محمد بن سلمان،ٹرمپ ملاقات :دوطرفہ تعلقات کے’’ئیموڑ کا آغاز‘‘

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th March 2017, 11:30 AM | خلیجی خبریں | عالمی خبریں |

سعودی نائب ولی عہد کے مشیر کا امریکی نشریاتی ادارے کوانٹرویو
ریاض، 15 ؍مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ امریکا میں ان کے معاون خصوصی و مشیر نے کہا ہے کہ نائب ولی عہد اور امریکی صدر کے درمیان ہونے والی 'تاریخ ساز ملاقات دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کے نئے دور کانقطہ آغاز ہے۔نائب ولی عہد کے مشیر نے امریکی نشریاتی ادارے’بلوم برگ‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں شہزادہ محمد بن سلمان اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی بات چیت کا تفصیلی احوال بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور شہزادہ محمد کے درمیان ہونے والی ملاقات نے دونوں ملکوں کو ایک بار پھر درست سمت میں آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں سیاسی، عسکری ، سیکیورٹی اور اقتصادی شعبوں سمیت کئی دیگر امور میں تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر امریکی صدرنے خطے کے مسائل کے بارے میں سعودی عرب کے اصولی موقف اور اس کے حل کے طریقہ کار کو توجہ اور انہماک سے سنا۔ ملکوں کے باشندوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کا معاملہ بھی زیربحث آیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ وہ چھ مسلمان ملکوں کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے فیصلے پرشروع سے نظر رکھے ہوئے ہیں۔ سعودی عرب، امریکا کے اس فیصلے کو اسلامی ممالک پر پابندیوں کے ضمن میں نہیں لیتا بلکہ دہشت گردوں کی امریکا میں داخلے پر پابندی کے موقف کا حامی ہے۔ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دین اسلام کو ایک بڑے آفاقی مذہب کے طور پرقابل قدر قرار دیا اور تسلیم کیا کہ اسلام بھی دیگر سماوی مذاہب کی طرح عظیم انسانی اقدار کاحامل مذہب ہے مگر اسے مذہبی انتہا پسندوں نے اپنے ہاتھوں میں یرغمال بنا لیا ہے۔ ملاقات کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ وہ امریکا کو درپیش دہشت گردی کے خطرات کو حقیقت کے طور پر تسلیم کرتے ہیں۔ جن چند مسلمان ملکوں کے باشندوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عاید کی گئی ہے ان میں سرگرم کئی ایسے گروپ اور جماعتیں موجود ہیں جو امریکا کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔سعودی مشیر نے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان اور صدر ٹرمپ کے درمیان ہوئی ملاقات میں دو طرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ، سعودی سرمایہ کاروں کی امریکا میں سرمایہ کاری کے مواقع، سعودی مارکیٹ میں امریکی تجارتی کمپنیوں کو رسائی فراہم کرنے پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کو بتایا گیا کہ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ماحول سازگار بنانے کی ضرورت ہے۔سعودی عرب کے مشیر نے امریکی اخبارکو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ صدر ٹرمپ اور شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان تہران کے متنازع جوہری پروگرام پر طے پانے والے سمجھوتے کا بھی تذکرہ کیا اس موقع پر شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ جوہری معاہدہ بدترین، انتہائی خطرناک اور خطے کے ممالک کی سیاست کو سمجھنے والوں کے لیے' صدمے' سے کم نہیں۔ اس معاہدے نے ایران کے بنیاد پرست نظام کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے بجائے سست روی سے جوہری پروگرام پر کام جاری رکھنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ خطے کے ممالک ایران کے جوہری پروگرام پر طے پائے امن سمجھوتے کو کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر کے درمیان ملاقات میں ایران کے عرب خطے میں مداخلت، دہشت گرد تنظیموں بالخصوص حزب اللہ، داعش اور القاعدہ کی سرپرستی اور مسئلہ فلسطین کے حل کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے پربھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔دونوں رہ نماؤں نے امریکا میں نئی حکومت کے بعد آنے والی تبدیلی اور سعودی عرب کے اقتصادی ویڑن 2030ء میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے سے اتفاق کیا۔

خطے میں دہشت گردیدہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی نائب ولی عہد کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اس موضوع تفصیلی بات چیت کی گئی۔سعودی مشیر نے بلومبرگ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں بعض گروپ شہریوں کو دہشت گردی کے مذموم مقاصد کے لیے بھرتی کررہے ہیں۔ یہ گروپ عالمی سطح پر سعودی عرب کے احترام سے ناجائز فایدہ اٹھاتے ہوئے اپنے مقاصد کی تکمیل کے لیے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان تصادم اور سعودی عرب کوعالم اسلام میں تنہا کرنے کے لیے اسامہ بن لادن نے القاعدہ تشکیل دی۔ اس تنظیم کو اخوان المسلمون کی فکری آبیار ملی۔ القاعدہ کے موجودہ سربراہ ایمن الظواہری نے خود یہ تسلیم کیا ہے کہ وہ یونیورسٹی میں زمانہ طالب علمی میں اخوان المسلمون کا رکن رہا ہے۔ اسامہ بن لادن نے امریکا اور دوسرے ملکوں میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے سعودی شہریوں کو القاعدہ میں بھرتی کیا۔سعودی مشیر کے مطابق نائب ولی عہد اور صدر ٹرمپ کے درمیان عراق اور سعودیہ کے درمیان دیوار فاصل کی تعمیرپر بھی بات چیت کی گئی۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ یمن اور سعودی عرب کے درمیان سرحد پر دیوار کی تعمیر کا تجربہ نہیں کرسکے۔ مشیر نے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام کے بارے میں اپنے مثبت جذبات کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ شہزادہ سلمان نے امریکی صدر سے ملاقات کے دوران ان کے اسلام کے بارے میں احساسات وجذبات کو ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی افواہوں کے برعکس پایا۔ ٹرمپ عالم اسلام کے ساتھ سنجیدہ اور غیرمسبوق تعلقات کیقیام کے خواہاں ہیں۔ شہزادہ محمد بن سلمان کے خیال میں صدر ٹرمپ مسلمانوں کیدشمن نہیں بلکہ حقیقی اور مخلص دوست ہیں۔ اسلام کے بارے میں ان کے منفی خیالات کی تشہیر مخالف ذرائع ابلاغ اورمنفی پروپیگنڈا ہے۔ اسلام کے بارے میں صدر ٹرمپ کے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کیاجاتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔