سعودی کے ساتھ کئی معاہدے، تعاون میں اضافہ۔وزیراعظم مودی کی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں اہم پیش رفت

Source: S.O. News Service | Published on 12th September 2023, 12:59 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں | خلیجی خبریں |

نئی دہلی، 12/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی)  جی -20 اجلاس ختم ہونے کے بعد بھی وزیراعظم مودی کی مختلف ممالک کے سربراہان مملکت کے ساتھ ملاقاتوں  کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رہا۔ انہوں نے پیر کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملاقات کی، جس میں دونوں لیدڑوں نے دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلۂ خیال کیا اور اس میں اضافہ پر اتفاق کیا۔اس بیچ کئی معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ شہزادہ محمد بن سلمان کے علاوہ وزیراعظم نریندر مودی نے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور کنیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے بھی ملاقات کی۔ 

وزیراعظم مودی اور شہزادہ محمد بن سلمان  کی ملاقات میں توانائی کا تحفظ، تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع اور سلامتی، صحت کی دیکھ بھال، خوراک کا تحفظ اوردیگرامور پر بات چیت کی گئی۔سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان جی 20 سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے نئی دہلی آئے تھے۔  انہوں نے جی 20 اجلاس کے اختتام کے بعد  پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم مودی نے ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ہند-سعودی عرب اسٹریٹیجک پارٹنر شپ کونسل کی پہلی لیڈرس میٹنگ میں شرکت پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2019 میں اس کونسل کا اعلان کیا گیا ،چار برسوں  میں کونسل نے دونوں ممالک کی اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کو مستحکم کرنے میں موثرکردار ادا کیا ہے۔ 

  وزیراعظم مودی نے سعودی عرب کو  ہندوستان کے سب سے اہم اسٹریٹیجک پارٹنرز میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ  دنیا کی دو بڑی اور تیزی سے بڑھنے والی معیشت کے طور پر ہمارا باہمی تعاون پورے خطے کے امن اور استحکام  کیلئے ضروری ہے۔ وزیر اعظم مودی نے اس سلسلہ میں ٹویٹ بھی کیا اور لکھاکہ ولی عہد محمد بن سلمان سے ان کی نتیجہ خیز بات چیت ہوئی اور دونوں ممالک نے اپنی قریبی شراکت داری کو اگلی سطح پر لے جانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ 

 وزیراعظم مودی نےبتایا کہ ’’ہم نے اپنے تجارتی تعلقات کا جائزہ لیا اور ہمیں یقین ہے دونوں  ممالک کے درمیان تجارتی روابط آنے والے وقت میں مزید بڑھیں گے۔ گرڈ کنیکٹیویٹی، قابل تجدید توانائی، فوڈ سیکورٹی، سیمی کنڈکٹرز اور سپلائی چین میں تعاون کی گنجائش بہت زیادہ ہے۔ وزیر اعظم نے مزیدکہاکہ ہمارے تعلقات کو ایک نئی توانائی، ایک نئی سمت حاصل ہوگی اور ہمیں مل کر انسانیت کی بہبود کیلئے کام کرتے رہنے کا جذبہ ملے گا۔ 

انہوں نے ہندوستان،یورپ اور مشرق وسطیٰ  اقتصادی کوریڈور کا ذکر کرتےہوئے اسے تاریخی قرار دیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہاکہ یہ کوریڈور صرف دونوں ممالک کو ہی آپس میں نہیں جوڑے گا بلکہ ایشیا، مغربی ایشیا اور یوروپ کے درمیان اقتصادی تعاون ، توانائی کے فروغ اور ڈیجیٹل کنیکٹی ویٹی کو مضبوطی حاصل ہوگی۔

اس سے قبل سعودی ولی عہدکا راشٹرپتی بھون میں سرکاری اعزاز کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو، وزیر اعظم مودی اور دیگر وزراء نے ان کا استقبال کیا۔شہزادہ محمد بن سلمان نے جی ۲۰؍ سربراہی اجلاس کو کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے پر ہندوستان کو مبارکباد پیش کی۔ انہوںنے کہاکہ وہ ہندوستان آکر کافی خوشی محسوس کررہے ہیں، بہت سارے اعلانات کیے گئے ہیں جن سے جی ۲۰؍ ممالک اور دنیا کو فائدہ ہوگا۔

 محمد بن سلمان نے کہا کہ ’’ ہم دونوں ممالک کیلئے  ایک بہترین مستقبل بنانے کے مقصد سے  مل کر کام کریں گے۔‘‘ اس کے بعد انہوںنے وفد کے ساتھ حیدرآباد ہاؤس میںوزیر اعظم مودی سے ملاقات کی۔ دریں اثناء   ہندوستان اور سعودی عرب نے دونوں ممالک کے درمیان قومی کرنسیوں میں تجارت پر بات چیت شروع کردی ہے۔ یہ بات چیت صرف بحث کے مرحلے میں ہے۔

  اس سے قبل اتوار کو وزیراعظم  نریندر مودی نے اتوار کو ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور کنیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقاتیں  کیں۔  جسٹسن ٹروڈو سے ملاقات میں وزیراعظم  نے کنیڈا میں خالصتانیوں  کےمسئلے پر گفتگو کی۔  رجب طیب اردگان نے ہندوستان کو جنوبی ایشیاء میں  اپنا اہم تجارتی شراکت دار قراردیا۔ اردگان نے  ہندوستان میں ہی جی -۲۰؍ اجلاس کے دوران  میکسیکو، انڈونیشیا، جنوبی کوریا،ترکی اور آسٹریلیا کے اتحاد(مکتا) کے ایک اجلاس میں  اسلامو فوبیا کے تعلق سے سخت بیان دیا۔ انہوں نے  آزادی ٔ اظہار کے نام پر مقدس کتابوں کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ۔  انہوں  نے اسے نفرت پر مبنی جرم قراردیا۔  ا نہوں نے کہاکہ انسانیت کا احترام کرنے والے ہر شخص کو چاہئےکہ وہ  اس کے خلاف احتجاج کرے۔‘‘ 

ایک نظر اس پر بھی

ٹروڈو کی سکیورٹی ٹیم نے صدارتی سویٹ میں وزیر اعظم کو ٹھہرانے سے انکار کر دیا

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی سکیورٹی ٹیم نے ہندوستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو اس وقت گھبراہٹ میں ڈال دیا جب انہوں نے ٹروڈو کو صدارتی سویٹ میں جگہ دینے سے انکار کردیا جس کا خصوصی طور پر ہندوستانی سکیورٹی ٹیموں نے نئی دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران اہتمام کیا تھا، اور ...

کینیڈا اِدھر اُدھر کی باتیں نہ کرے، بلکہ نجر کے قتل پر ثبوت پیش کرے، ہندوستان کی دو ٹوک

 خالصتان حامی ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے معاملے پر ہندوستان نے کینیڈا سے سختی سے کہا ہے کہ وہ ثبوت پیش کرے اور بغیر کسی وجہ کے الزامات نہ لگائے۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی لائیو‘ کی رپورٹ کے مطابق بدھ (20 ستمبر) کو قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈووال نے نئی پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ ...

ٹرین حادثات میں ایکس گریشیا رقم میں 10 گنا اضافہ، ریلوے بورڈ کا اہم فیصلہ

انڈین ریلوے بورڈ نے ٹرین حادثے میں موت یا زخمی ہونے کی صورت میں ادا کی جانے والی ایکس گریشیا رقم میں 10 گنا اضافہ کر دیا ہے۔ اس رقم میں آخری بار 2012 اور 2013 میں نظر ثانی کی گئی تھی۔ بورڈ نے کہا کہ اب ٹرین حادثات اور ناخوشگوار واقعات میں ہلاک اور زخمی مسافروں کے اہل خانہ کو ادا کی ...

مقننہ میں خواتین کا ریزرویشن صنفی انصاف کے میدان میں سب سے بڑا انقلاب: صدر جمہوریہ  دروپدی مرمو

صدر جمہوریہ  دروپدی مرمو نے بدھ کو کہا کہ لوک سبھا اور ریاستی قانون ساز اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کا قانون 'صنفی انصاف' (خواتین کو بااختیار بنانے) کی سمت میں ہمارے دور کا سب سے بڑی تبدیلی کا انقلاب ہوگا۔

ہندوستانی فضائیہ کا پہلا ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ سی-295 وڈودرا کے فضائیہ اسٹیشن پہنچا

ہندوستانی فضائیہ کا پہلا سی-295 ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ ہندوستان پہنچ گیا ہے۔ یہ ایئرکرافٹ شام تقریباً ساڑھے پانچ بجے وڈودرا کے فضائیہ اسٹیشن پر اترا۔ طیارہ کو گروپ کیپٹن پی ایس نیگی نے اڑایا تھا اور بحرین سے پرواز بھرنے کے بعد آج یہ ہندوستان پہنچ گیا۔

غازی آباد میں ’مڈ ڈے میل‘ کا دودھ پینے سے 25 بچے بیمار، اسپتال میں داخل

غازی آباد کے لونی کوتوالی علاقہ کے پرائمری اسکول، پریم نگر میں مڈ ڈے میل کا دودھ پینے سے 25 بچے بیمار ہو گئے ہیں۔ دودھ پیتے ہی طلبا کو سر اور پیٹ میں درد کے ساتھ ساتھ الٹی کی شکایت ہونے لگی۔ بچوں کی خراب ہوتی طبیعت کو دیکھتے ہوئے انھیں فوراً لونی سی ایچ سی اسپتال میں داخل کرایا ...

ٹروڈو کی سکیورٹی ٹیم نے صدارتی سویٹ میں وزیر اعظم کو ٹھہرانے سے انکار کر دیا

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی سکیورٹی ٹیم نے ہندوستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو اس وقت گھبراہٹ میں ڈال دیا جب انہوں نے ٹروڈو کو صدارتی سویٹ میں جگہ دینے سے انکار کردیا جس کا خصوصی طور پر ہندوستانی سکیورٹی ٹیموں نے نئی دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران اہتمام کیا تھا، اور ...

کینیڈا اِدھر اُدھر کی باتیں نہ کرے، بلکہ نجر کے قتل پر ثبوت پیش کرے، ہندوستان کی دو ٹوک

 خالصتان حامی ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے معاملے پر ہندوستان نے کینیڈا سے سختی سے کہا ہے کہ وہ ثبوت پیش کرے اور بغیر کسی وجہ کے الزامات نہ لگائے۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی لائیو‘ کی رپورٹ کے مطابق بدھ (20 ستمبر) کو قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈووال نے نئی پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ ...

تناؤ کے درمیان وزارت خارجہ نے کینیڈا میں مقیم طلبا اور ہندوستانیوں کے لیے جاری کیں سفری ہدایات

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے بیان کے بعد کینیڈا میں مقیم ہندوستانیوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ دریں اثنا، بدھ (20 ستمبر) کو وزارت خارجہ نے ہندوستانی شہریوں اور طلبا کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا میں رہنے والے ہندوستانی شہریوں اور طلبا سے اپیل کی جاتی ...

ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کر کے 46 لاکھ اموات ہونے سے روک سکتا ہے ہندوستان: ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستان ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کر کے 2040 تک 4.6 ملین اموات کو روک سکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے دوران ہائی بلڈ پریشر کے تباہ کن عالمی اثرات پر اپنی پہلی رپورٹ جاری کی۔

ریڈ کراس نے سیلاب زدہ لیبیا میں پانچ ہزار میّت تھیلے بھیج دیے، 10 ہزار افراد ہنوز لاپتہ، وبا پھوٹنے کا خطرہ

بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی (آئی سی آر سی) نے سیلاب زدہ لیبیا میں امدادی سامان اور ہزاروں میّت تھیلے (باڈی بیگز) بھیجے ہیں جہاں طوفان دانیال کے نتیجے میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد ابھی 10 ہزار افراد لاپتہ ہیں۔

پاکستان میں بے روزگار افراد کی تعداد 56 لاکھ تک پہنچنے کا ا ندیشہ

مزدوروں کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) نے کہا ہے کہ پاکستان کی لیبر مارکیٹ اب تک عالمی وبا کورونا وائرس اور معاشی بحران سے مکمل طور پر بحال نہیں ہوئی اور اس سال بے روزگار افراد کی تعداد 56 لاکھ تک پہنچنے کا اندیشہ ہے، جس میں 2021 کے بعد سے 15 لاکھ کا اضافہ ہے۔

کویت کی ایک کلینک پر چھاپہ؛ 30 ہندوستانی ورکرس سمیت 60 گرفتار

کویت کی ایک کلینک پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے 30 ہندوستانیوں سمیت ساٹھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جس میں کیرالہ کی 19 نرسیں بھی شامل ہیں۔ واردات قریب چھ روز قبل پیش آئی تھی مگر نرسوں کے لواحقین کی طرف سے معاملہ آج سامنے آیا۔

مکہ مکرمہ میں منعقدہ عالمی مسابقہ حفظ قران میں بھٹکل سے تعلق رکھنے والے طالب علم کا شاندار پرفارمینس؛ دنیا بھر کے166 مساہمین میں دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

مکہ مکرمہ میں منعقدہ  43  ویں عالمی مسابقہ حفظ قران میں ہندوستان کے شہر بھٹکل سے تعلق رکھنے والے ابراہیم ابن فہیم شاہ بندری نے دوسرا مقام حاصل کرتے ہوئے پورے ملک کا نام روشن کردیا ہے۔