Sat, 01 Oct 2022 22:41:01
وزیر اعلی اشوک گہلوت ہفتہ کو بیکانیر پہنچے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ میں عوام سے عاجزانہ الفاظ میں درخواست کرتا ہوں۔ آپ بار بار حکومت بدلتے ہیں۔ جب میں اچھے کام کرتا ہوں تب بھی آپ ہوا میں بہہ جاتے ہیں۔ ایک بار ہم ملازمین سے بات نہیں کر سکے اور وہ ناراض ہو گئے۔
View more
Sat, 01 Oct 2022 22:37:47
صدر جمعیۃ علماء ہند موجودہ معاشرے کی بے راہ روی اور برائیوں کے سدباب کے خاتمہ پر زور دیتے ہوئے صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ آج کے دور میں معاشرے کے اندر جو نئی نئی برائیاں جنم لے رہی ہیں ان سے نجات پانے کے لئے ضروری ہے کہ علماء بطور خاص اپنی لازمی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر پر عمل پیرا ہوجائیں۔
View more
Sat, 01 Oct 2022 22:34:45
سنٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی (سی ایم آئی ای) کے اعداد و شمار کے مطابق، دیہی اور شہری علاقوں میں مزدوروں کی شرکت میں اضافے کی وجہ سے ستمبر میں ہندوستان کی بے روزگاری کی شرح میں زبردست کمی واقع ہو کر 6.43 فیصد ہو گئی ہے۔
View more
Sat, 01 Oct 2022 22:31:35
واٹس ایپ نے ہفتے کے روز کہا کہ اس نے نئے آئی ٹی ضوابط 2021 کی تعمیل میں ہندوستان میں 23 لاکھ سے زیادہ اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔
View more
Sat, 01 Oct 2022 21:06:27
نوئیڈا واقع اومیکس سوسائٹی، جو کہ گالی باز شری کانت تیاگی کی وجہ سے کافی مشہور ہو گئی ہے، میں بلڈوزر کی کارروائی پر الٰہ آباد ہائی کورٹ نے روک لگا دی ہے۔
View more
Sat, 01 Oct 2022 20:58:21
تہوارں کے موسم میں مہینے کے پہلے دن عوام کو اس وقت ذرا سی راحت حاصل ہوئی جب ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں تخفیف کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق تجارتی ایل پی جی سلنڈر (ایل پی جی) کی قیمتوں میں ہفتہ کو 25.5 روپے فی سلنڈر کی کمی کی گئی ہے۔ انڈین آئل کی قیمتوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق داموں میں تخفیف کا اطلاق ہفتہ یکم اکتوبر سے نافذ العمل ہے۔
View more
Sat, 01 Oct 2022 20:55:16
جرمنی کی معروف لگژری گاڑیاں بنانے والی کمپنی مرسڈیز بینز نے پہلی میک ان انڈیا مرسڈیز بینز ای کیو ایس 580 الیکٹرک سیلون کار کو ہندوستانی بازار میں متعارف کرا دیا۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری نے جمعہ کے روز جرمن پریمیم کار ساز کمپنی مرسڈیز بینز سے کہا کہ وہ مقامی طور پر مزید کاریں تیار کرے۔
View more
Sat, 01 Oct 2022 20:46:15
اتر پردیش کی روڈویز بسوں میں جلد ہی کیش لیس ٹکٹ دستیاب ہوگا۔ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے ای ٹکٹنگ کا نظام ریاست بھر میں نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Sat, 01 Oct 2022 20:42:36
دہلی ہائی کورٹ نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر ستیندر جین کو جھٹکا دیا ہے۔ عدالت نے ستیندر جین کی اس عرضی کو خارج کر دیا ہے جس میں انھوں نے اپنے خلاف منی لانڈرنگ سے جڑے معاملے کو دوسری عدالت میں منتقل کرنے کے ذیلی عدالت کے حکم کو چیلنج پیش کیا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy