کیرالہ جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ میں ۳۴ ویں یوم تاسیس پر دوروزہ عظیم الشان ختم البخاری ودستار بندی کانفرنس ؛ بھٹکل سمیت مختلف علاقوں کے ذمہ داران کو ناولیج سٹی سے کرایا گیا متعارف

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th April 2021, 8:45 PM | ساحلی خبریں | ملکی خبریں |

کالی کٹ 5 اپریل  ( عبدالکریم امجدی/ایس او نیوز)     جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ میں ۳۴ ویں یوم تاسیس پر منعقدہ دوروزہ عظیم الشان ختم البخاری ودستار بندی کانفرنس اختتام پذیر ہوئی۔آخری سیشن کے موقع پر کیرالہ سمیت   کرناٹک   کے  بھی  مختلف ذمہ داران اور کاروباری حضرات کے ساتھ  خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں    نالج سٹی  کے تعلق سے معلومات فراہم کی گئی۔

ختم البخاری ودستار بندی کانفرنس اختتامی تقریب میں ہزاروں فرزندان اسلام کے خطاب  کرتے ہوئے جامعہ مرکز کے سرپرست اعلی شیخ ابوبکر احمد نے کہاکہ یہاں مختلف برادریوں کے درمیان آپسی اتحاد واتفاق کیرالہ کی معاشرتی زندگی کو خوبصورت بناتا ہے، تخریبی سیاست ہمارے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں،جس کے خلاف سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔شیخ نے اپنے کلیدی خطاب میں کہاکہ مذہبی رہنماؤں کو محبت اور پیغام امن عام کرنا چاہئے تاکہ کوئی بھی ہماری سرزمین کو سیاسی مقاصد کیلئے استعما ل نہ کرسکے۔ہماری معاشرتی ہم آہنگی دوستی میں اہل کیرل کبھی بھی سیاسی دھوکہ میں نہیں آئینگے۔شیخ نے کہاکہ ہر شہری کی عزت اور اس کی سلامتی جمہوری معاشرہ کا بنیادی محور ہے۔شیخ نے کہاکہ آبادی کے تناسب سے تعلیمی ادارے کھولے جائیں تاکہ شہریوں میں مساوات قائم رہے۔اقلیتوں اور پسماندہ طبقات میں تعلیمی ترقیاتی پیکجوں کا اضافہ ضروری ہے۔شیخ نے حکومت کی توجہ دلاتے ہوئے کہاکہ آج بین الاقومی یونیورسٹیوں میں ہندوستانی بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں اس سلسلہ میں نظام تعلیم اور خصوصی ایجوکیشن ترقی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری یونیورسٹیوں میں بیرون ممالک کے کورسز کو شامل کیا جانا چاہئے۔شیخ نے کہاکہ مرکز کیرالہ نے بھارت کی ۲۳ ریاستوں  میں تعلیمی بنیاد ڈالی ہے مزید اعلی تعلیم کے لئے نالج سٹی شہر کو آباد کیا ہے،  جہاں میڈیکل کالج، آٹی آئی کالج،یونانی کالج،لاء کالج،شریعہ کالج کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے۔

کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا،سید زین العابدین نے دعا فرمائی،  سید علی بافقیہ  نے صدارت کی ۔معروف صوفی عالم دین اور سمستھا کیرالہ جمعیۃالعلما کے صدر علامہ ای سلیمان مسلیار نے  کانفرنس کا افتتا ح کیا۔اس موقع پر انہوں نے فارغین کو کئی مفید  نصیحتوں سے نوازا  ۔سی محمد فیضی نے بحیثیت مقرر خصوصی رہے اور ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری نے تعارفی خطبہ پیش کیا۔

واضح رہے کہ سالانہ کانفرنس میں کل ۴ بیچ کے کل2029 فارغین کے سروں پر تاج زریں رکھا گیا اور سند واجازت سے نوازہ گیا۔کانفرنس سے پیروڈ عبدالرحمن ثقافی،ڈاکٹر محمد فاروق نعیمی،اے ی محمد مسلیار،کے کے احمد کٹی مسلیار،ڈاکٹر حسین ثقافی چلی کوڈ،وی پی ایم فیضی نے بھی خطاب کیا۔آخر میں مولانا سی پی عبیداللہ ثقافی تمام سامعین کا شکریہ  ادا کیا۔ 

بھٹکل کے ذمہ داران بھی ہوئے شریک:   جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ کی اختتامی تقریب میں کرناٹک کے کئی تاجر حضرات  کو بھی  مرکز ناولیج سٹی  سے متعارف کرانے مدعو کیا گیا تھا جس میں  بھٹکل کے ذمہ داران  بھی شریک ہوئے ۔  عنایت  اللہ شاہ بندری، ڈاکٹر  یحیٰ عسکری اسی طرح مینگلور سے ایس ایم ارشد،  مولانا داود خلیفہ اور   مولانا سالم خلیفہ  خصوصی نشست  میں شریک ہوئے۔ عنایت اللہ شاہ بندری نے بتایا کہ    قریب 60 لوگوں کو  چارٹرڈ فلائٹ کےذریعے مینگلور ائرپورٹ سے  کالی کٹ   لے جانے کا بہترین  انتظام کیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔