Sat, 03 Sep 2022 12:03:35
اترپردیش میں غیر تسلیم شدہ مدارس کے سروے کے حکم جاری کیا گیا ہے جس پر سخت تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ سے رجسٹرڈ مدارس کے علاوہ سبھی مدارس کا سروے کئے جانے کا حکم صادر کیا گیا ہے ۔ بورڈ سے تسلیم شدہ مدارس کی تعداد۱۶؍ہزار ۵۱۳؍ہے ، اس کے علاوہ بڑی تعداد میں مدارس و مکاتب دارالعلوم ندوۃ العلماء، دارالعلوم دیوبند ، مظاہر العلوم سمیت دیگر اداروں کے ماتحت تعلیمی سرگرمیاں انجام دے
View more
Sat, 03 Sep 2022 11:58:10
پاکستان میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث صورتحال خوفناک ہو گئی ہے۔ حالات اس قدر بگڑ چکے ہیں کہ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کا ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوب گیا ہے۔ دریں اثنا، 1200 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ سیلابی پانی کی وجہ سے فصلیں تباہ ہو چکی ہین اور لوگوں تک خوراک کی سپلائی دن بدن کم ہوتی نظر آ رہی ہے۔
View more
Sat, 03 Sep 2022 11:52:54
چامراج پیٹ عید گاہ معاملہ میں سپریم کورٹ کی طرف سے صورتحال جوں کی توں برقرار رکھنے کا جو فیصلہ صادر کیا گیا ہے، اس کی وجہ سے شہر بنگلورو میں امن وامان برقرار رکھنے میں غیر معمولی مدد ملی ہے اور اس کامیابی کا سہراچامراج پیٹ کے رکن اسمبلی و سابق وزیر ضمیر احمد خان کو جانا چاہئے۔ یہ بات شیواجی نگر کے رکن اسمبلی رضوان ارشد نے کہی۔
View more
Sat, 03 Sep 2022 11:43:45
وزیر اعظم نریندرمودی کی ساحلی کرناٹک میں مختلف ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع پر آمد کے بعدکانگریس پارٹی نے سوشیل میڈیا پر ان کے خلاف زبرشت مہم چھیڑ کر انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا ہے اور سوال کیا ہے کہ اس سے پہلے کرناٹک کے دوروں کے دوران مودی نے جو بلند بانگ وعدے کئے تھے ان کا کیا ہوا۔
View more
Sat, 03 Sep 2022 11:37:07
شہر رام نگرمیں حالیہ برسات کی تباہی کے بعد بہت ساری ریلیف تنظیموں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے جس میں جمعیت علماء ہند، ایس ڈی پی آئی،پاپولر فرنٹ آف انڈیا، ایچ آر ایس کرناٹک اور دوسری مسلم تنظیمیں قابل ذکر ہیں۔
View more
Sat, 03 Sep 2022 11:33:45
رام نگرم میں حالیہ شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے تقریباً5ہزار مکانات متاثر ہوئے ہیں، جن میں 150کچے مکانات زمین بوس ہوگئے ہیں۔ اس علاقہ میں جمعیت علماء کرناٹک شاخ رام نگرم ضلع کی نگرانی میں راحتی کاموں کاسلسلہ جاری ہے۔
View more
Sat, 03 Sep 2022 11:21:52
اتر پردیش میں بارہ بنکی کے رام نگر تھانہ علاقے میں ہفتہ کی صبح ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں 4 افراد ہلاک جبکہ 20 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ حادثہ علی الصبح تقریباً ساڑھے تین بجے پیش آیا۔ حادثہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی رام نگر تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔
View more
Sat, 03 Sep 2022 11:17:09
اتر پردیش میں غیر منظور شدہ مدارس کے سروے کا حکم یوگی حکومت نے صادر کر دیا ہے، اور اب اس حکم کے خلاف آوازیں اٹھنی شروع ہو گئی ہیں۔ ایک طرف جہاں رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے غیر منظور شدہ مدارس کے سروے کو ’چھوٹا این آر سی‘ قرار دیا ہے، وہیں تنظیم علمائے اسلام درگاہ اعلیٰ حضرت بریلی شریف کے قومی جنرل سکریٹری اور مسلم مذہبی پیشوا مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوگی
View more
Sat, 03 Sep 2022 11:13:06
سماجوادی پارٹی نے یوپی حکومت سے اُن ایودھیا باشندوں کی حالت زار پر غور کرنے کی گزارش کی ہے جن کے گھروں پر بلڈوزر چلایا جانا ہے۔ یہ گھر مبینہ طور پر ایودھیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی اجازت کے بغیر بنے تھے۔ دراصل ایودھیا انتظامیہ نے سریو ندی کے کنارے مبینہ طور پر بنے گھروں کو گرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تقریباً 500 ایسے گھروں کو اے ڈی اے کے ذریعہ انہدامی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy