Tue, 04 Oct 2022 11:07:39
گجرات اسمبلی انتخابات قریب ہیں۔ اس حوالے سے سیاسی جماعتوں میں بھی ہلچل مچی ہوئی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی ایک بار پھر اقتدار حاصل کرنے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں لگا رہی ہے اور پی ایم نریندر مودی سے لے کر وزیر داخلہ امت شاہ تک میدان میں اترے ہیں۔
View more
Tue, 04 Oct 2022 10:54:30
ہندوستان، چین اور ایران کیلئے راحت بھری خبر ہے۔ تینوں ممالک میں ہنگامہ مچانے کے بعد خبر ملی ہے کہ مہان ایئر کی فلائٹ نمبر ڈبلیو581 بغیر کسی پریشانی کے چین کے گنوانگ جھاؤ پہنچ گئی ہے۔
View more
Tue, 04 Oct 2022 10:47:16
گزشتہ پانچ سال قبل ہوناور میں پریش میستا نامی نوجوان کی مشکوک موت کو مسلمانوں کے ذریعہ کیا گیا قتل کا نام دے کر پورے ضلع میں فرقہ وارانہ ہنگامے اور فساد کرنے والی بی جے پی اور ہندوتوا وادی تنظیموں اورلیڈروں کے گال پر اس وقت زبردست طمانچہ لگا جب اس معاملے کی تحقیقات کرنے والی مرکزی ایجنسی سی بی آئی نے ہوناور عدالت میں 'بی' رپورٹ داخل کرتے ہوئے کہا کہ یہ قتل نہیں بلکہ ایک حادثاتی موت ہے ۔ عدالت ا
View more
Tue, 04 Oct 2022 10:46:17
شہاب چتور کا نام گزشتہ کچھ دنوں سے خوب موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انھوں نے حج کے مقصد سے پیدل کیرلاسے سفر شروع کیا اور پرعزم ہو کر مکہ کی جانب بڑھتے نظر آ رہے ہیں۔ لیکن اب ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ پاکستان نے شہاب چتور کے قدم کو روک دیا ہے۔
View more
Mon, 03 Oct 2022 22:37:38
کانگریس نے لکھیم پور کھیری میں ایک سال پہلے مارے گئے کسانوں کی برسی مناتے ہوئے مرکزی حکومت پر حملہ کیا اور کہا کہ کسانوں کے قتل میں ملزم اب بھی حکومتی کابینہ میں شامل ہیں۔
View more
Mon, 03 Oct 2022 22:27:00
امریکہ میں آئے گردابی طوفان ’ایان‘ نے زبردست تباہی کا سماں پیدا کر دیا ہے۔ طوفان سے بری طرح متاثر امریکی ریاستوں فلوریڈا اور شمالی کیرولینا میں کم از کم 80 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جب کہ کئی لوگ زخمی ہیں۔ طوفان کے بعد مقامی پولیس اور انتظامیہ کے لوگ راحت و بچاؤ کام میں لگے ہیں۔
View more
Mon, 03 Oct 2022 22:20:52
کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ آب و تاب کے ساتھ اپنی منزل کی طرف بڑھ رہی ہے۔ بی جے پی حکمراں ریاست کرناٹک میں جس طرح سے بھارت یاتریوں کا عوام استقبال کر رہی ہے، اور راہل بریگیڈ کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چل رہی ہے، اس نے راہل گاندھی کو بھی پُرجوش کر دیا ہے۔ آج اپنے خطاب میں راہل گاندھی نے کہا بھی کہ ’’آج دن بھر آپ ہمارے ساتھ چلے۔ ہندوستان میں جو نفرت ہے، تشدد ہے، اس کے خلاف آپ کھڑے ہوئے، آپ ل
View more
Mon, 03 Oct 2022 19:45:18
سوسالہ قدیم قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے انتخابات پیر کو کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئے جس کے چھ حلقوں کی 20 نشستوں کے لئے 37 اُمیدوار میدان میں تھے۔ انتخابات میں عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور 1191 ووٹروں میں سے 817 اراکین نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے 20 اُمیدواروں کو منتخب کرکے تنظیم کی نئی انتظامیہ میں روانہ کیا۔
View more
Mon, 03 Oct 2022 18:13:14
انتخابی کمیشن نے پیر کے روز چھ ریاستوں کی 7 خالی اسمبلی سیٹوں پر نومبر میں ضمنی انتخاب کرانے کا اعلان کر دیا ہے، کمیشن نے کہا کہ ووٹنگ 3 نومبر کو ہوگی اور 6 نومبر کو ووٹ شماری کی جائے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy