بھٹکل میں 27 اور 28 جولائی کو ہوگا؛ فری ہارٹ چیک آپ کیمپ؛ کالی کٹ سے مشہوراورماہرامراض قلب ڈاکٹر علی فیضل کی ہوگی شرکت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd July 2019, 11:20 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل :22؍جولائی  (ایس اؤ نیوز) کالی کٹ کے معروف میترا اسپتال اور بھٹکل  کے معروف ویلفئیر اسپتال کے اشتراک سے مورخہ 27 اور28 جولائی کو بھٹکل میں مفت ہارٹ چک اپ کیمپ کا انعقاد کیاجارہاہے جس میں ملک کے مشہور کارڈیالوجسٹ اور میترا اسپتال کے  ڈائرکٹر اینڈ چیف آف کلینکل سروس   ڈاکٹر علی فیضل  شرکت کریں گے۔اس بات کی اطلاع  میترا اسپتال کے جنرل مینجر مسٹر   مرلی تھراوٹ نے دی ۔ وہ یہاں اتوار کو ایک پرائیویٹ ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے معلومات دے رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہارٹ چیک آپ کیمپ میں ڈاکٹر علی فیضل کے ہمراہ   کنسلٹنٹ کارڈیولوجسٹ ڈاکٹر شاج الدین اور ٹکنیکل ٹیم کے ممبران بھی شریک رہیں گے۔ کیمپ میں   ہارٹ چیک آپ کے دوران  کسی کو خون کی جانچ، ای سی جی یا Echo وغیرہ کرنے کی ضرورت پڑی تو  کیمپ میں یہ سبھی سروس بالکل مفت دستیاب رہے  گی۔ انہوں نے بھٹکل کے عوام سے بہتر استفادہ کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ جو لوگ اس کیمپ میں شریک ہونا چاہتے ہوں، وہ پہلی فرصت میں اپنا نام  رجسٹرڈ کرائیں۔ پہلے نام درج کرنے والوں کو  پہلے  ترجیح دی جائے گی۔ چیک آپ کیمپ میں  نام درج کرنے کے لئے ڈائل کریں:  9019330977

شہر کے اولڈ بس اسٹائنڈ کے قریب  ویلفئیر اسپتال میں یہ کیمپ رکھا گیا ہے۔  کیمپ کا افتتاح  27 جولائی بروز سنیچر  صبح ٹھیک 11بجے ہوگا، اگلے دن اتوار 28 جولائی کو بھی صبح سے دوپہر 1بجے تک کیمپ جاری رہے گا۔پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہدل کی بیماریوں کے پرانے مریض یا کسی ڈاکٹر سے کنسلٹ لے چکے مریض اپنی جانچ کرانا چاہتے ہوں تو اپنی میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ والی فائل اپنے ساتھ ضرور لے کر آئیں، اسی طرح  ڈاکٹر علی فیضل کے پرانے مریض بھی  اس کیمپ سے استفادہ کرنا چاہتے ہوں تو   وہ بھی اپنے   میڈیکل ریکارڈ کے فائل کے ساتھ کیمپ میں شرکت کریں۔ کیمپ میں بھٹکل کے ساتھ ساتھ اطراف کے علاقوں کے عوام بھی شریک ہوکر  فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ  ڈاکٹر علی فیضل  کافی عرصہ تک  کالیکٹ کے میمس اسپتال میں خدمات انجام دے چکے ہیں انہوں نے  بھٹکل سمیت اطراف کے علاقوں کے کئی لوگوں کا کامیابی کے ساتھ  اوپن ہارٹ سرجری سمیت امراض قلب کا علاج کرچکے ہیں۔ موصوف اب تجربہ کار ڈاکٹروں کی ٹیم کے ساتھ  گذشتہ کچھ سالوں سے میترا اسپتال قائم کرکے  وہاں اپنی خدمات دے رہے ہیں۔ موصوف پہلی بار بھٹکل تشریف لارہے ہیں۔

پریس کانفرنس میں ویلفیر اسپتال کے  ایڈمنسٹریٹر جناب ابوالاعلیٰ برماور اور ڈاکٹر ظہیر کولا  موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...