Sat, 03 Sep 2022 00:18:22
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ریاست کیرالہ پہنچ کر پہلے مقامی طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس 'وکرانت' کوملک کے نام وقف کردیا اس کے ساتھ ہی یہ طیارہ بردار بحری جہاز باقاعدہ طورپر بحریہ کے بیڑے میں شامل ہو گیا یاد رہے کہ اس بحری جہاز کی بنیاد سابق وزیر دفاع اے کے انتونی نے رکھی تھی۔
View more
Sat, 03 Sep 2022 00:15:06
سپریم کورٹ نے جمعہ کو ایک عرضی پر نوٹس جاری کیا ہے، جس میں مرکز کو زیادہ آبادی کے مسئلہ کو مؤثر طریقے سے کم کرنے کے لئے قواعد، ضوابط اور رہنما خطوط وضع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
View more
Sat, 03 Sep 2022 00:10:48
گجرات کے اراولی ضلع میں جمعہ کی صبح کوہوئے ایک خطرناک سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک ہوگئے جبکہ چھ دیگر زخمی ہوگئے۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب امباجی مندر کی طرف جانے والے یاتریوں پر ایک اسپورٹس یوٹیلیٹی وھیکل (ایس یو وی) نے کچل دیا۔
View more
Sat, 03 Sep 2022 00:09:09
جرمنی میں پائلٹوں کی ہڑتال کی وجہ سے لوفتھانزا ایئرلائنز کو اپنی 800 پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا۔ ان پروازوں کے منسوخ ہونے کے سبب ایک لاکھ سے زیادہ مسافر متاثر ہوئے ہیں۔ دراصل جرمنی میں پائلٹوں کی یونین نے تنخواہوں میں اضافہ کو منظور نہیں دینے کے خلاف ایک روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
View more
Sat, 03 Sep 2022 00:06:08
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز کیرالہ میں بیان دیا کہ کچھ پارٹیاں بدعنوانوں کی حفاظت کر رہی ہیں۔ اس پر بہار کے ڈپٹی سی ایم تیجسوی یادو نے بھی پی ایم نریندر مودی سے پوچھا کہ مرکزی ایجنسیاں بی جے پی کے کسی لیڈر کے گھر پر چھاپہ کیوں نہیں مارتیں؟ کیا وہ دودھ کے دھلے ہیں؟
View more
Sat, 03 Sep 2022 00:03:22
قومی دارالحکومت میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت کی ایکسائز پالیسی کو لے کر جاری کشمکش کے درمیان خواتین نے اولڈ جے این یو کیمپس کے قریب احتجاج کیا۔
View more
Fri, 02 Sep 2022 23:59:47
خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے جاری کاوشوں اور مختلف النوع مہموں کے باوصف اس صبف نازک کے خلاف جرائم کے گراف میں ہر گذرتے سال کے دوران بتدریج اضافہ ہی درج ہورہا ہے۔ نیشنل کرائم ریکارڈس بیورو ( این سی آر بی) کی ایک سالانہ رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر میں سال 2021 میں خواتین کے خلاف جرائم کے مقدمات میں 15 فیصد اضافہ درج ہوا ہے۔
View more
Fri, 02 Sep 2022 23:56:01
سپریم کورٹ نے کشمیر میں 1990 میں ہندوؤں اور سکھوں کے خلاف حملوں کی ایس آئی ٹی جانچ کی درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
View more
Fri, 02 Sep 2022 23:38:13
سرکاری ملازمت کر رہی خواتین کے لیے ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ ’ڈی او پی ٹی‘ یعنی ڈپارٹمنٹ آف پرسونل اینڈ ٹریننگ کے ذریعہ جمعہ کے روز ایک حکم جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پیدائش کے فوراً بعد بچے کی موت ہونے پر مرکزی حکومت کی سبھی خاتون ملازمین 60 دنوں کے اسپیشل میٹرنٹی لیو (خصوصی چھٹی) کی حقدار ہوں گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy