ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار میں احتجاجی مظاہرہ- پولیس نے بی جے پی لیڈروں کو حراست میں لیا 

کاروار میں احتجاجی مظاہرہ- پولیس نے بی جے پی لیڈروں کو حراست میں لیا 

Sat, 29 Jun 2024 12:43:57    S.O. News Service

کاروار ، 29 / جون (ایس او نیوز) والمیکی ڈیولپمنٹ کارپوریشن میں ہوئے 187 کروڑ روپے گھوٹالے کے خلاف بی جے پی کی طرف سے چلائے گئے احتجاجی مظاہروں کی کڑی کے طور پر کاروار میں ڈی سی آفس کے سامنے بھی احتجاجی مظاہرا منعقد کیا گیا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مظاہرے میں شامل بی جے پی لیڈروں اور کارکنان کو حراست میں لیا ۔ 
    
شہر میں یہ احتجاجی مظاہرہ بی جے پی ضلع صدر این ایس ہیگڑے کی قیادت میں منعقد کیا گیا ۔ مظاہرین نے ضلع ڈپٹی کمشنر کے سامنے جمع ہو کر والمیکی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے اکاونٹنٹ کی چندرا شیکھرن کی خود کشی کے تعلق سے مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔ 
    
مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے اس معاملے کی تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دے کر اپنے ہاتھ دھو لیے  ہیں ۔ ایس آئی ٹی کی تحقیقات سے انصاف ملنے کی امید کم ہے کیونکہ اس بدعنوانی کا اہم سبب بننے والے افراد حکومت میں شامل ہیں ۔ اس معاملے میں وزیر اعلیٰ سدارامیا کی مداخلت صاف نظر آ رہی ہے ۔ اس لئے وزیر اعلیٰ کو فوری طور پر استعفیٰ دینا چاہیے ۔ 
    
احتجاجی مظاہرے میں ایم ایل سی گنپتی الویکر، بی جے پی ضلع جنرل سیکریٹری پرشانت نائک، ایس سی ایس ٹی مورچہ کے عہدیداران اور بی جے پی کے دیگر لیڈران شامل تھے ۔ 


Share: