Thu, 06 Oct 2022 11:14:18
اتراکھنڈ کے پوڑی گڑھوال ضلع میں باراتیوں سے بھری بس گہری کھائی میں گرنے کے بعد بدھ کی شام دیر گئے امدادی کارروائی مکمل ہو گئی۔ اس اندوہناک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 32 ہو گئی ہے، جب کہ کل 18 باراتیوں کے زخمی ہیں۔
View more
Thu, 06 Oct 2022 11:08:46
مغربی بنگال کے جلپائی گوڈی ضلع کے مالبازار میں دریائے مال میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے کئی درجن افراد بہہ گئے، جن میں سے 8 کی موت ہو گئی، جبکہ متعدد لاپتہ ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق لاپتہ ہونے والوں کی تعداد 40 کے قریب ہے۔ رپورٹ کے مطابق مقامی لوگ درگا دیوی کی مورتیوں کے وسرجن کے لیے وہاں جمع ہوئے تھے۔
View more
Thu, 06 Oct 2022 11:03:48
گجرات کے وڈودرہ واقع گوروا علاقہ میں منگل کی شب مذہبی پرچم لہرانے کو لے کر دو گروپوں میں ہوا تشدد فرقہ وارانہ تصادم میں بدل گیا۔ دونوں گروپوں نے جم کر پتھراؤ کیا جس کے بعد پولیس نے بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور بارہ سے زائد لوگوں کو حراست میں لے لیا۔
View more
Thu, 06 Oct 2022 11:00:07
نوبل امن انعام کو لے کر سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ اس انعام کی ریس میں مجموعی طور پر 343 امیدوار شامل ہیں۔ ان میں فیکٹ چیکرس محمد زبیر اور پرتیک سنہا بھی شامل ہیں اور قوی امید ہے کہ انھیں نوبل امن انعام 2022 سے سرفراز کیا جائے۔
View more
Thu, 06 Oct 2022 10:53:52
کانگریس صدر سونیا گاندھی آج پہلی مرتبہ ’بھار جوڑو یاترا‘ میں شرکت کر رہی ہیں۔ وہ کرناٹک کے منڈیا ضلع کے گاؤں جکن ہلی میں راہل گاندھی اور دیگر پدیاتریوں کے ساتھ یاترا میں شامل ہوئیں اور 3 کلومیٹر تک پیدل چلیں گی۔
View more
Wed, 05 Oct 2022 22:37:38
شہر میں "دُرگا دوڑ" جلوس کے دوران کھلے عام تلواریں لہرانے کے علاوہ مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئ امن پسند اور ہمخیال تنظیموں کے ایک وفد نے ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اکشئے مچیندرا کو میمورنڈم پیش کیا ۔
View more
Wed, 05 Oct 2022 19:16:17
مرکز کی نریندر مودی حکومت نے جمہوری عمل کو نظر انداز کرتے ہوئے مرکزی پارلیمانی کمیٹیوں سے اپوزیشن کو عملاً باہر کر دیا ہے۔ منگل کو ہونے والی ردوبدل کے بعد اب اہم پارلیمانی کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اپوزیشن جماعتوں کے پاس نہیں رہی۔ اب داخلہ، انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)، دفاع، خارجہ امور، مالیات اور صحت سے متعلق اہم پارلیمانی کمیٹیوں کی سربراہی بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کے پاس ہے۔
View more
Wed, 05 Oct 2022 19:09:00
اتراکھنڈ کے اترکاشی میں برفانی طوفان کی زد میں آنے والے کئی درجن ٹرینز اور زیر تربیت کوہ پیماؤں میں سے 28 ہنوز لاپتہ ہیں۔ فضائیہ نے ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب تک 26 افراد کو محفوظ نکال لیا گیا ہے، جبکہ 4 افراد کی لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں۔
View more
Wed, 05 Oct 2022 19:06:11
ملک بھر میں گربا رقص کی تقریب میں مسلمانوں کے داخل ہونے کے خلاف ہندو تنظیموں کی جانب سے چھیڑی گئی مہم کے درمیان گجرات سے ایک حیران کن ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں سادہ لباس پہنے کچھ افراد کچھ نوجوانوں کو یکے بعد دیگرے بجلی کے کھمبے سے باندھ کر لاٹھیوں سے پیٹ رہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy