لیپ ٹاپ کی پابندی پر حیران ہیں، مگر عمل کیا جائے گا: متحدہ عرب امارات
دبئی،24؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ امریکا جانے والی فلائٹوں پر لیپ ٹاپ نہ لے جانے کی پابندی پر حیرت ہے تاہم اس پر عمل کیا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خزانہ اور سول ایوی ایشن کے چیئرمین سلطان بِن سعید المنصوری کے مطابق یو اے ای کی ایئرپورٹس پر سکیورٹی کے بین الاقوامی معیارات پر عملدرآمد کے سبب انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے ان کے ملک کو پہلا نمبر دے رکھا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس امریکی پابندی پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ امریکا نے یو اے ای، قطر، ترکی اور سعودی عرب سمیت مختلف ممالک کے 10 ایئرپورٹوں سے سفر کرنے والے مسافروں پر پابندی عائد کر دی ہے کہ وہ موبائل فون کے علاوہ کوئی اور الیکٹرانک آلات اپنے دستی سامان میں نہیں لے جا سکتے۔