سعودی عرب کی مساجد میں اب لاؤڈ اسپیکر کا استعمال اذان اور اقامت تک ہی محدود !

Source: S.O. News Service | Published on 25th May 2021, 1:30 PM | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ریاض، 25/مئی(ایس او نیوز/ایجنسی)سعودی عرب کی تمام مساجد میں لاؤڈ سپیکر کے استعمال کے نئے ضابطوں کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق بیرونی لاؤڈ سپیکر صرف  اذان اور اقامت تک ہی  محدود ہوں گے۔ ذرائع سے ملی خبروں کے مطابق وزیر اسلامی امور، دعوت و ارشاد ڈاکٹر عبد اللطیف آل الشیخ نے ہدایت دی  ہے کہ  ملک کی مساجد کے ائمہ اور موذنین  اذان اور اقامت کے علاوہ بیرونی لاؤڈ اسپیکر کا استعمال نہ کریں۔ وزارت کی ہدایت کے مطابق تمام مساجد میں بیرونی لاؤڈ سپیکر کی آواز والیوم کی پوری طاقت کے ایک تہائی ہوگی۔

پتہ چلا ہے کہ  وزارت اسلامی امور نے تمام ریجنوں اور کمشنریوں میں اپنے ذیلی دفاتر سے کہا ہے کہ ’مساجد میں نئی ہدایات کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے‘۔ وزارت کے مطابق  مساجد میں لاؤڈ سپیکر کا استعمال بغیر کسی ضابطے کے ہورہا ہے جس کے باعث مساجد کے پڑوس میں واقع گھروں کے رہائشیوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے‘، ’خاص طور پر مریض، معمر اور بچوں کو مساجد سے آنے والی اونچی آوازوں سے تکلیف  پہنچ رہی ہے‘۔ ’علاوہ ازیں بے ضابطہ استعمال کی وجہ سے محلے کی مختلف مساجد کے ائمہ کی آوازیں ایک ہی وقت میں اٹھتی ہیں تو ان سے لوگ پریشان ہو جاتے ہیں‘۔

ایک نظر اس پر بھی

بغیر ویکسی نیشن کے سعودی عرب میں سرکاری جگہوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں داخلہ بند

سعودی عرب میں ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف سختی کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے جس کے مطابق مملکت میں مقیم جن غیر ملکیوں اور سعودی شہریوں نے اب تک ویکسین نہیں لگوائی ہے انہیں یکم اگست 2021 سے سرکاری جگہوں میں داخلے، تقریبات میں شرکت اور پبلک ٹرانسپورٹ ...

خطبہ ٔحج میں ا مام کعبہ الشیخ ڈاکٹر بندر بن عبدالعزیز بلیلہ کی وبائی امراض سے متعلق احکام ِ نبوی ؐ پر عمل کرنے کی تلقین

خطبہ ٔحج میں ا   مام کعبہ الشیخ ڈاکٹر بندر بن عبدالعزیز بلیلہ نے   وبائی امراض سے متعلق احکام ِ نبوی ؐ پر عمل  کرنے کی  تلقین کرتے ہوئے کہا کہ جہاں طاعون پھیلاہووہاں  کے لوگ دوسرے علاقے میں نہ جائیں اور دوسرے علاقے کے لوگ اس علاقے میں نہ آئیں۔انہوں نے عالمی وبا کے اس دور میں ...

بدھ کو ہندوستان بھر  میں منائی جائے گی عیدالاضحٰی  ؛ سعودی عربیہ، دبئی ، عمان و دنیا کے دیگر کئی  ملکوں میں آج منگل کومنائی جارہی ہے  عید 

بھٹکل اور ریاست کرناٹک سمیت پورے ملک میں کل بدھ 21 جولائی   کو عید الاضحیٰ منائی جائے گی، البتہ سعودی عربیہ، متحدہ عرب امارات،  عمان، کویت اور گلف کے دیگر ملکوں سمیت دیگر مختلف ممالک میں آج منگل کو ہی عید منائی جارہی ہے۔

سی بی ایس ای 12 ویں کلاس کے نتائج :ختم ہوا انتظار

  آخر کار طویل انتظار کے بعد ، سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے 12 ویں کلاس کے نتیجہ جاری کر دیے ہیں۔ طلباء اپنے نتائج ویب سائٹ cbseresults.nic.in ، cbse.gov.in پر دیکھ سکتے ہیں۔ اس سال 99.37فیصد طلبہ کامیاب ہوئے ہیں۔

گئوشالہ میں 50 سے زائد گایوں کی موت پر ہنگامہ، تحقیقات شروع

گئوشالاؤں میں موجود گایوں کی دیکھ بھال کے نام پر سرکاری امداد حاصل کرنے اور اس کو ہضم کر جانے کے کئی معاملے سامنے آ چکے ہیں۔ تازہ معاملہ راجستھان کے ضلع جیسلمیر کا ہے جہاں رام گڑھ واقع کوہریوں کا گاؤں علاقہ میں چل رہی 200 گایوں پر مشتمل گئوشالہ میں تقریباً 50 سے زائد گایوں کے ...

ریاستی کابینہ میں توسیع جلد کی جائے: کمارسوامی

سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی جنتا دل کے رہنما ایچ ڈی کماسوامی نے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی سے کہا ہے کہ ریاست میں سیلاب کی سنگین صورتحال سے نپٹنے کے لئے وہ اپنی کابینہ میں جلد از جلد توسیع کریں۔