کورونا: سعودی عرب میں عیدالفطر کے موقع پر کرفیو نافذ کرنے کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 13th May 2020, 2:48 PM | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

 ریاض،13؍مئی(ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران 23 مئی سے 27 مئی تک 24 گھنٹے کا کرفیو اور لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ رمضان کے اختتام تک شہروں میں نافذ کرفیو میں نرمی جاری رہے گی۔

سعودی حکومت کے اعلان کے مطابق لوگوں کو صبح نو بجے سے پانچ بجے تک روزانہ اپنے گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت ہے۔ وہ اشیائے ضروریہ کی خریداری یا دوا دارو اور ضروری کاموں کے لیے گھروں سے باہر جاسکتے ہیں۔ سعودی وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں بدستور مکمل لاک ڈاؤن اور کرفیو نافذ رہے گا اور یہ پابندیاں رمضان کے اختتام اور پھر عید الفطر کے ایام میں بھی جاری رہیں گی۔

سعودی عرب نے 26 اپریل کو ملک بھر میں نافذ کرفیو میں جزوی نرمی کا اعلان کیا تھا اور کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عاید کردہ پابندیوں میں نرمی کردی تھی۔ تاہم مکہ مکرمہ اور بعض دوسرے علاقوں میں نافذ لاک ڈاؤن کو نہیں ہٹایا گیا تھا اور اس کو 13 مئی تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔منگل کو اب اس میں رمضان کے آخر تک توسیع کردی گئی ہے۔

دریں اثناء سعودی عرب نے کورونا وائرس کے 1911 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے اور اس مہلک وَبا کے شکار نو افراد وفات پاگئے ہیں۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں اب کورونا وائرس کے کل کیسوں کی تعداد 42925 ہوگئی ہے۔ ان میں 264 افراد وفات پا چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

یو اے ای : کووِڈ-19 کے 179 نئے کیسوں کی تصدیق

تحدہ عرب امارات نے سوموار کو کووِڈ-19 کے 179 نئے کیسوں کی اطلاع دی ہے اور اب ملک میں کل تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 62704 ہوگئی ہے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے کسی مریض کی وفات نہیں ہوئی ہے۔

شاہ عبدالعزیز لائبریری کا "چلڈرنز بُک کلب" ، منصوبے میں 15 ہزار سے زیادہ بچوں کا اندراج

ریاض میں واقع "شاہ عبدالعزیز لائبریری" کے منصوبے "چلڈرنز بُک کلب" کے لیے بچوں کی دل چسپی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اب تک مملکت کی سطح پر 15 ہزار سے زیادہ بچے اس منصوبے میں اپنا اندراج کرا چکے ہیں۔ ان بچوں کو مختلف نوعیت کی کتب ارسال کی جاتی ہیں۔ وہ ان کا مطالعہ کر کے کہانیوں ، افکار اور ...

سعودی عرب اور یو اے ای کو لبنان امدادی کانفرنس میں شرکت کی دعوت ، ایران غیرمدعو

سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور خلیج تعاون کونسل کے دوسرے رکن ممالک اتوار کو فرانس میں منعقد ہونے والی لبنان امدادی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ چین اور روس بھی اس کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں لیکن ایران کو اس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ہے۔

باپ کی املاک پر بیٹی کا بیٹے کی طرح یکساں حق: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے منگل کو ایک دور رس نتائج والے اپنے فیصلہ میں کہا ہے کہ ہندو غیر منقسم خاندان کی آبائی املاک میں بیٹی کو بیٹے کی طرح ہی حقوق حاصل ہوں گے، یہاں تک کہ اگر ہندو جانشینی (ترمیمی) ایکٹ 2005 کے نفاذ سے قبل ہی اس کے والد کی موت کیوں نہ ہوگئی ہو۔

بنگلور: ٹرانسفرس کے احکامات ملتوی کرانے میں مبینہ طور پر با رسوخ اساتذہ کی لابی شامل، چار سال سے ڈگری کالجوں کے لکچررس کے تبادلے نہیں ہوسکے

ریاست کرناٹک کے سرکاری فرسٹ گریڈ کالجوں میں خدمات انجام دے رہے لکچررس کے تبادلے نہیں ہوسکے ہیں، جس کے سبب انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس تعلق سے الزامات لگائے جارہے ہیں کہ  چند با رسوخ لکچررس کی طرف سے سیاسی اثر و رسوخ کا استعمال کرکے تبادلوں کی کاروائی ملتوی ...