’مسلم خواتین ہتک ‘ معاملےمیں ریاستی حکومت کلڈکا پربھاکر بھٹ کو گرفتار نہیں کرے گی: عدالت میں حکومت کا بیان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 31st December 2023, 1:30 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو :30؍دسمبر(ایس اؤ نیوز ) مسلم خواتین کےخلاف ہتک آمیز بیان دینےوالے کلڈکا پربھا کر بھٹ  کے متعلق ریاستی حکومت نے  ہائی کورٹ میں کہاہے کہ ’’حکومت کلڈکا پربھا کر بھٹ کو گرفتار نہیں کرے گی‘‘۔ جس کے  نتیجے میں کلڈکا بھٹ گرفتار ی سے عافیت پاگئے ہیں۔

کلڈکا پربھاکربھٹ کے خلاف درج شدہ کیس کو رد کئے جانےکےمتعلق ہائی کورٹ  میں عرضی لگائی گئی تھی ۔ اس کی سنوائی کے دوران جب جج نے سرکاری وکیل سے اس معاملےمیں وضاحت چاہی تو حکومت کے نمائندہ وکیل نےکہاکہ حکومت گرفتاری کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔

سنگھ پریوار کے کلڈکا پربھا کر بھٹ کی طرف سے مذہبی منافرت پھیلانے اور مسلم خواتین کے خلاف ہتک آمیز بیان دئیے جانے کاالزام عائد کرتےہوئے کلڈکا بھٹ کے خلاف منڈیا ضلع شری رنگ پٹن کے شہری پولس تھانے میں ایف آئی آر درج ہوئی تھی۔ سماجی جہد کار نجمہ نذیر کی طرف سے دی گئی شکایت پر کیس درج ہواتھا۔ کلڈکا پربھا کر بھٹ نے ہائی کورٹ میں اپنا کیس رد کئے جانے کا مطالبہ کرتےہوئے عرضی داخل کی تھی۔ وکلاء کے بیانات کو سننے کے بعد عدالتی بینچ کے سامنے حکومت کے وکیل نے کہاکہ  کلڈکا پربھا کر بھٹ کو گرفتار نہیں کیاجائے گا، مناسب جانچ کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس طرح بھٹ گرفتاری سے بچ گئے۔

عدالت میں بھٹ کے وکیل نے کہاکہ یہ ایک سیاسی الزام ہے۔ ملزم کی عمر ہوچکی ہے بوڑھے ہوچکے ہیں، صحت بھی اچھی نہیں ہے، انہیں گرفتار کرنے کا خدشہ ہے اس لئے ایف آئی آر پر روک لگانے کا بینچ سے مطالبہ کیا۔ عرضی دار کے وکیل ایس بالن نے کلڈکا بھٹ کے وکیل کے دعویٰ پر سخت اعتراض جتاتے ہوئے کہاکہ عدالتی بنچ کو چاہئے کہ وہ ملزم کے بیان پر غورکریں۔ مسلم عورت کو ایک شوہر نہیں ہے بلکہ ہر دن ایک شوہر ہونے کی بات کہی ہے۔ اس طرح کے بیانات میں سماج میں بدامنی اور انتشار پھیلاتےہیں، ریاست کے مختلف مقامات پر احتجاجات ہورہےہیں، ملزم اس سے پہلے بھی ایسی کارستانیاں کرتارہاہے۔ قانون کو چاہئے کہ وہ اپنا کام کرے۔

کلڈکا بھٹ کے وکیل نےعدالتی بنچ کے سامنے  دوبارہ مانگ رکھی کہ اگلی تاریخ گرفتاری پر روک لگائی جائے۔ کیونکہ حکومت  پربھاکربھٹ کے خلاف راؤڑی شیٹر  فائل کھولنے کا امکان ہے۔ تب عرضی دار کے وکیل ایس بالن نےکہاکہ ملزم کےخلاف راؤڑی شیٹ نہیں بلکہ یو اے پی اے سمیت ملک غداری کا مقدمہ درج ہوناچاہئے۔ ایسے لوگ معاشرہ میں خوف پیدا کرنے والے دہشت گرد ہیں ۔ سپریم کورٹ نے اس طرح کے زہریلے بیانات دینے والوں کے خلاف کئی فیصلہ صادر کئے ہیں۔ ملزم کے خلاف مزید تفتیس ہونی ہے، پولس نے جن دفعات کے تحت کیس درج کیا ہے وہ صحیح ہے، اس معاملے کی مکمل جانچ ہو۔کیونکہ اس کے پیچھے فرقہ وارانہ فسادات برپا کرنے کی سازش ہے، اسی لئے اس معاملے میں معمولی نہ سمجھتے ہوئے سنجیدگی سے لینے کی اپیل کی۔ حکومت کے نمائندہ وکیل نے عدالت میں اپنا دعویٰ پیش کرتےہوئےکہاکہ اس معاملےمیں حکومت کلڈکابھٹ کو گرفتار نہیں کرے گی۔ اس لئے کیس کی سنوائی  کےلئے اگلی تاریخ دیں۔ عدالتی بنچ کے منصف راجیش رائی نے کہاکہ چونکہ حکومت انہیں گرفتار نہیں کررہی ہے تو پھر اس پر روک لگانےکی ضرورت نہیں ہے۔ اس موقع پر وکیل ایس بالن نے مزید بات کی تو جج نے کہاکہ اب جب کہ حکومت گرفتار ی کا ارادہ نہیں رکھتی ہے تو پھر اس طرح کی باتیں ضروری نہیں ہونےکی بات کہتے ہوئےسنوائی کو ملتوی کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

مرکز کی جانب سے جاری خشک سالی کے لیے ناکافی فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت کا احتجاج

خشک سالی میں راحت کے طور پر مرکزی حکومت کے ذریعے جاری مطالبے سے بہت کم فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت نے سخت احتجاج کیا ہے۔ ریاستی اسمبلی کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے وزیر اعلیٰ سدارمیا و نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں آج (27 اپریل) یہ احتاج کیا ...

جے ڈی ایس کے ایم پی کا فحش ویڈیو وائرل، کرناٹک حکومت نے تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدوار پراجول ریوننا کے جنسی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پراجول ریوننا کا مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے حکومت کو خط لکھ ...

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تمل ناڈو کے خشک سالی سے متاثرہ اضلاع کے آبی ذخائر میں صرف 55 فیصد پانی، کسانوں کو دیا گیا یہ مشورہ

  تمل ناڈو کے خشک سالی سے متاثرہ ویلور، رانی پیٹ، تروپتور اور ترووناملائی اضلاع میں زیادہ تر آبی ذخائر میں صرف 55 فیصد پانی بچا ہے۔ اس لیے کسانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایسی فصلوں کا رخ کریں جن میں کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ تمل ناڈو کے آبی وسائل کے محکمے کے ذرائع نے آئی اے این ...

غیر معمولی گرمی کے سبب آئندہ دنوں میں سبزیوں کی قیمت میں اضافہ کا امکان

ریٹنگ ایجنسی کرسیل نے کہا ہے کہ سبزیوں کی قیمتیںمعمول سے اوپردرجۂ حرارت کے سبب اگلے چند ماہ تک بڑھ سکتی ہیں۔یاد رہے کہ  انڈیا میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی )نے پیش گوئی کی تھی کہ سبزیوں کی قیمتیں بڑھنے کے امکانات ہیں۔جون میں مانسون کے آغاز کے بعد قیمتوں میں کمی کا امکان ...

ملک کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں5دنوں تک شدید گرمی کا امکان

ملک کے مشرقی اور جنوبی حصوں میں آئندہ پانچ دنوں تک شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔ہندوستانی محکمہ موسمیات ( آئی ایم ڈی  ) نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ آئی ایم ڈی نے  مغربی بنگال، اڈیشہ اور سب ہمالیائی مغربی بنگال کے الگ تھلگ علاقوں میں اگلے پانچ دنوں تک شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کی ...

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔