Thu, 01 Sep 2022 11:52:41
اقوام متحدہ نے چین پر سنکیانگ صوبے میں اویغور مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا الزام لگایا ہے۔ اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں، جس کا کافی وقت سے انتظار کیا جا رہا تھا، اویغور مسلمانوں اور دیگر نسلی اقلیتوں کے خلاف ظلم و ستم کا جائزہ لیا ہے، تاہم چین اس کی تردید کرتا ہے۔
View more
Thu, 01 Sep 2022 11:43:15
سپریم کورٹ آف انڈیا کا موقف ہے کہ اگرچہ بینک چیک میں تفصیلات کسی کی طرف سے بھی بھری جائیں،اس کی ذمہ داری اس شخص کی ہوگی جس نے چیک پر دستخط کیے ہیں۔ سپریم کورٹ کے دو ججوں جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس اے ایس بوپنا کی بنچ نے چیک باؤنس کیس میں اپیل کی اجازت دیتے ہوئے یہ بات کہی۔
View more
Thu, 01 Sep 2022 11:37:50
سن 1990 کی دہائی میں پیدل سفر کے دوران لاپتہ ہو جانے والے ایک جرمن شخص کی باقیات سوئٹزرلینڈ کی زرمٹ پہاڑی کے ایک تفریحی مقام سے دریافت ہوئی ہیں۔ الپس کی گہرائیوں میں یہ علاقہ بلند ترین پہاڑی چوٹیوں کا گڑھ ہے۔
View more
Thu, 01 Sep 2022 11:32:56
ایک ہندوستانی خاتون سیاح کی پرتگال میں موت کی خبر نے ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ ہنگامہ اس لیے زیادہ ہو رہا ہے کیونکہ ہندوستانی خاتون سیاح حاملہ تھی اور اسپتال کے میٹرنٹی وارڈ میں جگہ نہ ملنے کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔ معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد اور پرتگالی وزیر صحت ڈاکٹر مارتا ٹیمیڈو نے اپنا استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتگال کی راجدھانی لسبن میں ہندوستانی خاتون سیاح کو میٹرنٹی وارڈ
View more
Thu, 01 Sep 2022 11:04:58
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایشیا کپ 2022 کے گروپ اے کے دوسرے میچ میں ہندوستان نے ہانگ کانگ کو 40 رنز سے شکست دے دی۔ ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر ٹیم انڈیا کو بلے بازی کی دعوت دی۔ ٹیم انڈیا نے 20 اوور میں 2 وکٹ پر 192 رن بنائے۔ 193 رنز کے ہدف کے جواب میں ہانگ کانگ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 152 رنز بنائے۔
View more
Thu, 01 Sep 2022 10:57:49
این سی پی سربراہ شرد پوار نے ایک بار پھر 2024 کے لوک سبھا انتخاب کے لیے اپوزیشن پارٹیوں کے متحد ہونے کی وکالت کی ہے۔ دہلی میں پوار نے کہا کہ اپوزیشن کو ایک ساتھ آنا چاہیے اور ’کامن منیمم پروگرام‘ کے تحت ایک ساتھ انتخاب لڑنے پر غور کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی انھوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت کی پالیسیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
View more
Wed, 31 Aug 2022 23:51:54
دہلی میں ایک بار پھر کیجریوال حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) کے درمیان جنگ تلخ ہو گئی ہے۔ عآپ اراکین اسمبلی کے ذریعہ بدعنوانی کے سنگین الزامات لگانے کے معاملے میں ایل جی ونئے کمار سکسینہ کے دفتر نے بیان جاری کر کہا ہے کہ ان پر عائد سبھی الزامات جھوٹے ہیں اور انھوں نے اس معاملے میں قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Wed, 31 Aug 2022 23:48:57
’’این سی آربی رپورٹ میں جو خواتین سے متعلق جرائم میں 41 فیصد کا اضافہ دکھائی دے رہا ہے، اس کی وجہ اروند کیجریوال کے سیاسی خواہشات اور بے حسی ہے۔ عصمت دری، جنسی استحصال، خواتین کے جذبات سے کھلواڑ کر کے انسداد بدعنوانی کا نعرہ دے کر اروند کیجریوال نے دہلی کا اقتدار سنبھالا تھا، لیکن خواتین سے متعلق جرائم اور بدعنوانی میں دہلی پہلے مقام پر ہے۔‘‘ یہ بیان دہلی کانگریس کے صدر چودھری انل کمار نے 31 اگس
View more
Wed, 31 Aug 2022 23:46:02
تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے. چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) نے بدھ کے روز پٹنہ پہنچ کر بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کو لے کر کافی ہلچل دیکھنے کو مل رہی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس ملاقات سے بی جے پی کے خلاف اپوزیشن کو متحد کرنے کی کوشش کا آغاز ہو گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy