غیر معمولی گرمی کے سبب آئندہ دنوں میں سبزیوں کی قیمت میں اضافہ کا امکان

Source: S.O. News Service | Published on 27th April 2024, 5:59 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 27/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) ریٹنگ ایجنسی کرسیل نے کہا ہے کہ سبزیوں کی قیمتیںمعمول سے اوپردرجۂ حرارت کے سبب اگلے چند ماہ تک بڑھ سکتی ہیں۔یاد رہے کہ  انڈیا میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی )نے پیش گوئی کی تھی کہ سبزیوں کی قیمتیں بڑھنے کے امکانات ہیں۔جون میں مانسون کے آغاز کے بعد قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ خوردنی اشیاء میں سبزیوں کی خوردہ افراط مارچ ۲۰۲۴ءمیں ۳۴ء۲۸؍فیصد سال بہ سال سب سے زیادہ تھی۔

 ایجنسی نے ’’ڈائیسنگ سبزیاں ‘‘ کے عنوان سےافراط کے اعداد و شمار کی رپورٹ میں کہاکہ ’’آ ئی ایم ڈی نے ۲۰۲۴ء میں معمول سے زیادہ جنوب مغربی مانسون کی پیش گوئی کی ہے۔ یہ سبزیوں کی قیمتوں کیلئے اچھی بات ہے۔

بینگن، پرول اور پھلیاں جیسی دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیاگیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سبزیوں کی خراب ہونے والی نوعیت کے پیش نظر بفر سٹاک کی تخلیق اور یہاں تک کہ درآمدات جیسے تدارکاتی اقدامات غیر مؤثر حل ہیں۔

 ایجنسی نے کہا کہ ’’کولڈ اسٹوریج جیسی تکنیک سبزیوں کی ذخیرہ اندوزی کو طول دے سکتی ہے، لیکن ہندوستان میں اس طرح کے بنیادی ڈھانچوں کی تعددادکم ہے۔‘‘

گزشتہ سال، ہندوستان میں سبزیوں کی قیمتوں میں متعدد مرتبہ اضافہ ہوا تھاکیونکہ ہنگامہ خیز موسم نے فصل کو خراب کیا تھا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ال نینو کی صورتحال اوسط سے زیادہ گرم موسم کا باعث بنی اور اس کا اثرمانسون پر بھی پڑا ہے۔

جنوب مغربی مانسون مالی سال ۲۰۲۴ءمیں معمول سے کم تھا، جو اس کی طویل مدتی اوسط کے ۹۴؍فیصد پر تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مانسون کی تقسیم بھی غیر مساوی تھی، جس میں اگست غیر معمولی طور پر خشک تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے: محبوبہ مفتی

  پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بی جے پی لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کرنے کے بجائے مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا الیکشن کے پہلے تین مرحلوں میں بی جے پی بری طرح سے ہار رہی ہے ان کا کہنا تھا: 'اننت ناگ – راجوری – پونچھ میں ...

کیا بی جے پی تیسرے مرحلے کو آخری مرحلہ سمجھ کر شکست قبول کرے گی؟اکھلیش یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے منگل کو اتر پردیش میں تیسرے مرحلے کے لیے 10 سیٹوں پر ووٹنگ کے بعد، سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت تنقید کی ہے۔ ایک طرف ایس پی لیڈر نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی شکست کا منشور جاری کیا ہے تو ...

راہل گاندھی کا مودی کو اڈانی اور امبانی کے ہاں ای ڈی اور سی بی آئی بھیجنے کا چیلنج

اڈانی اور امبانی کے حوالے سے بدھ کو راہل گاندھی کو نشانہ بنانا وزیراعظم نریندر مودی کو مہنگا پڑ گیا۔ راہل گاندھی نے  اس کا ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے  وزیراعظم کوچیلنج کیا کہ وہ اڈانی اور امبانی کے خلاف جانچ کیوں نہیں کرواتے،ان کے ہاں ای ڈی ،  سی بی آئی  اور انکم ٹیکس محکمہ ...

بی جے پی کی پوری مشینری راہل گاندھی سے متعلق جھوٹ پھیلانے میں مصروف: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بدھ (8 مئی) کو رائے بریلی میں انتخابی تشہیر کے لیے منعقدہ ایک جلسۂ عام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بی جے پی و پی ایم مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی پوری مشینری راہل گاندھی سے متعلق جھوٹ پھیلانے میں مصروف ہے۔ نریند مودی ...

بی جے پی ووٹ خریدنے کے لیے لوگوں کو 5000، 10000 اور 15000 روپے تک دے رہی؛ ممتا بنرجی کا سنگین الزام

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس چیف ممتا بنرجی نے بدھ کے روز بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لوگوں کو پیسے دے کر ان کے ووٹ خرید رہی ہے۔ ترنمول کانگریس امیدوار متالی باگ کی حمایت میں آرام باغ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے یہ ...

ٹریوس ہیڈ اور ابھیشیک شرما کی جارحانہ اننگز کی بدولت حیدرآباد نے لکھنو کو 10 وکٹوں سےدی شکست

 ٹریوس ہیڈ (89) اور ابھیشیک شرما (75) کی جارحانہ نصف سنچریوں کی بنیاد پر سن رائزرز حیدرآباد نے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے 57ویں میچ میں بدھ کے روز لکھنو سپر جائنٹس کو ریکارڈ 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

قطر میں مقیم بھٹکلی طالب علم کی ماس کمیونیکشن میں نمایاں کامیابی

قطر میں مقیم بھٹکل کارگیدے کے رہائشی مولانا فضیل احمد ارمار ندوی کے فرزند حافظ احمد عویمر ارمار نے قطر یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے جس کے نتیجے میں انہیں ایک پروقار تقریب میں امیر قطر شیخ تمیم بن احمد الثانی کے ہاتھوں ایک میمنٹو اور تہنیتی خط پیش ...

ایچ ڈی ریونّا کو اغوا معاملہ میں نہیں ملی راحت، 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم

جنسی اسکینڈل معاملے میں اغوا و تاوان کی دفعات کے تحت گرفتار جے ڈی ایس رکن اسمبلی ایچ ڈی ریونّا کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے انہیں کوئی راحت نہ دیتے ہوئے 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ انہیں 4 مئی کو ایس آئی ٹی نے گرفتار کیا تھا اور آج (8 مئی) تک وہ ایس آئی ٹی کی ...

بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ کا انوکھا ٹورنامنٹ؛ جمعرات کوہوگا فائنل

ادارہ ادب اطفال کی جانب سے بھٹکل میں گذشتہ دس روز سے جاری  شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ  جمعرات کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس انوکھے ٹورنامنٹ میں  شبینہ مکاتب کی چالیس ٹیمیں شریک ہوئی  تھیں جس میں سے چار ٹیمیں مسجد رحمانیہ شراالی،  عثمانیہ مسجد نوائط کالونی، ...

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔