Wed, 05 Oct 2022 10:51:47
کرناٹک میں ہندوراشٹر کا مطالبہ کرتے ہوئے نکالی گئی ریلی میں ریاستی وزیر اور رکن اسمبلی کی شرکت پر تنقیدیں ہورہی ہیں۔ ریلی میں جس طرح زہر افشانی کی گئی ، ہندو راشٹر کیلئے نعرے لگے اور ننگی تلواریں لہرائی گئیں اس کی وجہ سے ریلی پر سوال اُٹھ رہے ہیں۔
View more
Tue, 04 Oct 2022 21:39:42
انڈین نوائط فورم کے زیراہتمام اور بھٹکل مسلم جماعت کیرالہ کے تعاون سے پڑوسی ریاست کیرالہ کے وائناڈ میں بھٹکلی طلبہ کے لئے منعقدہ چار روزہ لیڈرشپ کیمپ آج منگل کو کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ بھٹکل انجمن کالج کے 18 طلبہ، بینگلور میں زیرتعلیم 14، مینگلور سے 4 اور چینائی سے ایک طالب علم سمیت جملہ 37 اسٹوڈینٹس نے کیمپ سے بھرپور استفادہ کیا۔
View more
Tue, 04 Oct 2022 21:22:57
``انتخابات میں ’ریوڑی کلچر‘ کو لے کر سنٹرل الیکشن کمیشن نے منگل کے روز سبھی سیاسی پارٹیوں کو خط لکھا ہے جس میں کچھ سخت باتیں کی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ’ریوڑی کلچر‘ پر سختی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتخابی وعدوں کی وجہ سے پیش آنے والے ’مالیاتی پریکٹیکلبٹی‘ کے بارے میں ووٹرس کو مصدقہ جانکاری دینے کو بھی کہا۔ انتخابی کمیشن نے کہا کہ وہ انتخابی وعدوں کی پوری جانکاری دینے سے بچ نہیں سکتے، اور اس کے مالیا
View more
Tue, 04 Oct 2022 21:09:53
مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کی درخواست ضمانت منگل کے روز بامبے ہائی کورٹ سے منظور ہو گئی ہے، تاہم ای ڈی نے اس کے خلاف سپریم کوڑت سے رجوع کیا۔ بامبے ہائی کورٹ نے بعد میں ای ڈی کی طرف سے مطلع کئے جانے کے بعد اپنے فیصلہ پر 13 اکتوبر کر حکم امتناعی جاری کر دیا۔
View more
Tue, 04 Oct 2022 21:06:50
مہاراشٹر کی سیاست میں ’شیوسینا‘ کے ادھو اور شندے گروپ میں رسہ کشی کا دور جاری ہے۔ اس درمیان مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے منگل کے روز ایک بڑا اعلان کر کے بال ٹھاکرے سے انسیت کا اظہار کیا ہے۔
View more
Tue, 04 Oct 2022 21:03:29
اتراکھنڈ میں دروپدی کی ڈنڈا-2 پہاڑی چوٹی پر برفانی تودہ گرنے کی وجہ سے نہرو ماؤنٹینیرنگ انسٹی ٹیوٹ کے 28 زیر تربیت کوہ پیما درماندہ ہو گئے ہیں۔ اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے ٹوئٹ کیا کہ برفانی تودے میں پھنسے زیر تربیت کوہ پیما کو بچانے کے لیے ضلع انتظامیہ، این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، فوج اور آئی ٹی بی پی کے جوانوں کی جانب سے تیزی سے راحت اور بچاؤ کا کام کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ہند
View more
Tue, 04 Oct 2022 20:53:43
فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری نے کہا ہے کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر چین کی ہر نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی ہے اور فضائیہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔
View more
Tue, 04 Oct 2022 20:48:33
مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج بتایا کہ انھوں نے چھتر پور کے دیوی مندر کے احاطے میں غیر مہذب لباس پہن کر رقص کرنے والی لڑکی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لئے ضلع پولیس سپرٹنڈنٹ کو ہدایت دی ہے۔
View more
Tue, 04 Oct 2022 20:43:09
ملک میں مہنگائی نے عام لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ تہوار کا موسم ہے اور ہر چیز عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو رہی ہے۔ اس دوران مرکزی وزیر پیوش گوئل نے اگست 2022 سے ستمبر 2022 تک اشیائے خورد و نوش سے متعلق تقابلی اعداد و شمار ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ تہوار کے موسم میں مہنگائی کم ہوئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy