انڈونیشیا: سعودی فرماں روا کے سرکاری دورے کا آغاز
دبئی یکم مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز بدھ کے روز سرکاری دورے پرانڈونیشیا پہنچے ہیں۔سعودی سرکاری نیوزایجنسیSPA کے مطابق دارالحکومت جکارتہ کے حلیم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے سعودی فرماں رواکا استقبال کیا۔اس موقع پر انڈونیشی وزیر خارجہ ریتنو مار سوڈی ، مذہبی امور کے وزیر لقمان حکیم سیف الدین ، سعودی عرب میں انڈونیشیا کے سفیر اغوس مفتوح ابو جبریل ، جکارتا کے گورنر باسوکی تجاہ جا اور دیگر سینئر عہدے داران کے علاوہ انڈونیشیا میں سعودی عرب کے سفیر اسامہ بن محمد الشعیبی اورسعودی سفارت خانے کے دیگر ارکان بھی موجودتھے۔