانگریس کو دعاکی نہیں دوا کی ضرورت ہے، اور اس کا علاج ’کمپاؤنڈر‘ کر رہے ہیں۔
View more
Tue, 30 Aug 2022 11:00:34
سپریم کورٹ نے رافیل معاملے کی دوبارہ تحقیقات کی درخواست کو خارج کر دیا ہے۔ درخواست میں اس رپورٹ کی بنیاد پر دوبارہ تحقیقات کی مانگ کی گئی تھی جس میں فرانس کے کچھ نیوز پورٹلز پر ڈسالٹ ایوی ایشن کی جانب سے ہندوستانی دلالوں کو اس معاملے میں رشوت دینے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔
View more
Tue, 30 Aug 2022 10:56:54
چامراج پیٹ عید گاہ میں گنیش اتسو کے اہتمام کی اجازت دے کر کرناٹک ہائی کورٹ کی طرف سے صادر کئے گئے فیصلہ کو چیلنج کرنے کرناٹکا اسٹیٹ بورڈ آف اوقاف نے پیر کے روز سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy