Tue, 04 Oct 2022 13:26:06
انڈین نیشنل کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کرناٹک سے گزر رہی ہے اور پارٹی کی صدر سونیا گاندھی اس یاترا میں شرکت کے لئے ریاست کے میسور پہنچ گئی ہیں۔ کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار اور قائد حزب اختلاف سدارمیا نے میسور کے منڈکلی ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔ شیوکمار نے کہا کہ سونیا گاندھی 6 اکتوبر کو ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں حصہ لیں گی۔
View more
Tue, 04 Oct 2022 13:23:54
جموں و کشمیر کے ڈی جی جیل ہیمنت کے لوہیا کو ان کے گھر پر گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا ہے۔ ان کے جسم پر زخموں کے نشانات بھی پائے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ملی ٹینٹ تنظیم ٹی آر ایف (دی ریزسٹنس فرنٹ) نے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
View more
Tue, 04 Oct 2022 13:21:01
ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں گیس کی تقسیم کرنے والی کمپنی مہانگر گیس لمیٹڈ (ایم جی ایل) نے سی این جی کے داموں میں اضافہ کر دیا ہے۔ سی این جی کی قیمت میں 6 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پائپڈ کوکنگ گیس (پی این جی) کے داموں میں 4 روپے فی یونٹ (ایس سی ایم) کا اضافہ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ نئی قیمتیں پیر کی آدھی رات سے نافذ ہو گئی ہیں۔
View more
Tue, 04 Oct 2022 12:54:53
جموں وکشمیر کے ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات ہیمنت کمار لوہیا کے گھریلو ملازم یاسر کو تلاش کرنے کی خاطر مرکزی ایجنسیاں بھی کام میں جٹ گئی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی ایجنسیوں کو پتہ چلا ہے کہ گھریلو ملازم ادھم پور کے جنگلی علاقے میں چھپا بیٹھا ہے جس کو ڈھونڈ نکالنے کی خاطر جنگل کو پوری طرح سے سیل کیا گیا۔
View more
Tue, 04 Oct 2022 12:51:02
وزیر اعظم نریندر مودی ہماچل پردیش کے دورے پر روانہ ہونے والے ہیں جہاں وہ کلو میں دسہرہ یاترا میں شرکت کریں گے۔ اس دورے کے حوالہ سے تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے، کیوں وزیراعظم مودی کی تقریب کو کور کرنے والے صحافیوں سے کہا گیا ہے کہ سیکورٹی پاس حاصل کرنے کے لیے اپنا ’کریکٹر سرٹیفکیٹ‘ پیش کریں، خیال رہے کہ ریاست میں 24 ستمبر کو منعقد ہونے والی ریلی خراب موسم کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی تھی، جس میں پی ایم مود
View more
Tue, 04 Oct 2022 12:46:49
سی بی آئی نے گزشتہ سال منعقدہ آئی آئی ٹی جے ای ای (مینز) امتحان میں مبینہ ہیرا پھیری کے سلسلے میں اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے (آئی جی آئی ایئرپورٹ) پر ایک روسی شہری مخائل شارگین کو گرفتار کیا ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے اس غیر ملکی شہری کے خلاف لک آؤٹ سرکلر جاری کیا تھا، جس پر شبہ ہے کہ وہ اس باوقار امتحان میں چھیڑ چھاڑ کا اہم ہیکر ہے۔
View more
Tue, 04 Oct 2022 12:11:00
گجرات کے وڈورا میں گربا کے بعد فرقہ وارانہ تصادم کی اطلاع ہے۔ ’اے بی پی نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق دو گروپوں نے ایک دوسرے پر پتھربازی کی، جس کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس موقع پر پہنچی اور تقریباً 40 افراد کو گرفتار کر لیا۔ علاقہ میں بھری تعداد میں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی ہے۔
View more
Tue, 04 Oct 2022 11:36:11
ریاستی حکومت نے خراب انفراسٹرکچر اور دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے 22مولانا آزاد ماڈل اسکولوں کو بند کردینے کا فیصلہ لیا ہے۔
View more
Tue, 04 Oct 2022 11:32:27
شہر بنگلورو میں 8سالہ لڑکے پر آوارہ کتوں نے حملہ کرکے شدید طور پر زخمی کردیا۔ اطلاع کے مطابق شہر کے ہوراماؤ کے قریب راجنا لے آؤٹ میں 5کتوں کے ایک گروہ نے کوپل سے تعلق رکھنے والے مزدور کے لڑکے یشونت پر حملہ کردیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy