Mon, 03 Oct 2022 10:46:45
بھارتیہ کسان یونین (دوآبہ) کے صدر منجیت سنگھ رائے اور جنرل سکریٹری ستنام سنگھ ساہنی نے کہا کہ اگر4/اکتوبر تک کسانوں کے مطالبات پورے نہیں ہوئے تو وہ اپنی جدوجہد کو تیز کردیں گے -
View more
Mon, 03 Oct 2022 10:34:56
انڈونیشیا کے مشرقی جاوا صوبے میں ایک فٹ بال میچ کے دوران ہنگامہ آرائی،تشدداوربھگدڑ میں کم از کم 174/افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں -
View more
Mon, 03 Oct 2022 10:27:27
آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت مسجد میں! کیا آپ اس خبر پر کچھ دن قبل یقین کر سکتے تھے، ظاہر ہے کہ نہیں۔ یہی کہتے کہ بھائی کو مسجد میں گروانے میں تو دلچسپی ہو سکتی ہے، مسجد جانے سے اس کا کیا واسطہ! لیکن بذات خود موہن بھاگوت نے یہ بھرم توڑ دیا۔
View more
Mon, 03 Oct 2022 00:26:33
اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے رہنما ملائم سنگھ یادو کی صحت اتوار کو خراب ہوگئی اور انہیں گروگرام کے میڈانتا اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں منتقل کیا گیا۔ 82 سالہ ایس پی لیڈر کئی دنوں سے داخل تھے لیکن اتوار کو ان کی حالت بگڑنے پر انہیں آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
View more
Mon, 03 Oct 2022 00:22:01
کانگریس کے آئندہ صدارتی امیدوار ملکارجن کھرگے نے کہا کہ انہوں نے ایک اور امیدوار ششی تھرور سے کہا تھا کہ صدر کے عہدے کے لیے متفقہ امیدوار بننا بہتر ہے۔ جبکہ انہوں نے پارٹی صدر کے عہدے کے لیے انتخاب لڑنے کا فیصلہ پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی درخواست پر کیا ہے۔
View more
Mon, 03 Oct 2022 00:17:58
بہار میں اپنے محکمہ میں بدعنوانی کے سلسلے میں عوامی طور پر ناراضگی کا اظہار کر چکے وزیر سدھاکر سنگھ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ سدھاکر سنگھ نے اپنا استعفیٰ نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو کو بھیج دیا ہے۔ حالانکہ وزیر کا استعفیٰ ابھی قبول نہیں کیا گیا ہے۔ راشٹریہ جنتا دل ( آرجے ڈی) کے ریاستی صدر اور سدھاکر سنگھ کے والد جگدانند سنگھ نے اس کی تصدیق کی ہے۔
View more
Mon, 03 Oct 2022 00:15:01
’بھارت جوڑو یاترا‘ پر نکلے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اتوار کے روز مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر بابائے قوم کے قتل کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ نظریات کی جنگ جاری ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے اس میں شامل ہونے کی اپیل بھی کی۔
View more
Mon, 03 Oct 2022 00:12:27
مہاتما گاندھی کے افکار کو آج پوری دنیا کے لیے موزوں قرار دیتے ہوئے راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ گاندھی کے ملک میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے،
View more
Mon, 03 Oct 2022 00:09:54
بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے راجیہ سبھا رکن سشیل کمار مودی نے آج کہا کہ عظیم اتحاد حکومت کے دوسرے داغدار وزیر سدھاکر سنگھ کا دو ماہ کے اندر استعفیٰ دینا ایک نئے طوفان کی آہٹ ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy