بھٹکل کڈوین کٹہ ڈیم میں نوجوان بہہ کر لاپتہ؛ تلاشی مہم جاری؛ وینکٹاپور ندی کے اطراف سینکڑوں لوگ جمع

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th July 2019, 7:44 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 10/جولائی  (ایس او نیوز) یہاں تعلقہ کے کڈوین کٹہ ڈیم میں  بہہ کر ایک 16 سالہ نوجوان لاپتہ ہوگیا جس کو وینکٹاپور ندی میں تلاش کرنے سینکڑوں لوگ پہنچ گئے  ہیں اور  پولس سمیت  فائر بریگیڈ کا عملہ  بھی تلاش کرنے میں جٹ گیا  ہے۔

لاپتہ نوجوان کی شناخت حافظ قران  محمد ابراہیم  عابدہ ابن فیصل عابدہ کی حیثیت سےکی گئی ہے، جو بھٹکل فاروقی اسٹریٹ کا مکین ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ  آج دوپہر کو ہی  ابراہیم عمرہ سے واپس لوٹا تھا اور تھوڑی دیر آرام کرنے  کے بعد وہ عصر کی نماز پڑھنے گھر سے باہر نکلا تھا،  سمجھا جارہاہے کہ نماز کے بعد وہ اپنے دوستوں کے ساتھ  کڈوین کٹہ ڈیم  چلا گیا۔ اس بات کا پتہ نہیں چل پایا ہے کہ  آیا وہ ڈیم میں دوستوں کے ساتھ تیرنے کے لئے اُترا تھا یا پھر ڈیم میں نیچے گرنے سے حادثہ پیش آیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ابراہیم ماہر تیراک ہے، مگر بھٹکل میں گذشتہ دو دونوں سے  ہورہی زبردست بارش کی وجہ سے ڈیم میں پانی اتنا  بھرا ہے کہ  پانی  تیزی کے ساتھ قریبی ندی وینکٹاپور میں بہہ رہا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی  کثیر تعداد میں  لوگ  ایک طرف  کڈوین کٹہ ڈیم کی طرف چلے گئے اور تلاشی مہم شروع کی، وہیں کافی لوگ شرالی کے وینکٹاپور ندی میں بھی اُس کی تلاش شروع کردی۔  

قریب دو گھنٹوں سے   ابراہیم کی تلاش جاری ہے اور اب چونکہ اندھیرا چھاگیاہے اُس کے  زندہ ملنے کی اُمیدیں دم توڑرہی ہیں۔

بھٹکل سرکل پولس انسپکٹر گنیش نے بتایا کہ  فائر بریگیڈکے عملے کو بھی نوجوان کی تلاش میں لگادیا گیاہے ، مگر شام   ساڑھے سات بجنے تک  کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...