Mon, 03 Oct 2022 13:14:09
پنجابی گلوکار سدھو موسی والا کے بعد اب ایک اور گلوکار پر جان لیوا حملہ ہوا ہے۔ حملے میں پنجابی گلوکار الفاز شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ انہیں موہالی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کی حالت اب مستحکم ہے۔ ساتھ ہی موہالی پولیس نے ملزم وکی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم ہریانہ کے پنچکولہ کے رائے پور رانی کا رہنے والا ہے۔
View more
Mon, 03 Oct 2022 12:46:03
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شنڈے کی جان کو خطرے کی اطلاع ملنے کے بعد ان کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ اتوار کو یہ جانکاری دیتے ہوئے ایک اہلکار نے بتایا کہ ریاستی انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ کو ہفتہ کی شام اس سلسلے میں معلومات ملی۔
View more
Mon, 03 Oct 2022 12:38:28
صدر کانگریس سونیا گاندھی جمعرات 6 اکتوبر کو کرناٹک میں کانگریس کی ”بھارت جوڑو یاترا“ میں شامل ہوں گی۔ ذرائع نے آج یہ بات بتائی۔ کانگریس قائد اور ان کی دختر پرینکا گاندھی وڈرا مارچ میں شرکت کریں گے۔
View more
Mon, 03 Oct 2022 12:28:42
21 سال کی عمر میں ہندوستان میں زیادہ تر لڑکیوں سے ہوئی ہے۔ مغربی بنگال اور جھارکھنڈ اس معاملے میں سب سے آگے ہیں۔ زیادہ تر لڑکیاں 21 سال کی عمر میں یہاں شادی کرتی ہیں۔ جبکہ 2020 میں جموں و کشمیر میں تناسب 10 فیصد سے بھی کم تھا۔
View more
Mon, 03 Oct 2022 12:16:03
یوپی کے بھدوہی میں ایک دردناک حادثہ سامنے آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق درگا پوجا کے پنڈال میں زبردست آگ لگنے سے 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جبکہ اس حادثے میں 64 افراد جھلس گئے ہیں۔ شدید جھلسنے والے 42 لوگوں کو وارانسی میں داخل کرایا گیا ہے۔ جھلسنے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں میں 12 اور 10 سال کے دو لڑکے اور 45 سال کی ایک خاتون شامل ہیں۔
View more
Mon, 03 Oct 2022 12:03:12
گجرات کے کھیڑا ضلع کے ہاتھاج پرائمری اسکول کے چارٹیچرسکو محض اس لئے معطل کر دیا گیا کہ ان کی موجودگی میں اسکول کی ایک تقریب کے دوران بچوں نے ’یا حسین‘ کی صدا ئیںبلند کیں۔ ضلع پرائمری تعلیم کے افسر کے ایل پٹیل نے میڈیا کو بتایا کہ ’’اتوار کی صبح، انہوں نے دیگر عہدیداروں اور پولیس ٹیم کے ہمراہ گاؤں کا دورہ کیا اور اسکول کے لوگوں سے بات چیت کے بعد چار اساتذہ کو فوری اثر سے معطل کر دیا ہے۔‘‘خیال رہے
View more
Mon, 03 Oct 2022 11:42:47
سپریم کورٹ نے جمعہ کو ایک مفاد عامہ کی عرضی کو خارج کر دیا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ سنٹرل وسٹا میں زیر تعمیر پارلیمنٹ کی عمارت کے اوپر شیر کے مجسمے کا ڈیزائن ریاستی نشان ایکٹ کے تحت منظور شدہ قومی نشان کے ڈیزائن کی خلاف ورزی ہے۔جسٹس ایم آر شاہ اور جسٹس کرشنا مراری کی بنچ نے عرضی گزاروں سے کہا کہ یہ تصور کی بات ہے۔ بنچ نے کہا یہ تاثر اس شخص کے ذہن پر منحصر ہے کہ وہ اسے کس نظر سے دیکھتا ہے۔ ب
View more
Mon, 03 Oct 2022 11:39:54
وارانسی کے گیان واپی-شرینگر گوری معاملہ کے ہندو فریقوں کے درمیان تقسیم کے بعد تنازعہ بڑھتا جا رہا ہے۔ اس معاملے کو لے کر ہندو جماعتیں ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگا رہی ہیں۔ گیان واپی کیس میں ہندو فریقوں میں سے ایک جیتن سنگھ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں باقی ہندو جماعتوں پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ بنارس گیان واپی شرینگر گوری کے سلسلے میں اس نے مدعی لکشمی دیوی کے شوہر ڈاکٹر سوہن لال آریہ پر
View more
Mon, 03 Oct 2022 11:04:57
بنگلور وشہر میں گندگی کی نکاسی کے نظام میں برہت بنگلورو مہا نگر پالیکے (بی بی ایم پی) نے بڑے پیمانے پر تبدیلی لانے کی تیاری کر لی ہے اور مانا جا رہا ہے کہ بی بی ایم پی نے شہر کے جو نئے 243وارڈ ترتیب دئیے ہیں ان کی تازہ حد بندی کے مطابق گندگی کی نکاسی کے لئے الگ الگ ٹینڈر طلب کیا جائے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy