ہندوستانی عازمین حج کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لینے کی ہدایت، حج کمیٹی کا سرکلر جاری

Source: S.O. News Service | Published on 16th April 2021, 3:42 PM | ملکی خبریں | خلیجی خبریں |

نئی دہلی ؍ریاض، 16؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) حج کمیٹی آف انڈیا نے ایک سرکلر جاری کرتے ہوئے حج 2021 کے لئے درخواست دینے والے تمام ہندوستانی عازمین حج سے کورونا ٹیکے کی پہلی خوراک لینے کی اپیل کی ہے۔ مرکزی حج کمیٹی کے چیف ایگزیکٹو افسر ڈاکٹر مقصود احمد خان نے سرکلر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جون کے وسط میں سعودی عربیہ کے لئے پروازیں شروع ہونے کی قوی امید ہے اور سعود عرب کے لئے سفر کرنے والے تمام مسافر بشمول عازمین حج کو کورونا ٹیکہ لگوانا ضروری ہوگا۔ اس لحاظ سے حج کمیٹی نے اس سال سفر حج پر روانہ ہونے والے تمام عازمین حج کو ویکسین لگوانے کی صلاح دی ہے۔

مقصود احمد خان نے وضاحت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال کورونا کی بدولت سعودی حکومت کی جانب سے حج 2021 کے لئے کوئی آفیشیل اطلاع مرکزی حج کمیٹی یا مرکزی وزارت برائے اقلیتی امور کو موصول نہیں ہوئی ہے۔ البتہ سعودی عرب کی وزارت صحت کی جانب سے قونصل جنرل جدہ انڈیا کو ایک خط بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمرہ اور حج پر آنے کے خواہشمند افراد کی حفاظت کے لئے کورونا وائرس کی ویکسین کی دو خوراکیں لگوانے والوں کو ہی سعودی عرب میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ ڈاکٹر مقصود کہا کہ اگرچہ ابھی تک سعودی عرب کی حکومت کے توسط سے سرکاری طور پر حج 2021 کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، لیکن یہ طے مانا جا رہا ہے کہ حج کے لئے آنے والے عازمین کو انسداد کورونا وائریس ویکسین لی دو ڈوز لگوا کر ہی سعودی عرب آنے کی اجازت ملے گی۔

حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او نے سرکلر پر مزید استفسار کرتے ہوئے کہا کہ اس سال سفر حج کے لئے درخواست دینے والے تمام عازمین حج سے کہا گیا ہے کہ وہ وقت رہتے کورونا وائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگوا لیں اور دوسری خوراک ایک مہینہ کے بعد لگوا لیں تاکہ حج سفر شروع ہوتے وقت کہیں ایسا نہ ہو کہ ویکسین کے نہیں لگنے کی وجہ سے حج پر جانے سے رہ جائیں۔ سی ای او مقصود احمد خان کے مطابق ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا اپنی سطح پر حج کی تیاری میں مشغول ہے اور گاہے بگاہے سفر سے متعلق تمام معلومات مسافروں کو پہنچانے کی کوشیش کر رہے ہیں۔

تاحال باہمی معاہدہ پر دسخط نہیں ہوئے: ہر سال ماہ دسمبر تک قرعہ اندازی کا عمل مکمل ہو جاتا تھا لیکن کووڈ-19 کی وجہ سے ابھی تک قرعہ اندازی نہیں ہو پائی ہے۔ دوسری جانب ابھی تک سعودی حکومت اور حکومت ہند کے درمیان باہمی معاہدہ پر بھی دستخط نہیں ہو پائے ہیں۔ دراصل، حج سے متعلق باہمی معاہدہ پر دستخط ہونے کے بعد ہی ملکی سطح پر حج کوٹے کے حوالہ سے فیصلہ کیا جاتا ہے۔ لہذا، اس سال کتنے ہندوستانی عازمین کو سفر حج نصیب ہو پائے گا تاحال یہ صاف نہیں ہے۔ خیال رہے کہ اس سال مرکزی حج کمیٹی کو 58 ہزار درخواستیں ہی موصول ہوئی ہیں، جبکہ دو سال قبل 2.5 لاکھ کے قریب درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

عازمین حج کا تذبذب برقرار: سعودی حکومت کے اعلان کی روشنی میں اگرچہ مرکزی حج کمیٹی نے عازمین کو ٹیکہ لگانے کی ہدایت تو دے دی ہے، تاہم قرعہ اندازی اور حج کے کوٹے پر فیصلہ نہ ہونے کے سبب عازمین حج میں تذتذب برقرار ہے۔ ایسے حالات میں عازمین خود حیران ہیں کہ عین وقت پر تمام تر تیاریاں کس طرح مکمل ہو پائیں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...