امیٹھی میں ’سلینڈر‘ والے لوگ اب ’سرینڈر‘ کر رہے ہیں؛ اسمرتی ایرانی پر اکھلیش یادو کی سخت تنقید

Source: S.O. News Service | Published on 18th May 2024, 11:39 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ، 18/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) سماجوادی پارٹی کے لیڈر اکھلیش یادو نے امیٹھی لوک سبھا حلقہ سے کانگریس امیدوار کشوری لال شرما کے حق میں انتخابی مہم چلائی۔ اس دوران انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار اور مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ امیٹھی میں ’سلینڈر‘ والے لوگ اب ’سرینڈر‘ کر رہے ہیں۔ اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جنہوں نے 13 روپئے کلو میں چینی نہیں دی ہے اسے امیٹھی کے لوگ ووٹ نہیں دیں گے، وہ ہمیشہ کے کے لیے ’اسمرتی‘ (یادگار) ہو جائیں گی۔

سماجوادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ سب سے پہلے میں نند بابا کے مقدس مقام پر سلام عقیدت پیش کرتا ہوں۔ مجھے پورا یقین ہے کہ نند بابا اور آپ کی دعاؤں سے کانگریس پارٹی کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ حال ہی میں ایک اور شخص ہے جس نے ہمیں دھوکہ دیا ہے۔ سنا ہے جب سے اس نے ہمیں دھوکہ دیا ہے اس کے پاس نئی نئی گاڑی آگئی ہے۔ دھوکہ دینے والے لوگ ایک گاڑی میں بیٹھ کر اندھیری رات میں فلیٹ دیکھنے گئے تھے۔

ایس پی کے سربراہ نے کہا کہ پارلینمٹ کی کل سیٹوں میں سے 400 سیٹیں نفی کردی جائیں تو 140 سیٹیں بچتی ہیں۔ عوام نے طے کر لیا ہے کہ بی جے پی والوں کو اس بار 140 سیٹوں کے لیے بھی ترسا دیں گے۔ یہ لوگ آئین کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ وہ ہمارے اور آپ کے حقوق چھیننا چاہتے ہیں۔ جو لوگ آئین تبدیل کرنے نکلے ہیں کیا آپ ان کو نہیں بدلیں گے ؟ آپ ڈر تو نہیں جائیں گے؟ اکھلیش یادو نے کہا کہ یہ جانوروں اور پرندوں کو بھی ہراساں کرتے ہیں۔ کیوٹو (کاشی) کے رکن پارلیمنٹ (پی ایم مودی) نے کہا تھا کہ کھلے مویشیوں کے مسئلے کا حل ہو  جائے گا۔ آج حالات یہ ہے کہ کسانوں کو اپنے کھیتوں کی رکھوالی کرنی پڑ رہی ہے۔ ہمارے ایک ساتھی نے سارس سے دوستی کر لی تو اسے پکڑ کر لے گئے مگر جو پریشان کر رہے ہیں اسے کھلا چھوڑے ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

خواتین کے حقوق اور حصہ داری کے لیے کانگریس شعبہ خواتین شروع کرے گی ملک گیر مہم

کانگریس شعبہ خواتین ملک کی نصف آبادی یعنی کہ خواتین کے حقوق و حصہ داری کے لیے ملک گیر مہم شروع کرے گی۔ یہ مہم 29 جولائی سے دہلی کے جنتر منتر سے شروع کی جائے گی جو ملک کی تمام ریاستوں کے دالحکومت سے گزرے گی۔ اس مہم کے مطالبات میں خواتین ریزرویشن بل، مہالکشمی اسکیم کا نفاذ اور ...

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس کی عام بجٹ پر سخت تنقید

ام بجٹ پر  پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس نے بجٹ پر زبر دست تنقید کی  اوراسےایک طرف کرسی بچانے والا بجٹ قراردیا تو  دوسری طرف یہ بھی کہا کہ بجٹ میں کانگریس کے انتخابی منشور کی کئی  اسکیموں کو شامل کیا گیا ہے ۔

اب کانوڑ یاترا روٹ کی دکانوں پر ’نیم پلیٹ‘ نصب کرنے کے فیصلے کی حمایت میں بھی سپریم کورٹ میں درخواست

سپریم کورٹ نے ایک درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کانوڑ یاترا کے روٹ پر موجود تمام دکانوں پر نیم پلیٹ نصب کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا، تاہم یہ تنازعہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اب سپریم کورٹ میں 'نیم پلیٹ' کی حمایت میں مداخلت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے ...

پٹنہ میں کانگریس لیڈروں اور کارکنوں پر لاٹھی چارج، پارٹی کا ریاست گیر احتجاج کا اعلان

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ریاستی یوتھ کانگریس نے بدھ کو اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی، اس دوران پولیس نے انہیں روکنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔ اس واقعہ پر مشتعل کانگریس پارٹی نے آج جمعرات کو تمام ضلع دفاتر پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیٹ کی ترمیم شدہ ’میرٹ لسٹ‘ جلد ہوگی جاری، 4 لاکھ امیدواروں کے نتائج پر پڑے گا فرق!

 سپریم کورٹ نے ان تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے جس میں نیٹ-یو جی امتحان کو منسوخ کرنے اور نئے امتحان کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اس بات کے ثبوت کافی نہیں ہیں کہ امتحان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں، اس لیے 24 لاکھ بچوں کے لیے دوبارہ امتحان کا انعقاد ...

منالی ۔ لیہہ قومی شاہراہ پر بادل پھٹنے سے بھاری نقصان، پلچان میں سیلاب

ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں کل رات موسلا دھار بارش ہوئی۔ اس بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل رات منالی-لیہہ قومی شاہراہ-003 پر پلچان کے قریب بادل پھٹ گیا۔ بادل پھٹنے سے سڑکوں پر بڑے بڑے پتھر آ گئے ...