ہبلی : ناکام عاشقی کے نتیجے میں دوسرا قتل 

Source: S.O. News Service | Published on 16th May 2024, 7:27 PM | ریاستی خبریں |

ہبلی ، 16 / مئی (ایس او نیوز) ہبلی میں چند دن پہلے ناکام عاشقی کے نتیجے میں کالج کیمپس کے اندر نیہا ہیرے مٹھ  کا جس طرح بہیمانہ قتل ہوا تھا بالکل اسی طرز پر ہبلی میں ایک اور ناکام عاشق نے قتل کی واردات انجام دی ہے ۔
    
پولیس کمشنر رینوکا سوکمار کے مطابق گریش ساونت عرف وشوا نے ویراپور اونی میں اپنی نانی کے گھر رہنے والی انجلی امبیگر (19سال) کے ساتھ شادی کرنے کی پیش کش کی تھی جسے انجلی نے ٹھکرا دیا تھا ۔ اس سے مشتعل ہو کر وشوا نے علی الصبح انجلی کے گھر میں گھس کر جسم میں متعدد بار چاقو گھونپتے ہوئے انجلی کو قتل کر دیا اور موقع پر سے فرار ہوگیا ۔ 
    
انجلی کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ کچھ دن وشوا نے انجلی کو دھمکی دی تھی کہ اس کا انجام بھی نیہا جیسا ہوگا ۔ اس کے تعلق سے انجلی کی نانی نے 22 اپریل کو پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت کی تھی ، مگر پولیس نے ان کی شکایت کو سنجیدگی سے نہیں لیا ۔ 
    
پولیس کمشنر نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انجلی کے گھر والے پولیس اسٹیشن آئے تھے ، ان کے  آنے کا مقصد کیا تھا اس تعلق سے جانکاری حاصل کرنے کے لئے تحقیق کی ذمہ داری ڈپٹی کمشنر کرائم کو ذمہ داری دی گئی ہے ۔ قتل کے ملزم وشوا کی گرفتاری کے لئے پولیس کی دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...