حوثیوں نے سعودی عرب کی جانب 83 بیلسٹک میزائل داغے: عرب اتحاد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd December 2017, 7:40 PM | خلیجی خبریں | عالمی خبریں |

صنعاء ،22؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے ترجمان نے انکشاف کیا ہے کہ حوثی ملیشیا نے اب تک سعودی عرب کی جانب تراسی میزائل داغے ہیں۔اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی بن صالح المالکی نے شاہ سلمان ائیر بیس پر صحافیوں کو بتایا ہے کہ اتحادی فورسز نے یمن میں میزائل داغنے کی جگہوں کو فضائی حملوں میں تباہ کردیا ہے اور منگل کو سعودی دارالحکومت الریاض کی جانب داغے گئے بیلسٹک میزائل کی جگہ کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

انھوں نے بتایا ہے کہ یمن میں صدر عبد ربہ منصور ہادی کی قانونی حکومت کا اس وقت ملک کے 85 فی صد علاقوں پر کنٹرول ہے۔ نظامتِ بیحان کو حوثیوں کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرا لیا گیا ہے۔یمن میں حالیہ فوجی کارروائیوں اور فضائی حملوں میں حوثی ملیشیا کے گیارہ ہزار سے زیادہ جنگجو مارے جا چکے ہیں۔نیوز کانفرنس کے دوران یمن کے شمالی شہر صعدہ میں میزائل تیار کرنے والی فیکٹریوں پر بمباری اور اس شہر میں حوثیوں کے فوجی ہیڈ کوارٹرز پر فضائی حملوں کی تصاویر بھی دکھائی گئی ہیں۔

کرنل ترکی المالکی نے مزید بتایا کہ صنعاء کو حوثی ملیشیا سے آزاد کرانے کے لیے منصوبے پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔انھوں نے یمنی عوام پر زوردیا ہے کہ وہ حوثی ملیشیا کے خلاف انقلاب کی تکمیل کے لیے آگے بڑھیں۔

انھوں نے واضح کیا کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے سعودی عرب کی جانب بیلسٹک میزائل کے حملے کے باوجود عرب اتحاد یمنی عوام کو امدادی سامان پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔انھوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایندھن سے لدے بحری جہازوں کو تیس روز تک یمن کی بندرگاہوں میں داخلے اور وہاں لنگر انداز ہونے کی اجازت دی جائے گی۔اس موقع پر یمن میں متعیّن سعودی سفیر محمد الجابر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ زدہ ملک میں انسانی امدادی سرگرمیوں کے ایک جامع منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیے کام جاری ہے۔

انھوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت یمن کی بندر گاہوں کی صلاحیت بڑھائی جائے گی اور سعودی عرب کی یمن کے ساتھ واقع سرحد ی گذرگاہوں کے ذریعے بھی انسانی امداد مستحقین تک پہنچائی جائے گی او ر اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ اس عمل میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔سعودی سفیر نے کہا کہ اتحادی فورسز کی قیادت سے رابطے کے ذریعے ایک محفوظ راہ داری بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور آیندہ دنوں میں اقوام متحدہ اور علاقائی امدادی تنظیموں کے ساتھ مل کر اس منصوبے کی تفصیل کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

مسجد الحرام میں غیر ملکی شخص کی خودکشی

سعودی عرب کے شہر مکہ میں اسلام کے مقدس ترین مقام مسجد الحرام میں ایک شخص نے خود کشی کر لی ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے مکہ پولیس کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ غیر ملکی شہری نے جمعہ کی رات نو بج کر 20 منٹ پر مسجد الحرام کی چھت سے نیچے طواف کرنے کی جگہ پر ...

مسجد نبوی میں سکیورٹی اہلکاروں کی خدمات پر ایک نظر

مسجد نبوی میں آنے والے زائرین کی نظروں میں سعودی سکیورٹی اہل کار نمایاں ترین حیثیت کے حامل نظر آتے ہیں۔ یہ اہل کار مسجد کے تمام حصوں اور راستوں میں خدمات انجام دیتے ہوئے عبادت کے لئے پْرسکون ماحول یقینی بنانے میں مصروف عمل ہوتے ہیں۔

مکہ المکرمہ :ماہ رمضان کے آخری عشرہ میں سکیورٹی انتظامات 70؍لاکھ فرزندان توحید نے عمرہ اداکیا

سعودی حکومت نے رمضان المبارک کے تیسرے عشرہ کے آغاز پر مکہ المکرمہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت حفاظتی اقدامات کیے ہیں، مسجد الحرام اور اطراف کے علاقوں میں فضائی سکیورٹی اور نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔

انجلینا جولی کی عید پرعراق کے شہر موصل کے پناہ گزینوں سے ملاقات

اقوام متحدہ کی پناہ گزین کی خصوصی ایلچی انجلینا جولی نے عراق میں دہشت گردی سے سب سے متاثرہ علاقے موصل کا دورہ کیا اور عالمی برادری سے تباہ حال شہر کے بے گھر رہائشیوں کی دوبارہ اپنے گھروں میں آبادکاری کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔

ننگر ہار: طالبان پر خودکش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 36 ہو گئی

صوبہ ننگرہار میں کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر نجیب اللہ کماوال کے حوالے سے کہا ہے کہ ہفتہ کو ہونے والے اس حملے میں 65 افراد زخمی بھی ہوئے۔افغان حکام نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے دوران مشرقی صوبہ ننگرہار میں افغان جنگجوؤں کے ایک اجتماع پر خودکش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 36 ہو گئی ہے۔

جاپان میں.1 6 شدت کا زلزلہ، تین افراد ہلاک

اوساکا اور اس کے گرد و نواح کا شمار جاپان کے اہم ترین صنعتی مراکز میں ہوتا ہے اور زلزلے کے بعد علاقے میں واقع بیشتر کارخانوں میں کام بند کردیا گیا ہے۔جاپان کے دوسرے بڑے شہر اوساکا میں آنے والے 6.1شدت کے زلزلے سے اب تک تین افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

نیو جرسی: آرٹ فیسٹول میں فائرنگ، حملہ آور ہلاک

امریکہ کی ریاست نیو جرسی میں ایک آرٹ فیسٹول کے دوران فائرنگ سے 22 افراد زخمی ہوگئے ہیں جب کہ ایک مبینہ حملہ آور مارا گیا ہے۔حکام کے مطابق واقعہ اتوار کو نیوجرسی کے شہر ٹرینٹن میں پیش آیا جہاں رات بھر جاری رہنے والے آرٹ فیسٹول کے دوران دو متحارب گروہ آپس میں لڑ پڑے۔

افغان طالبان کا جنگ بندی میں توسیع سے انکار

افغان طالبان نے کہا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز سے تین روزہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد اس میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد کے حوالے سے کہا ہے کہ جنگ بندی 17 جون کی رات ختم ہو رہی ہے جس کے بعد طالبان کی کارروائیاں ...

ترک فوج کی عراق میں بمباری، 35 کرد جنگجو ہلاک

ترکی کی مسلح فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ عراق کے شمالی علاقے جبل قندیل میں کرد علاحدگی پسند گروپ کردستان ورکرز پارٹی "PKK" کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں کم سے کم 35 کرد باغی ہلاک ہو گئے ہیں۔