گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

Source: S.O. News Service | Published on 28th April 2024, 7:35 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 28/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی)  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

پچھلے ہفتے، عآپ کنوینر کی طرف سے پیش ہوئے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے جسٹس کھنہ کی قیادت والی بنچ کو بتایا تھا کہ کیجریوال کی عرضی 6 مئی کو سماعت کے لیے درج ہے۔ اس کے جواب میں جسٹس کھنہ نے سینئر وکیل سے کہا تھا کہ وہ معاملے کی فوری فہرست کے لیے ای میل بھیجیں۔ اس کے بعد کیس کی سماعت کی تاریخ 29 اپریل مقرر کی گئی۔

سپریم کورٹ میں داخل کردہ اپنے نئے حلف نامہ میں کیجریوال نے ان کی گرفتاری کو سیاسی طور پر متحرک قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ انتخابات کے دوران حکمراں پارٹی کو غیر منصفانہ طور پر فائدہ پہنچانے کے لیے کیا گیا ہے۔

دریں اثنا، ای ڈی کے جوابی حلف نامے میں کہا گیا کہ کیجریوال کی درخواست میں کوئی دم نہیں ہے اور ان کی گرفتاری ان کے 'عدم تعاون پر مبنی رویہ' کی وجہ سے ضروری تھی۔

حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ نو بار طلب کیے جانے کے باوجود کیجریوال تفتیشی افسر کے سامنے پیش نہیں ہوئے اور پوچھ گچھ سے گریز کرتے رہے۔ سپریم کورٹ نے پچھلی سماعت کے دوران ای ڈی کو نوٹس جاری کیا تھا، جس میں انسداد منی لانڈرنگ ایجنسی کو 24 اپریل تک اپنا جواب داخل کرنے کو کہا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی دہلی والوں کی مفت بجلی اور پانی بند کرنا چاہتی ہے: اروند کیجریوال

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور  دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ اگر وہ دوبارہ جیل گئے تو بی جے پی عوام کی مفت بجلی اور پانی بند کردے گی اور سرکاری اسکولوں اور اسپتالوں کو خراب کردے گی۔

حضرت مولانا کاکا سعید احمد عمری کے انتقال پر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی طرف سے تعزیت

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے قدیم رکن اور طویل عرصہ سے بورڈ کے سینئر نائب صدر حضرت مولانا کاکا سعید احمد عمری رحمہ اللہ کی وفات پر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے حضرت مولانا کاکا سعید احمد عمری صاحبؒ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار ...

دہلی سے بغیر محرم کے 58 خاتون عازمین حج کیلئے مدینہ روانہ

حج 2024 کے لیے ہندوستانی عازمین کا دیش کے 10 امبارکیشن پوائنٹس سے روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔ دہلی امبارکیشن پوائنٹ کے آئی جی انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے سعودیہ ایئر لائنز کے دو طیاروں سے تقریباً 800 عازمین مدینہ منورہ روانہ ہوئے۔ جس میں 58 بغیر محرم کے خاتون عازمین بھی ادائیگی حج بیت اللہ ...

دہلی- ممبئی ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ، 3 لوگوں کی دردناک موت، 6 زخمی

دہلی-  ممبئی ایکسپریس وے پر اتوار (12 مئی) کی صبح ایک بڑا حادثہ ہوا ہے۔ اس حادثے میں تین افراد کی دردناک موت ہوگئی ہے جبکہ 6 لوگ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ تمام لوگ ایک ہی خاندان کے تھے جو استھیاں لے کر ہری دوار وسرجن کے لیے جا رہے تھے کہ راستے میں یہ حادثہ ہو گیا۔

مودی اور امت شاہ سمیت بی جے پی کے تمام بڑے لیڈر انتخابی مہم کے لیے پہنچ رہے ہیں بہار ؛ تیجسوی یادو نے مودی سے پوچھا؛ عوام سے کئے گئے وعدے ، کب کریں گے پورا ؟

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں بی جے پی کے پرچار کے لئے  وزیر اعظم نریندر مودی روڈ شو کرنے والے ہیں، ان کے ساتھ  وزیر داخلہ امت شاہ، راج ناتھ سنگھ ،جے پی نڈا اور نتن گڈکری جیسے بڑے لیڈرس سمیت مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ  اپنی پوری طاقت  بہار میں جھونکنے کی تیاری کررہے ہیں جس کو ...

وہ 10 سال سے ’نوٹوں کی گنتی‘ کر رہے، ہم ’ذات پر مبنی گنتی‘ کے ذریعے ہر طبقہ کی شراکت کو یقینی بنائیں گے: راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ذریعے پی ایم مودی سے بحث کی دعوت قبول کرنے کے بعد ابھی بی جے پی بغلیں ہی جھانک رہی تھی کہ کانگریس نے ایک ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے اسے مزید حواس باختہ کر دیا ہے۔ اس ویڈیو کے ذریعے کانگریس نے اپنی حصہ داری کی گارنٹی کے حوالے سے مردم شماری کرانے کی بات ...

دہلی- ممبئی ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ، 3 لوگوں کی دردناک موت، 6 زخمی

دہلی-  ممبئی ایکسپریس وے پر اتوار (12 مئی) کی صبح ایک بڑا حادثہ ہوا ہے۔ اس حادثے میں تین افراد کی دردناک موت ہوگئی ہے جبکہ 6 لوگ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ تمام لوگ ایک ہی خاندان کے تھے جو استھیاں لے کر ہری دوار وسرجن کے لیے جا رہے تھے کہ راستے میں یہ حادثہ ہو گیا۔

دبئی ۔ منگلورو فلائٹ میں بدتمیزی کرنے پر مسافر کو مینگلور ائرپورٹ پر اُترتے ہی کیا گیا گرفتار

  دبئی   سے  منگلورو اُڑان کے دوران فلائٹ  میں  بدتمیزی کرنے والے مسافر کو مینگلور ائرپورٹ پر اُترتے ہی گرفتار کرلیا گیا  اور اُس کے  خلاف ایر انڈیا ایکسپریس کے عملہ کی شکایت پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ۔

بی جے پی لیڈر دیوراجے گوڑا جنسی ہراسانی معاملے میں گرفتار

پولیس نے بی جے پی کے ایک اور لیڈر کو حراست میں لیا ہے جو ہاسن کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے خلاف جنسی ہراسانی کے معاملے میں سرخیوں میں تھے۔ الزام ہے کہ انہوں نے ایک خاتون کو مبینہ طور پر جنسی طور پر ہراساں کیا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر کارروائی کی ہے۔ فی الحال ملزم سے ...

پرجول ریونا سیکس اسکینڈل معاملہ؛ گورنر سے سی بی آئی انکوائری کرانے جے ڈی ایس کا مطالبہ

کرناٹک کے سابق وزیر اعلی اور جنتا دل سیکولر (جے ڈی-ایس) لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی کی قیادت میں پارٹی کے ایک وفد نے گورنر تھاور چند گہلوت سے ملاقات کرکے ہاسن کے ایم پی پرجول ریونا سے جڑے مبینہ سیکس اسکینڈل معاملہ  کی تحقیقات سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) سے کرانے میں مداخلت ...