انڈیا الائنس کی حکومت بننے کے بعد اگنی ویر اسکیم کو کوڑے دان میں پھینک دیا جائے گا: راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 18th May 2024, 11:29 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 18/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مرکز میں انڈیا الائنس کی حکومت بننے کے بعد اگنی ویر اسکیم کو کوڑے دان میں میں پھینک دیا جائے گا۔ شہید کی ایک ہی قسم ہوگی اور سب کو پینش ملےگی۔ وہ اتر پردیش کی امیٹھی لوک سبھا حلقے میں ایک انتخابی جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں 42 سال پہلے جب پہلی بارامیٹھی آیا تھا تو اس وقت 12 سال کا بچہ تھا۔ میں اپنے والد کے ساتھ یہاں آیا تھا۔ میں نے سیاست میں جو کچھ سیکھا ہے امیٹھی کے لوگوں نے مجھے سکھایا ہے۔

کانگریس کے لیڈر نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے والد اور امیٹھی کے درمیان محبت بھرے رشتے کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔ میری بھی ایسی ہی سیاست ہے۔ میں امیٹھی سے تھا، امیٹھی سے ہوں اور امیٹھی سے ہی رہوں گا۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ آج کل مودی گودی میڈیا والوں کو بہت انٹرویو دے رہے ہیں۔ یہ (گودی میڈیا والے) نریندر مودی کے ہیں، ہمارے نہیں ہیں۔ یہ کسانوں اور مزدوروں کی بات نہیں کرتے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ انٹرویو میں جب مودی جی سے پوچھا گیا کہ ایسا کیوں ہے کہ ہندوستان میں امیر لوگ امیر تر ہوتے جارہے ہیں اورغریب لوگ مزید غریب ہوتے جارہے ہیں، تو نریندر مودی نہایت متکبرانہ انداز میں پوچھتے ہیں کہ کیا سب کو ایک جیسے بنا دینا چاہئے؟ راہل گاندھی نے کہا کہ مودی چاہتے ہیں کہ ملک میں 22-25 لوگ امیر رہیں اور بقیہ سب غریب رہیں۔

کانگریس کے لیڈر نے کہا کہ 4 جولائی تک 8500 روپے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرائے جائیں گے۔ اگر میڈیا نے زیادہ بولا تو سال کا 2 لاکھ روپئے کر دیں گے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ مودی جی نے فوڈ پارک اور ٹریپل آئی ٹی چھین لی۔ ہم نے ہر کونے میں قومی شاہراہوں کا جال پھیلایا۔ اگر مرکز میں انڈیا الائنس کی حکومت بنتی ہے تو یہاں پر فوڈ پارک بنایا جائے گا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ حکومت بنتے ہی اگنی ویر اسکیم کو اٹھا کر کوڑے دان میں پھینک دیا جائے گا۔ شہید کی ایک ہی قسم ہوگی اور سب کو پنشن ملے گی، سب کو عزت ملے گی، سب کو تمغہ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ فوج کو اگنی ویرنہیں چاہئے تھا، اڈانی کی مدد کرنے کے لیے مودی نے اگنی ویر کو فوج پر تھوپا ہے۔ ہم اگنی ویر اسکیم کو ختم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی نے امیٹھی کے لاکھوں نوجوانوں کو بے روزگار کر دیا ہے۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے امیٹھی کے کانگریس کے امیدوار کے ایل شرما کے لیے انتخابی مہم چلاتے ہوئے کہا کہ وہ 40 سال سے آپ کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ان کے ساتھ والد صاحب نے 150 کوآرڈینیٹر بنائے تھے۔ کشوری جی نے امیٹھی میں کام کیا، آپ کے لیے کام کیا۔ اگر آپ دیگر کوآرڈینیٹروں کو دیکھیں تو کچھ پی سی سی صدر بنے، کوئی وزیر بنا، کوئی ایم ایل اے بنا لیکن کشوری جی نے 40 سال امیٹھی کی عوام کو دیئے۔ انہوں نے آپ کے لیے اپنا سیاسی کیریئر قربان کر دیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ اگرچہ میں رائے بریلی کا ایم پی بنوں گا لیکن جو کچھ رائے بریلی کے لیے ہوگا وہ امیٹھی کے لیے بھی ہوگا۔ اگر رابریلی میں 10 روپے آئے گا تو وہ روپیہ امیٹھی میں بھی آئے گا۔ میں دل سے جڑا ہوں، میں آپ کا ہوں۔

ایک نظر اس پر بھی

ممتا بنرجی کا ’نیتی آیوگ‘ کو ختم کرنے اور ’پلاننگ کمیشن‘ کو بحال کرنے کا مطالبہ

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نیتی آیوگ کو ختم کرنے اور پلاننگ کمیشن کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ ممتا بنرجی ہفتہ، 27 جولائی کو نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شرکت کے لئے دہلی پہنچی ہیں۔ ممتا بنرجی نے موجودہ تنظیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’نیتی آیوگ کو ہٹاؤ، پلاننگ کمیشن کو ...

نوی ممبئی میں تین منزلہ عمارت منہدم، متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ

نوی ممبئی یعنی نئی ممبئی میں ایک تین منزلہ عمارت 'اندرا نواس' گر گئی ہے ۔ عمارت کے ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ شہباز گاؤں میں اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی این ڈی آر ایف، ممبئی پولیس، محکمہ  فائر اور میونسپلٹی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچاؤ آپریشن شروع کیا۔

سونا 6700 روپے سستا، چاندی میں بھی 13000 روپے کی گراوٹ

  سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور یہ اپنی تاریخی بلند ترین سطح سے تقریباً 6700 روپے فی 10 گرام سستا ہو گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے 13000 روپے فی کلو کم ہو گئی ہے۔

شمال مغربی ہندوستان میں مانسون پھر سے سرگرم، پنجاب-ہریانہ سے دہلی اور یوپی تک بارش کا امکان

جولائی کا آخری ہفتہ جاری ہے اور مانسون ایک بار پھر سرگرم ہو گیا ہے۔ کم بارش سے پریشان شمالی ہندوستان میں اب کئی دنوں تک بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس بار پر بھی خوب بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے دہلی سے ممبئی تک بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کا بل پینڈنگ رکھنے کے معاملہ میں سپریم کورٹ نے مرکز سے طلب کیا جواب

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کے ذریعہ بل پینڈنگ معاملے میں داخل عرضی پر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے مغربی بنگال اور کیرالہ کے گورنرس کے سکریٹریز سے بھی ان ریاستی حکومتوں کی طرف سے داخل علیحدہ درخواستوں کے بارے میں ...