Tue, 13 Dec 2022 12:12:29
اردو کے مشہور نوجوان صحافی اور روزنامہ ’ہمارا سماج‘ کے مدیر عامر سلیم خان کا آج دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا ہے۔
View more
Tue, 13 Dec 2022 12:00:40
افغانستان میں دھماکوں اور خود کش حملوں کا سلسلہ دراز ہوتا چلا جا رہا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پیر کی دوپہر کابل واقع ایک چائنیز ہوٹل میں زوردار دھماکہ ہوا ہے۔ اتنا ہی نہیں، مقامی لوگوں کے مطابق ہوٹل سے لگاتار فائرنگ اور دھماکے کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ حملہ آور ہوٹل کے اندر داخل ہو گئے ہیں۔
View more
Tue, 13 Dec 2022 11:55:18
عام آدمی پارٹی (عآپ) کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے پیر کے روز ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈروں سے منسلک ٹھکانوں پر ای ڈی کی چھاپہ ماری کا ایشو زور و شور سے اٹھایا۔ عآپ رکن پارلیمنٹ نے الزام عائد کیا کہ اس طرح کے 3000 چھاپے مارے گئے ہیں اور سرکاری ایجنسیاں قصداً اپوزیشن کو پریشان کر رہی ہیں۔ اس معاملے پر سنجے سنگھ کو اپوزیشن کے کئی لیڈران کی حمایت بھی حاصل ہوئی۔
View more
Tue, 13 Dec 2022 11:50:23
ہندوستان اور چین کے بیچ جاری سرحدی تنازعہ کے درمیان فوجی تصادم کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ اروناچل پردیش میں ہندوستان اور چین کے فوجیوں میں تصادم ہوا ہے جس میں دونوں ممالک کے فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ ہندی نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ تصادم حال ہی میں توانگ کے قریب ہوا ہے، حالانکہ اس سلسلے میں ابھی ہندوستانی فوج کے آفیشیل بیان کا انتظار ہے۔
View more
Tue, 13 Dec 2022 11:43:43
ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان اروناچل پردیش کے توانگ علاقے میں تصادم کا معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے۔ آج پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران یہ ایشو گونج سکتا ہے۔ اجلاس کے دوران ہنگامے کے پورے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔ کانگریس نے اس تصادم معاملہ کو سنگین معاملہ بتاتے ہوئے مرکزی حکومت کو گھیرا ہے، اور اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے بھی نریندر مودی حکومت پر ملک کو تاریکی میں رکھنے ک
View more
Tue, 13 Dec 2022 11:36:21
ہماچل پردیش اسمبلی انتخاب میں ملی شکست نے بی جے پی کے لیے گجرات کی تاریخی کامیابی کا جشن پھیکا کر دیا۔ یوپی میں ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج بھی بی جے پی کے لیے بہت زیادہ خوش کن نہیں رہے۔
View more
Tue, 13 Dec 2022 11:30:44
سپریم کورٹ نے پیر کے روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سربراہ سنجے کمار مشرا کو دیے گئے تیسرے سروس ایکسٹینشن کو چیلنج پیش کرنے والی ایک عرضی پر مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔ جسٹس بی آر گوئی اور وکرم ناتھ نے کہا کہ چھ ہفتہ میں نوٹس کا جواب داخل کریں۔ عدالت عظمیٰ نے کانگریس لیڈر جیہ ٹھاکر کے ذریعہ داخل عرضی پر مرکز، ای ڈی ڈائریکٹر اور سی وی سی کمیشن سے جواب مانگا ہے۔
View more
Tue, 13 Dec 2022 11:25:32
کے پی سی سی کے ترجمان ایم لکشمن نے الزام لگایا کہ ریاست میں بی جے پی حکومت برسراقتدار آنے کے بعد غنڈہ عناصر کی تعداد میں اضافہ ہواہے۔
View more
Tue, 13 Dec 2022 11:20:23
بی جے پی رکن پارلیمنٹ ہرناتھ سنگھ یادو نے راجیہ سبھا میں وقف بورڈ کو لے کر کچھ اہم اعتراضات رکھے ہیں۔ انھوں نے الزام عائد کیا ہے کہ وقف بورڈ نے ملک میں کئی مقامات پر ایسی اراضی کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے جو کہ سرکاری ملکیت ہیں۔ اس الزام کے ساتھ ساتھ ہرناتھ سنگھ نے راجیہ سبھا میں مطالبہ کیا ہے کہ وقف ایکٹ-1995 میں تبدیلی بہت ضروری ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy