ایران نے اسامہ کے بیٹے سمیت القاعدہ کے لیڈروں کو پناہ دے رکھی ہے : سعودی ولی عہد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st March 2018, 11:16 AM | خلیجی خبریں | عالمی خبریں |

ریاض 20مارچ (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ’’بدقسمتی سے ایران ایک ضرررساں کردار ادا کررہا ہے ،ایرانی رجیم ایک خالص نظریے پر مبنی ہے۔اس نے القاعدہ کے سابق مقتول لیڈر اسامہ بن لادن کے بیٹے سمیت اس جنگجو گروپ کے بہت سے کارکنان کو پناہ دے رکھی ہے۔وہ انھیں انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا اور اس نے انھیں امریکا کے حوالے کرنے سے بھی سے انکار کردیا ہے۔انھوں نے یہ باتیں امریکی ٹیلی ویڑن چینل سی بی ایس نیوز سے ایک انٹرویو میں کہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن کا بیٹا حمزہ اب القاعدہ کا نیا لیڈر ہے۔وہ رہتا تو ایران میں ہے لیکن کام ایران سے باہر کرتا ہے اور ایران ان کی حمایت کررہا ہے۔سعودی ولی عہد کا سی بی ایس کے پروگرام 60 منٹ کے لیے ریکارڈ کیا گیا یہ انٹرویو اتوار کی شب ان کے امریکا کے دورے سے دو روز قبل نشر کیا گیا ہے۔انھوں نے القاعدہ اور ایران کے درمیان تعلقات سمیت مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا ہے اور وہ کسی امریکی ٹیلی ویڑن کے ذریعے امریکی ناظرین سے پہلی مرتبہ مخاطب ہوئے ہیں۔ان سے سی بی ایس کے پروگرام’’ یہ صبح‘‘ کی شریک میزبان نورا او ڈونیل نے یہ خصوصی انٹرویو کیا تھا۔شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ا گر ایران جوہری بم تیار کرتا ہے تو سعودی عرب بھی اس کے فوری بعد اپنے جوہری پروگرام کو ترقی دے گا۔سی بی ایس نے ایک ہفتہ قبل اپنی ویب سائٹ پر اس انٹرویو کے مختصر مندرجات پوسٹ کیے تھے۔سعودی ولی عہد نے ایران کے سپریم لیڈر آیت ا للہ علی خامنہ ای کو نازی جرمنی کے مرد آہن ایڈولف ہٹلر کے مشابہ قرار دیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ وہ (خامنہ ای ) توسیع پسند ہیں اور پھیلنا چاہتے ہیں۔ وہ ہٹلر کی طرح مشرقِ وسطیٰ میں اپنا ایک منصوبہ تخلیق کرنا چاہتے ہیں۔یورپ اور دنیا نے ماضی میں اس بات کا ادراک نہیں کیا تھا کہ ہٹلر کتنے خطرناک ہوسکتے تھے ، الّا یہ کہ جو ہونا تھا ، وہ ہوگیا تھا۔میں اب یہ سب کچھ مشرقِ وسطیٰ میں رونما ہوتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتا ہوں‘‘۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم جماعت بحرین کا سالانہ جلسہ؛ اجتماعیت پر دیا گیا زور

بھٹکل مسلم جماعت بحرین کا سالانہ جلسہ ۲۰ ستمبر ۲۰۱۸ بروز جمعرات کو بحرین کے حمالہ علاقہ میں واقع ایک وسیع وِلّا میں منعقد کیا گیا۔ جناب عبدالفتّاح خلیفہ نے جلسہ کی نظامت کرتے ہوئے ممبران کا استقبال کیا، مولوی فوّاز سعدا ندوی نے تلاوتِ قرآن پاک سے جلسہ کو پُر رونق بنایا، اس کے ...

سعودی عرب کو سی پیک میں شامل ہونے کی دعوت

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے سعودی عرب کے دورے کے دوران وہاں کی قیادت سے ہونے والی ملاقات میں سعودی عرب کو چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبوں میں بطور تیسرے شراکت دار شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔

بھٹکلی نوجوان ابصر محتشم کی شارجہ قبرستان میں ہوئی تدفین؛ جنازے میں کثیر تعداد میں لوگوں نے کی شرکت

بھٹکل کے نوجوان ابصر محتشم  جس کی نعش جمعرات کو  شارجہ میں واقع اُسی کے فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی، آج کاغذی کاروائیوں کے بعد میت کو اُس کے بھائی اور رشتہ داروں کے حوالے کردی گئی۔

دبئی میں ملازمت کرنے والے بھٹکل کے نوجوان کی شارجہ میں موت؛ آج کی گئی نوجوان کی شناخت

بھٹکل  گڈلک روڈ کے رہائشی محمد ابصر محتشم (30) جس کی نعش   متغیر  حالت میں  شارجہ میں اُسی کے فلیٹ سے 23اگست کو برآمد کی گئی تھی، آج اُس کے  بھائیوں کی مدد سے شناخت کے بعد اُن کے حوالے کرنے کاغذی کاروائی جاری ہے۔ توقع ہے کہ کل پیر کو میت بھائیوں کے حوالے کی جائے گی اور کل ہی ...

مناسک حج کی ادائیگی کے دوران اردنی خاتون نے بچے کو جنم دے دیا

مزدلفہ میں شب قیام کے بعد حجاج کرام پہلے دن کی رمی کے لئے منیٰ پہنچ گئے ہیں اورقربانی کے بعد حجاج کرام کاسرمنڈوا کر احرام کھولنے کاعمل بھی جاری ہے اورمناسک حج کی ادائیگی کے دوران اردنی خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔

فتح تحریک کا حماس پر اسرائیل کے ساتھ سازباز کا الزام

فلسطینی تحریک ’فتح‘ نے ’حماس‘کی قیادت پر الزام لگایا ہے کہ اس نے اسرائیل کے ساتھ سازباز کی ہے اور وہ پناہ گزینوں کی واپسی کے حق سے دست بردار ہو گئی ہے۔ جمعے کی شام جاری ایک بیان میں فتح تحرتیک کا کہنا ہے کہ حماس تنظیم ٹرمپ انتظامیہ اور نیتین یاہو کی حکومت کو پیغامات بھیج رہی ...

اسلام مخالف اے ایف ڈی دوسری سب سے بڑی جماعت، جائزہ رپورٹ

ایک تازہ عوامی جائزے کے مطابق اسلام اور مہاجرین مخالف دائیں بازوں کی سیاسی جماعت آلٹرنیٹیو فار ڈوئچ لینڈ یا اے ایف ڈی، جرمنی کی دوسری سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔ اس جائزے کے مطابق حکومتی اتحاد اپنی حمایت کھو رہا ہے۔ جرمن براڈ کاسٹر ARD کی طرف سے کرائے جانے والے عوامی جائزے کے ...

رافیل معاملے میں فرانس کے سابق صدر نے کیا مودی کے جھوٹ کا پردہ فاش ’’حکومت ہند نے دیا تھا ریلائنس کا نام‘‘

رافیل جنگی طیارہ سودے کے تعلق سے حکومت اور اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس میں جاری جنگ کے بیچ فرانس کے سابق صدر فرانسوااولاند نے نیاانکشاف کرتے ہوئے کہاہے کہ ہندوستان کی طرف سے ہی سودے کے لئے انل امبانی کی کمپنی ریلائنس ڈیفنس انڈسٹریز کے نام کی تجویز پیش کی گئی تھی ۔