ساحلی کرناٹکا میں زور دار بارش؛ بیندور میں مندرکے کمپائونڈ کی دیوار گرنے سے ایک طالبہ ہلاک؛ سڑکیں تالاب میں تبدیل؛ مینگلور اُڈپی میں ندیاں اُبلنے کی خبریں

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th June 2018, 1:08 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 29/جون (ایس او نیوز) بھٹکل سمیت پورے ساحلی کرناٹک میں موسلادھار بارش کا سلسلہ گذشتہ تین چار دنوں سے جاری ہے، البتہ آج جمعہ کو کاروار سے لے کر مینگلور کے تمام علاقوں سے کچھ زیادہ ہی بارش ہونے کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔

زوردار بارش کے نتیجے میں بھٹکل کے پڑوسی تعلقہ بیندور میں ایک مندر کے کمپائونڈ کی دیوار گرنے سے ایک طالبہ  ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ساحل آن لائن کے کنداپور کے نمائندے ابراہیم گنگولی کی دی گئی اطلاع کے مطابق  جمعہ صبح  زوردار بارش کے دوران کمپائونڈ کی دیوار اُس وقت گرگئی، جب متعلقہ طالبہ  مندر  والی گلی سے گذر رہی تھی۔

مہلوک طالبہ کی شناخت  دھنیا شٹی کی حیثیت سے  کی گئی ہے  جو  مینگلور کی ایک کالج میں گریجویشن کے بعد اعلیٰ تعلیم حاصل کررہی تھی، وہ بیندور کے   چندرا شٹی  کی تین لڑکیوں میں سب سے چھوٹی  تھی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی حیدرآباد میں کاروبار کرنے والے چندراشٹی بیندور کے لئے نکل گئے ہیں۔ خبر ملتے ہی  بیندور تحصیلدار کرن گوریا،   کنداپور سرکل پولس انسپکٹر پرمیشور گنگا سمیت  دیگر آفسران نے بھی جائے وقوع پر پہنچ کر دورہ کیا ہے۔ لاش کو بیندور سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لئے لے جایا گیا ہے

مینگلور اور اُڈپی میں سڑکیں تالاب میں تبدیل؛ ندیاں اُبل پڑی:   زوردار بارش کا سلسلہ پڑوسی ضلع اُڈپی اور دکشن کنڑا میں بھی جاری ہے اور ساحل آن لائن کے مینگلور نمائندے شرن نے خبر دی ہے کہ  اُڈپی، کنداپور، بیندور، گنگولی سمیت مینگلور اور دیگر علاقوں میں آج جمعہ کو بھی زور دار بارش ہورہی ہے جس سے تمام نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے۔ کئی مکانوں میں پانی داخل ہونے کے ساتھ ساتھ ندیاں اُبل پڑی ہیں، جس سے سڑکیں بھی تالاب میں تبدیل ہوگئی ہیں۔ کئی علاقوں میں گھروں کے ساتھ ساتھ دکانوں اور دیگر کچھ  مندروں میں بھی پانی گھسنے کی اطلاعات ہیں جس سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔

اُڈپی میں گذشتہ تین چار دنوں سے جاری مسلسل بارش سے  کئی علاقوں  میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، کم از کم بیس مکانوں کو نقصان پہنچا  ہے جبکہ مسلسل بارش سے نندنی ندی اُبل پڑی ہے اور پانی بریج کے اوپر سے گذرتے ہوئے دیہاتوں میں جمع ہورہا ہے۔ خبر ملی ہے کہ ندی پر ایک بڑا درخت گر کر متعلقہ بریج میں جاکر پھنس جانے سے بریج ٹوٹنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے جس سے عوام خوف میں مبتلا ہوگئے ہیں، کرین کی مدد سے درخت کو نکالنے کا کام جمعہ کو جاری تھا۔

موڈ بیدری اور بنٹوال میں بھی زوردار بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

کمٹہ میں لاری کا پہئہ  روڈ میں  ہی دھنس گئے:   زوردار بارش کی خبریں کاروار، انکولہ، کمٹہ اور ہوناور سے بھی آرہی ہیں۔ کمٹہ سے ساحل آن لائن کے نمائندے سجاد قاضی نے اطلاع دی ہے کہ وہاں زوردار بارش کے نتیجے میں نیشنل ہائی وے سے گذرنے والی ایک لاری کا ایک پہیہ زمین میں دھنس گیا ہے، جبکہ زوردار بارش سے کئی نشیبی علاقوں میں بھی پانی جمع ہونے کی خبریں ہیں۔  سجاد قاضی کے مطابق کچھ روز قبل بھی کمٹہ میں ایک پرائیویٹ بس کا پہیہ اسی طرح زمین میں دھنس گیا تھا اور بس  بری طرح پھنس گیا تھا۔ دونوں واقعات کمٹہ بس اسٹائنڈ کے قریب نیشنل ہائی وے 66 پر پیش آئے ہیں۔

بھٹکل میں بھی زوردار بارش:  شہر بھٹکل میں بھی زوردار بارش کا سلسلہ آج جمعہ کو بھی جاری ہے، اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی بھی خبریں آرہی ہیں، کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی بھی خبریں ہیں البتہ بارش کے رُکتے ہی پانی تیزی کے ساتھ خالی بھی ہورہا ہے، جس سے لوگ راحت کی سانس لے رہے ہیں۔ بھٹکل میں شمس الدین سرکل اور رنگین کٹہ سمیت کچھ اوپری علاقوں میں بھی زورداربارش کے دوران کچھ لمحوں کے لئے پانی جمع ہوتا ہے،  مگر بارش رُکتے ہی پانی بھی تیز بہائو کے ساتھ  نالوں کے ذریعے گذررہا ہے۔ بھٹکل میں پانی کی تیزی کے ساتھ نکاسی پر عوام  بھٹکل میونسپالٹی  حکام کی ستائش کرتے ہوئے بھی دیکھے گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے بیف ایکسپورٹ کمپنی سمیت پاکستانی ایجنسی سے بھی لیا ہے چندہ ؛ بھٹکل میں کانگریس کی پریس کانفرنس

گئو کشی کی مخالفت اور مویشیوں کی سپلائی کے دوران غریب مسلمانوں اور دلتوں پر حملہ کرنے اور کئی ایک کو موت کے گھاٹ اُتارنے والے نام نہاد گئورکھشکوں کی حمایت کرنے والی بی جے پی پر کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی نے الیکٹورل بونڈ کے ذریعے بیف ایکسپورٹ کرنے والی کمپنی سے ...

سرسی: نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کاروں کی خریداری - بینکوں کو دیا گیا کروڑوں روپیوں کا دھوکہ

موٹر گاڑیوں کی خریداری کے لئے فریب کاروں کی ایک ٹولی کے ذریعے نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کروڑوں روپئے قرضہ لینے اور پھر گاڑیاں نہ خریدتے ہوئے کےڈی سی سی بینک کے علاوہ کئی نیشنلائزڈ بینکوں کو دھوکہ دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

منڈگوڈ میں سدارامیا نے کہا : بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ اور مودی جھوٹوں کے سردار

منڈگوڈ میں کانگریس کی طرف سے منعقدہ پرجا دھونی - ۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندرا مودی پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ تو وزیر اعظم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں ۔ جھوٹ ہی ان کا خاندانی بھگوان ہے اس لئے ان پر اعتبار ...

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

’جاؤ پھانسی لگا لو‘ کہہ دینے کو خودکشی کے لیے اکسانا قرار نہیں دیا جا سکتا: کرناٹک ہائی کورٹ

کرناٹک ہائی کورٹ نے خودکشی کے ایک معاملے میں اہم فیصلہ دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ کسی نے اگر کسی کو کہہ دیا کہ جاؤ پھانسی لگالو، اس کے صرف اتنا کہہ دینے کو خودکشی کے لیے اکسانے کے زمرے میں نہیں رکھا جا سکتا ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس ایم ناگ پرسنّا کی عدالت نے قابل اعتراض بیانات پر مشتمل ...

پرجول سیکس معاملہ کو لے کر ششی تھرور نے کہا؛ اس کی بازگشت ملک بھر میں سنائی دے گی، بی جے پی کو صفائی دینا ہوگامشکل

کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے کہا ہے کہ جنتا دل (ایس) کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے حق میں مہم چلانے کے بعد بی جے پی کے لیے وضاحت دینا مشکل ہو جائے گا اور اس 'سیکس سکینڈل' کی بازگشت نہ صرف کرناٹک بلکہ لوک سبھا میں بھی ہوگی۔ انتخابات کے باقی مراحل پورے ملک میں سنائے جائیں گے۔

کرناٹک: پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل معاملہ میں اب ایچ ڈی ریونّا کے خلاف بھی درج ہوئی ایف آئی آر، عصمت دری اور اغوا کا الزام

کرناٹک سیکس اسکینڈل معاملے میں سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو ے گوڑا کے بیٹے رکن اسمبلی ایچ ڈی ریونّا کے خلاف کرناٹک پولیس نے عصمت دری اور اغوا کی ایف آئی آر درج کی ہے۔ متاثرہ خواتین میں سے ایک کے بیٹے نے پولیس میں اپنی ماں کے اغوا کی شکایت درج کرائی ہے جس کے بعد ایچ ڈی ریونّا کے ...

منڈگوڈ میں سدارامیا نے کہا : بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ اور مودی جھوٹوں کے سردار

منڈگوڈ میں کانگریس کی طرف سے منعقدہ پرجا دھونی - ۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندرا مودی پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ تو وزیر اعظم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں ۔ جھوٹ ہی ان کا خاندانی بھگوان ہے اس لئے ان پر اعتبار ...

سیکس اسکینڈل: ریونّا کی گرفتاری کے لیے لُک آؤٹ سرکلر جاری، مزید ایک خاتون نے درج کرائی شکایت

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف کرناٹک میں ریونّا سیکس اسکینڈل نے ہلچل مچا رکھی ہے۔ کئی خواتین پر جنسی استحصال کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے ...