کاروار، 10/ جنوری (ایس او نیوز) ریاست کے 10 اضلاع کے 12 تعلقہ جات میں اس سے قبل ضلع پنچایت اور تعلقہ پنچایت کی حد بندی کا جو حکم نامہ جاری کیا گیا تھا اسے ریاستی حکومت نے واپس لے لیا ہے ۔ اس میں اتر کنڑا ضلع کا بھٹکل تعلقہ کی ضلع پنچایت اور تعلقہ پنچایت حلقے کی حد بندی بھی شامل ہے ۔
گزشتہ 20 نومبر 2025 کو ریاستی اربن ڈیولپمنٹ محکمہ نے بھٹکل ٹاون میونسپال کاونسل (ٹی ایم سی) کو سٹی میونسپال کاونسل (سی ایم سی) کا درجہ دینے کے لئے اس کے حدود میں جالی پٹن پنچایت اور ہیبلے گرام پنچایت کو شامل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا ۔ اس وجہ سے دیہی علاقے کے کچھ حصے شہری علاقے میں شامل ہوگئے تھے ۔ اسی پس منظر میں 16 دسمبر 2023 کو رورل ڈیولپمنٹ اینڈ پنچایت راج محکمہ کی طرف سے دیہی علاقوں کی حد بندی کا جو نوٹی فکیشن جاری ہوا تھا اسے اب واپس لے لیا گیا ہے تا کہ حلقے کے حدود کا از سر نو تعین ہو سکے ۔ محکمہ دیہی ترقی اور پنچایت راج کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کرناٹکا پنچایت راج حد بندی کمیشن کے قوانین کے مطابق علاقے کے حدود اور اراکین کی تعداد متعین کرنا ہے ۔
ضلع پنچایت حلقے کے حدود : بھٹکل تعلقہ میں ضلع پنچایت حلقے کے حدود فی الحال درج ذیل ہیں ۔
بھٹکل ماولّی حلقہ-۱میں بئیلور ماولّی حلقہ-۱ کے علاقے،
کائکینی حلقے میں ماولیّ حلقہ -۲ میں کوپّا کائکینی کے علاقے،
شیرالی حلقے میں بینگرے، شیرالی کا علاقہ،
مٹھلّی حلقے میں ماوین کوروے، کریکال، تلگوڈ، بیلنی، مٹھلّی، تلان، بلال کھنڈ، موڈ بھٹکل، بیہلّی، کونار، ہڈیل، بیلورمنے، ہلداری، موگلی، ہدلور، بیسے، کیریہتلو، ماروکیری، کیترے، کوٹا کھنڈ، انترولّی، ہاڈٰولّی، ہینجلے، اگّا، ہسرولّی، بڈے بھاگ، ہلیانی، بستی کا اضافی علاقہ [کوپّا] اونی باگیلا، دیوستھان کا اضافی علاقہ، کلواڈی، کوروندور، مورکوڈی، کونٹے وانی، اروکّی، ہوڈیل، ہیجیلو، کیکوڈ کے علاقے، بیلکے حلقے میں منڈلّی، چوتھنی، پورورگا، ایلوڈی کوور، بینندور، گولی بیلور، ہیرورو، بستی کا اضافی علاقہ، ہڈین، بیلکے، گورٹے، نوجھ ، کگّونڈی کے علاقے شامل ہیں ۔
بھٹکل تعلقہ پنچایت کے حدود : بئیلور حلقے میں بئیلور کا علاقہ،
ماولّی -۱ حلقے میں ماولّی -۱ کا علاقہ،
ماولّی -۲ حلقے میں ماولّی -۲، کوپّا کا علاقہ،
کائکینی حلقے میں کائکینی کا علاقہ، بینگرے حلقے میں بینگرے کا علاقہ،
شیرالی حلقے میں شیرالی کا علاقہ، مٹھلّی حلقے میں ماوین کوروے، کریکال، تلگوڈ، بیلنی، مٹھلّی، تلان، بلال کھنڈ، موڈ بھٹکل، بیہلّی کا علاقہ،
ماروکیری حلقے میں ماروکیری، کیترے، کوٹا کھنڈ، انترولّی، ہاڈولّی، ہینجلے، اگّا، ہسرولّی، بڈے بھاگ، ہلیانی، بستی کا اضافی علاقہ [کوپّا] اونی باگیلا،دیوستھان کا اضافی علاقہ، کلواڈی، کوروندور، مورکوڈی، کونٹے وانی، اروکّی، ہوڈیل، ہیجیلو، کیکوڈ، کونار، ہڈیل، بیلورمنے، ہلداری، موگلی، ہدلور، بیسے، کیریہتلوکے علاقے،
بیلکے حلقے میں منڈلّی، چوتھنی، پورورگا، ایلوڈی کوور، بینندور، گولی بیلور، ہیرورو، بستی کا اضافی علاقہ، ہڈین، بیلکے، گورٹے، نوجھ ، کگّونڈی کے علاقے شامل کیے گئے ہیں ۔