کپل سبل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

Source: S.O. News Service | Published on 18th May 2024, 11:10 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 18/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) سینئر وکیل کپل سبل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہو گئے ہیں ۔ جمعرات16 مئی یعنی گزشتہ روز  کو ہونے والے انتخابات میں کپل سبل کو 1066 ووٹ ملے جبکہ  ان کے قریب ترین حریف سینئر وکیل پردیپ رائے تھے، جنھیں 689 ووٹ ملے۔ کپل سبل نے دو دہائیوں کے بعد یہ الیکشن لڑا تھا۔ اس سے پہلے وہ 1995، 1997 اور 2001 میں ایس سی بی اے  یعنی سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر رہ چکے ہیں۔

نتیجہ کا اعلان ہونے سے پہلے بار اینڈ بنچ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کپل سبل نے کہا تھا، "وکلاء قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے لیے موجود ہیں، ایک وکیل کا مقصد آئین کی حفاظت کرنا ہے۔ لہذا اگر آپ سیاسی طور پر بار میں شامل ہوتے ہیں اور اگر  جھکاؤ کی وجہ سے  آپ اسے اس بنیاد پر تقسیم کرتے ہیں، تو آپ اصل میں بطور وکیل اپنا فرض پورا نہیں کر رہے ہیں۔"

بار ایسوسی ایشن کے صدر کے عہدے کے لیے انتخاب سے قبل کپل سبل نے کہا تھا، "بار میں پینے کے پانی کی کوئی سہولت نہیں تھی، میں نے وہ انتظام کیا تھا، میں نے یہاں ٹکٹ بک کروانے کے لیے ریلوے سینٹر کا انتظام کیا تھا۔ یہاں ایک کینٹین ہے۔ گرگ لائبریری میرے ذریعہ قائم کی گئی تھی، جب بھی کوئی مسئلہ پیدا ہوتا ہے، ہم وہی کرتے ہیں جو ہمیں کرنا ہوتا ہے۔"

کپل سبل کے بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہونے پر کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ٹویٹ کیا اور کہا، کپل سبل بھاری اکثریت سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ یہ آزاد خیال، سیکولر، جمہوری اور ترقی پسند قوتوں کی ایک بڑی فتح ہے۔‘

ایک نظر اس پر بھی

ممتا بنرجی کا ’نیتی آیوگ‘ کو ختم کرنے اور ’پلاننگ کمیشن‘ کو بحال کرنے کا مطالبہ

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نیتی آیوگ کو ختم کرنے اور پلاننگ کمیشن کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ ممتا بنرجی ہفتہ، 27 جولائی کو نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شرکت کے لئے دہلی پہنچی ہیں۔ ممتا بنرجی نے موجودہ تنظیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’نیتی آیوگ کو ہٹاؤ، پلاننگ کمیشن کو ...

نوی ممبئی میں تین منزلہ عمارت منہدم، متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ

نوی ممبئی یعنی نئی ممبئی میں ایک تین منزلہ عمارت 'اندرا نواس' گر گئی ہے ۔ عمارت کے ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ شہباز گاؤں میں اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی این ڈی آر ایف، ممبئی پولیس، محکمہ  فائر اور میونسپلٹی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچاؤ آپریشن شروع کیا۔

سونا 6700 روپے سستا، چاندی میں بھی 13000 روپے کی گراوٹ

  سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور یہ اپنی تاریخی بلند ترین سطح سے تقریباً 6700 روپے فی 10 گرام سستا ہو گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے 13000 روپے فی کلو کم ہو گئی ہے۔

شمال مغربی ہندوستان میں مانسون پھر سے سرگرم، پنجاب-ہریانہ سے دہلی اور یوپی تک بارش کا امکان

جولائی کا آخری ہفتہ جاری ہے اور مانسون ایک بار پھر سرگرم ہو گیا ہے۔ کم بارش سے پریشان شمالی ہندوستان میں اب کئی دنوں تک بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس بار پر بھی خوب بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے دہلی سے ممبئی تک بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کا بل پینڈنگ رکھنے کے معاملہ میں سپریم کورٹ نے مرکز سے طلب کیا جواب

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کے ذریعہ بل پینڈنگ معاملے میں داخل عرضی پر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے مغربی بنگال اور کیرالہ کے گورنرس کے سکریٹریز سے بھی ان ریاستی حکومتوں کی طرف سے داخل علیحدہ درخواستوں کے بارے میں ...